2025-04-23@16:45:34 GMT
تلاش کی گنتی: 315
«سمرتی ایرانی کی»:
(نئی خبر)
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ایم جی ہوٹل کے قریب سے مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر زیبر جمالی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، گوٹھ ابڑی کے لنک روڈ سے موٹر سائیکل چھین لی گئی، جبکہ صوبہ خان مگسی کے رہائشی صدام حسین سے رکشا چھینے کی کوشش کی گئی، اس کے مذاحمت کرنے پر اسے شدید زخمی کرکے مسلح افراد فرار ہو گئے، لنک روڈ اور مین روڑ میر پورخاص حیدرآباد ہائی وے پر مسافر سفر کرتے ہوئے اپنے آپ کو بالکل غیر محفوظ سمجھتے ہیں، جبکہ اس ہائی وے پر ایک ڈی ایس پی آفس اور 3 تھانے بھی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں لوٹ مار کی وارداتیں معمول کا حصہ بنتی جارہی ہیں...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان نوجوان کھلاڑی ابھیشیک شرما نے خراب سروس پر بھارتی ایئر انڈی گو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ابھیشیک شرما نے ایئرلائن پر بے جا دوسرے کاؤنٹرز پر بھیجنے کا الزام عائد کیا اور بتایا کہ اس وجہ سے ان کی فلائٹ چھوٹ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن کی خراب سروس نے ان کی چھٹی برباد کردی۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے لکھا کہ دہلی ایئر پورٹ پر انڈی گو کے ساتھ بدترین تجربہ رہا۔ اسٹاف کا رویہ بالخصوص کاؤنٹر منیجر سشمیتا متل کا قطعی طور پر نا قابلِ قبول تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ وقت پر آئے، درست کاؤنٹر پر گئے لیکن انہوں نے ان کو دوسرے کاؤنٹر پر بھیج...
پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا پہلا دیسی الیکٹرو آپٹیکل (ای او-1) سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کا مقصد قدرتی آفات کی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ای او ون سیٹلائٹ کو چین کے جیکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ یہ سٹیلائٹ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے لیے ایک اہم کامیابی ہے اور یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی قدرتی وسائل کی تلاش، قدرتی آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی...
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا، انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں بتدریج 402، 885 اور 950 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار...
گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے سپیکر کی منتیں کی جا رہی ہیں لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا، عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کو بڑے بول پسند نہیں، پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج بیٹھ رہے ہیں، آج مذاکرات کے لیے سپیکر کی منتیں کی جا رہی ہیں، میں پیپلز پارٹی سے ہوں جو ہمیشہ مذاکرات پر ہی یقین رکھتی ہے کیوں کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے لیکن مذاکرات صرف سنجیدہ...
کیا امریکا کی حالیہ آگ کسی بددعا کا اثر ہے؟ امریکی موسیقار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاس اینجلس آتشزدگی سے متعلق پیشگوئی وائرل ہوگئی، جنسی اسمگلنگ سے بچنے والی ایلی کارٹر نے 4 برس قبل نومبر2020 میں توجہ حاصل کی تھی، اس نے حال ہی میں ویڈیوز جاری کیں جن میں اس کے ساتھ بدسلوکی کی تفصیلات تھیں۔ ایلی کا دعویٰ ہے کہ شیطانی رسم کے تحت اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ گذشتہ برس اکتوبر 2024 میں ایلی کارٹر کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی گئی، جہاں اس نے ایک اور آنے والی گرفتاری کا اشارہ دیتے ہوئے مزید انکشافات کا وعدہ کیا تھا۔ ڈیڈی کی اپنی گرفتاری کے تقریباً ایک ماہ بعد...
واشنگٹن:امریکا میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ نے تاریخ کی سب سے تباہ کن صورت اختیار کر لی ہے، جس میں اب تک 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن چکی ہیں۔ فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، مگر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث چلنے والی تیز ہوائیں شعلوں کو مزید بھڑکا رہی ہیں۔ امریکا کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کہیں یہ آگ جان بوجھ کر تو نہیں لگائی گئی۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیسیفک پیلیسیڈس اور ایٹن کے علاقوں...
امریکی شہر لاس اینجلس میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ ابھی تک قابو میں نہیں آئی، جس کے نتیجے میں 12 ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حکام نے اب تک آتشزدگی کے نتیجے میں 11 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آگ کی شدت کے باعث 2 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، اور ابتدائی تخمینہ کے مطابق اس آتشزدگی سے ہونے والا مالی نقصان 150 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ پیسیفک پےلی سیڈس کا علاقہ، جہاں ہالی وڈ کے مشہور اے لسٹرز اور ارب پتی افراد کے گھر واقع...
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ تاحال نہ بجھائی جاسکی اور اس کے سبب 12ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں، 2 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ حکام کے مطابق نقصان کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 150 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، ہلاک افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے جو بڑھنے کا خدشہ ہے۔(جاری ہے) پیسیفک پیلی سیڈس Palisades کا علاقہ آگ سے بری طرح تباہ ہوا ہے، یہ وہ علاقہ ہے جہاں ہالی وڈ کے اے لسٹرز A-Listers اور ارب پتی افراد کے گھر ہیں۔کارڈیشن سمیت کئی نامور ہالی ووڈ سیلبریٹیز اربوں روپے مالیت کے گھر خالی چھوڑ کر دیگر...
حکام کے مطابق نقصان کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 150 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، ہلاک افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے، جو بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پیسیفک پےلی سیڈس Palisades کا علاقہ آگ سے بری طرح تباہ ہوا ہے، یہ وہ علاقہ ہے، جہاں ہالی وڈ کے اے لسٹرز A-Listers اور ارب پتی افراد کے گھر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ تاحال نہ بجھائی جاسکی اور اس کے سبب 12 ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں، 2 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ حکام کے مطابق نقصان کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 150 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، ہلاک افراد کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے، جو بڑھنے کا...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جنوری 2025 کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتیں متعین کر دیں اور اوگرا نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے، جبکہ سوئی سدرن کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی نادرن کے لیے نئی قیمت 12.66 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، جب کہ سوئی سدرن کے لیے قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ دسمبر 2024 میں سوئی نادرن کی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، جبکہ سوئی سدرن کے...
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ پر دو روز گزر جانے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنگل میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکت خیزی کو دیکھتے ہوئے نیشنل گارڈ کو بھی طلب کریا گیا۔ صرف پیسیفک پیلیسیڈس میں آگ نے تقریباً 20 ہزار ایکڑ جنگلات کو جلا کر بھسم کردیا جب کہ الٹاڈینا کے آس پاس ایک اور آگ نے 13 ہزار 700 ایکڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گزشتہ شب کلاباساس اور امیر پوشیدہ ہلز انکلیو کے قریب بھی آگ بھڑک اٹھی تھی جو دنیا کی سب سے مہنگی پراپرٹی کا علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں کم کارڈیشین، پیرس ہلٹن، انتھونی ہاپکنز اور بلی کرسٹل جیسی مشہور شخصیات کے...
نکول پاشینیان کیساتھ اپنی ایک ملاقات میں ایران کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تہران صنعت، زراعت، نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی میں آرمینیاء کو اپنے سائنسی و تیکنیکی تجربات منتقل کرنے کو تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کے ڈائریکٹر "علی اکبر احمدیان" نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام صرف علاقائی ممالک کے تعاون اور مدد سے حاصل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی ہمارے سیاسی و سلامتی کے مسائل کو گھمبیر بنا دیتی ہے۔ علی اکبر احمدیان نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب انہوں نے "ایروان" میں آرمینیاء کے وزیراعظم "نکول پاشینیان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر...
ساب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سستی بجلی کےلیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بات غلامی کی دلیل ہے۔منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کا مرکز و محور عالمی اور ملکی اسٹیبلشمنٹ ہے، حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔ حکومت معاملات سلجھائے ورنہ جمہوریت مہمان لگتی ہے، سراج الحقسابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت معاملات سلجھائے ورنہ جمہوریت مہمان لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سستی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانےکی بات غلامی کی دلیل ہے، حکمران قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر...