پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا پہلا دیسی الیکٹرو آپٹیکل (ای او-1) سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کا مقصد قدرتی آفات کی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ای او ون سیٹلائٹ کو چین کے جیکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔

یہ سٹیلائٹ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے لیے ایک اہم کامیابی ہے اور یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی قدرتی وسائل کی تلاش، قدرتی آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کی کوششوں میں مدد دینے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔ اس سے زرعی پیداوار کی نگرانی، پیداوار کی پیش گوئی، آبپاشی کی ضروریات کا اندازہ لگانے اور غذائی تحفظ کے اقدامات میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ ای او-1 سیٹلائٹ بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر نظر رکھ کر اور شہری پھیلاؤ کا انتظام کرکے شہری ترقی میں مدد کرے گا۔ یہ ماحولیاتی نگرانی اور آفات کے انتظام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا ، سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ اور زلزلوں جیسے واقعات سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرے گا۔

یہ سیٹلائٹ معدنیات، تیل اور گیس کے شعبوں، گلیشیئرز کے پگلنے اور آبی وسائل کی نگرانی کرکے ان قدرتی وسائل کے اخراج اور تحفظ میں مزید کردار ادا کرے گا۔

ای او ون کا اجراء پاکستان کی خلائی تحقیق کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ پاکستان نے حالیہ مہینوں میں خلائی تحقیق میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ نومبر 2024 میں سپارکو نے اعلان کیا تھا کہ اس کا روور 2028 میں چاند کی سطح کی کھوج کے لیے چین کے چانگ ای 8 مشن میں شامل ہو جائے گا۔

اس سے قبل مئی 2024 میں پاکستان نے اپنا پہلا سیٹلائٹ چین کے چانگ ای 6 پروب کے ساتھ چاند پر لانچ کیا تھا جسے چاند کے دور دراز حصے پر اترنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ چین اس طرح کے مشن کی کوشش کرنے والا پہلا ملک ہے۔

گزشتہ سال مئی میں پاکستان نے انٹرنیٹ اور مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ-ایم ایم 1 لانچ کیا تھا۔ یہ اسپارکو اور چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آبی وسائل اسپارکو ای او-1 پاک سیٹ پاکستان تیل دیسی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کمیونیکیشن گلیشیئرز گیس معدنیات مواصلات ون.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپارکو ای او 1 پاک سیٹ پاکستان تیل دیسی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کمیونیکیشن گلیشیئرز گیس معدنیات پاکستان کی لانچ کیا کیا تھا کے لیے کرے گا

پڑھیں:

راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان

کراچی:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف وکٹ کیپر راشد لطیف نے میچ فکسنگ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی سوانح عمری پر کام کر رہے ہیں، جس میں 90 کی دہائی کے دوران کرکٹ میں ہونے والی میچ فکسنگ کے واقعات کو بے نقاب کیا جائے گا۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ کتاب میں وہ یہ بتائیں گے کہ فکسنگ کس طرح کی جاتی تھی، کون کون اس میں ملوث تھا، اور کرکٹ کے پس پردہ کیا کچھ چل رہا تھا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ انکشاف بھی کریں گے کہ وہ سابق کپتان کون تھا جس نے صدارتی معافی کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔

2004 میں ریٹائرمنٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب راشد لطیف نے اپنی سوانح عمری کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔ 

راشد لطیف کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے 1994 میں میچ فکسنگ کے خلاف آواز بلند کی تھی، جب انہوں نے اور باسط علی نے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ 

دونوں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ ڈریسنگ روم کے خراب ماحول میں مزید کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جا رہا ہے
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان
  • وزیراعظم نے مویشت بحال کی حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں : عطاتارڑٍ
  • راشد لطیف کی پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • معیشت بحالی کی جانب گامزن، آرمی چیف کا بھی اہم کردار ہے، عطا تارڑ
  • معیشت بحالی کی جانب گامزن، آرمی چیف کا بھی اہم کردار ہے:عطاء تارڑ
  • ایسٹر کی تقریبات ،سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان
  • مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف