کراچی: تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، 14 سالہ لڑکا جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی میں ملیر ماڈل کالونی میں تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق متوفی کی شناخت حسن ولد رب نواز سے ہوئی، واقعہ کے حوالے سے متوفی کےبہنوئی کمال نے بتایا کہ حسن ولد رب نواز کی عمر 14سال ہے جوماڈل کالونی ملیر کا رہائشی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھ رہا تھا، وہ پانچ جماعت پاس ہے، اس کے پانچ بھائی بہن ہیں، اس کے والد فالج کے مریض ہیں، وہ گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے کام سیکھ رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کو موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا، وہ روزانہ کام پرسے آنے اور رات کا کا کھانا کھانے کے بعد اپنے دوست کی موٹر سائیکل لیکر اس پر گھومتا تھا۔
گذشتہ شب معمول کے مطابق وہ دوست کی موٹر سائیکل پر گھومنے نکالا اور ایک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حسن جب موٹر سائیکل لیکر نکالا توملیر ماڈل کالونی پرنس بیکری کے قریب اس کی موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ لوگ بتارہے ہیں وہ موٹر سائیکل تیز چلارہا رہا تھا جس کی وجہ موٹر سائیکل کنٹرول سے باہر ہوگئی اور فٹ ہاتھ سے جاکرٹکرائی جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
واقعہ سیکٹر 5/G مدینہ کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔