لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ، 12 ہزار مکان و عمارتیں تباہ، ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
امریکی شہر لاس اینجلس میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ ابھی تک قابو میں نہیں آئی، جس کے نتیجے میں 12 ہزار مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حکام نے اب تک آتشزدگی کے نتیجے میں 11 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آگ کی شدت کے باعث 2 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، اور ابتدائی تخمینہ کے مطابق اس آتشزدگی سے ہونے والا مالی نقصان 150 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
پیسیفک پےلی سیڈس کا علاقہ، جہاں ہالی وڈ کے مشہور اے لسٹرز اور ارب پتی افراد کے گھر واقع ہیں، بری طرح تباہ ہو چکا ہے۔ آگ کے باعث کم کارڈیشن اور دیگر معروف ہالی وڈ شخصیات اپنے اربوں روپے مالیت کے گھروں کو خالی کر کے دیگر علاقوں میں منتقل ہو گئی ہیں۔ بعض علاقوں میں لوٹ مار کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
مقامی حکام نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیلی سیڈس اور ایٹون کے علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کر دیا ہے، جب کہ فائرفائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں کسی حد تک کامیابی ملی ہے۔
اس دوران ریاست کی گورنر نیوسم نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے اور خود صورتحال کا جائزہ لینے کی دعوت دی ہے، جو کہ اب تک استعفیٰ کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ادائیگی کے باوجود 67 ہزار پاکستانیوں کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ
رواں برس 67 ہزار پاکستانیوں کے اخراجات ادا کرنے کے باوجود حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے۔
حج آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان اس حوالے سے سارا ملبہ سعودی آن لائن پیمنٹ سسٹم پر ڈال رہی ہے تو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے ہوپ کو مناسب وقت دیا گیا تھا تاخیر کی ذمہ دار وہ خود ہے۔
اسلام آباد میں خصوصی گفتگو میں سردار یوسف نے متاثرہ عازمین کیلئے اب دعائیں ہی آخری آسرا بھی قرار دے دیں۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سعودی عرب نے رقوم کی ادائیگی کیلئے ڈیڈ لائن دے رکھی تھی، ہوپ کی رقوم بروقت نہ پہنچیں،نجی اسکیم کےتحت 23 ہزارعازمین جا سکیں گے۔
سردار یوسف نے تصدیق کی کہ 67 ہزار عازمین کا مسئلہ باقی ہے،وزارت نے ہوپ کو کئی یاد دہانیاں کروائیں، 14 فروری کی مقررہ تاریخ تک پراسس مکمل کرنے کا کہا جاتا رہا، سعودی وزارت حج وعمرہ سے ٹائم لائن معاہدے میں ہوپ کا نمائندہ موجود تھا، ہوپ کو 10 جنوری سے 10 فروری تک حج بکنگ کی اجازت دی تھی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ دعا کریں،حکومت تو تمام عازمین کو حج پر بھیجنے کیلئے کوشاں ہے، سعودی عرب نے اجازت دے دی تو ویزہ مدت میں توسیع بھی مل جائے گی۔
Post Views: 1