سجاول: مختلف واقعات میں بچی، نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سجاول (نمائندہ جسارت) 3 دن پہلے بدین ایڈ موڑ پیٹرول پمپ سجاول/ کراچی روڈ پر مسافر وین سے اُترتے ہوئے سجاول کی معصوم بچی جو تھیلیسیمیا کی مریضہ اور خون چڑھانے کے لیے بدین گئی تھی کہ موٹر سائیکل کے ٹکر میں زخمی ہوگئی، اسے حیدرآباد انڈس اسپتال میں داخل کروایا گیا جو مسلسل 3 قومہ میں رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئی۔ جبکہ دوسرے واقعے میں سجاول میرپور بٹھورو روڈ پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا، متوفی اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت نوجوان نعمان خاصخیلی کے نام سے ہوئی اور زخمی کی شناخت علی محمد لغاری کے نام سے ہوئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہیلمٹ نہ ہونے پر موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا ہیلمٹ لائیں: آئی جی سندھ غلام نبی میمن
آئی جی سندھ غلام نبی میمن—فائل فوٹوآئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہو گا اس کی موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا کہ اپنا ہیلمٹ لے کر آئیں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ٹریفک پولیس پبلک فرینڈلی ہو۔
آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ 2 ہزار تفتیشی افسر بطور اے ایس آئی بھرتی ہو کر جوائن کریں گے تو بڑا فرق پڑے گا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کا بجٹ کم کیا جائے گا۔
غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ کوئی پولیس افسر جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے خلاف کریمنل کارروائی ہوتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 640 کیسز پولیس افسران کے خلاف رجسٹرڈ ہوئے، کارروائیاں ہو رہی ہیں۔