2025-04-22@18:17:04 GMT
تلاش کی گنتی: 223
«کہ پولیس»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاون کے علاقے ڈبل روڈ پر ملازمت دلانے کے جھانسہ دیکر تین بچوں کی ماں سے دو افراد نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے۔ متاثرہ خاتون انصاف حاصل کرنے تھانہ نیو ٹاون پہنچی تو پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے مدعیہ کے سامنے بٹھا کر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پر ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کا وڈیو بیان بھی منظر پر آگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی رہائشی ہوں، تین بچے ہیں اور خاوند...
بہاولنگر (آئی این پی) نواحی گائوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازع چل رہا تھا، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملزم اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس کی حراست میں گاڑی چوری کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے الزام کی تردید کر دی ۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے 4ملزمان کو گاڑی چوری کرنے کے الزام میں 2 روز قبل گرفتار کیا تھا،گرفتار ملزمان میں حبیب اللہ ولد جمروز خان، عبدالعزیز ولد صالح محمد ، عبید اللہ ولد اورنگزیب،اور حیات ولد جمعہ گل شامل تھے۔ پولیس کا مؤقف سامنے آیا ہے کہ ملزم حبیب اللہ نشے کا عادی تھا۔اچانک طبعیت خراب ہونے پر 40 سالہ ملزم حبیب اللہ جناح اسپتال وارڈ نمبر 5 میںداخل کرایا گیا ،ملزم جناح اسپتال میں زیر علاج تھا دوران علاج اس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کے...
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے گھر پر ہونے والی واردات کے حوالے سے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے پولیس کو بیان دیا کہ چور انتہائی مشتعل تھا مگر اُس نے واردات کے دوران میری جیولری کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ کرینہ کپور کے مطابق ملزم مزاحمت پر مشتعل ہوگیا تھا جبکہ وہ میری جیولری تک پہنچ گیا تھا اور ڈبے بھی کھولے مگر کسی ایک کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ممبئی کے علاقے باندرا میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر ملزم نے اداکار کو چاقو کے متعدد وار سے شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد انہیں لیلا وتی اسپتال منتقل کیا...
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پانی کی ٹینکی سے 7 سالہ بچے صارم کی لاش ملنے کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، بچے کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 سال کے بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی، بچے کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات موجود ہیں۔ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے لاپتہ ہونے کے بعد والد کو 5 لاکھ روپے تاوان کا جعلی میسج...
ویب ڈیسک: زمین کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے نو جوان بھتیجا جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجے کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم ملزم اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے...
کورنگی اور کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی ایک نمبر الفتح گراؤنڈ کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے زخمی ڈاکو فیضان کو اس کے ساتھی دانیال سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی او موٹر سائیکل برآمد کی ہے جبکہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاؤن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو عطااللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو...
جنوبی افریقا میں غیرقانونی سونے کی کانوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن میں پولیس نے مزدوروں کو کھانا فراہم کرنے کے تمام ذرائع بند کردیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کان کنوں کو کھانے کی سپلائی مہینوں سے بند ہونے کے بعد سیکڑوں مزدروں کی حالت غیر ہوگئی۔ اب تک بھوک سے ہلاک 84 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 270 کو پولیس نے اسپتال منتقل کیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زندہ بچ جانے والے کان کنوں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔ مزدور یونینوں نے پولیس کے کان کنوں کا کھانا بند کردینے اور لاغر و کمزور کان کنوں پر مقدمہ...
سکھن پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈکیت کو امیر علی جبکہ ساتھی کو عادل کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس دونوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انتہائی حساس علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، کرائم سین کے ایک طرف سیف سٹی اور دوسری جانب کمشنر آفس ہے۔ فائرنگ سے ایک زخمی دانیال نے اسپتال میں دم توڑا جبکہ دوسرے زخمی عاصم کو کمر کے قریب دو گولیاں لگیں جس کے باعث حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے موقع سے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں بھی لے لیا۔ ڈی ایس پی افضال شاہ کے مطابق فائرنگ دو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ملازمین کے درمیان ہوئی، دو زخمیوں کو بی بی ایچ منتقل کیا گیا ہے، فریقین گوجر خان میں درج ایک مقدمہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جنوری 2025ء) کیرالہ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ اسکول کی سطح کی ایتھلیٹک ٹریننگ میں حصہ لینے والی اس دلت لڑکی کا اس کے ہم جماعت، اس کے اسپورٹس ٹرینر، ساتھی ایتھلیٹ، پڑوسی، والد کے دوست اور دیگر لوگوں نے جنسی استحصال کیا۔ بھارت میں دلت خواتین کے خلاف جنسی جرائم کبھی رکیں گے بھی؟ یہ تفصیلات اس وقت سامنے آئیں، جب کیرالہ مہیلا سماکھیا سوسائٹی کے رضاکاروں نے معمول کے دورے کے دوران لڑکی سے ملاقات کی اور اس طرح انہیں جنسی زیادتی کے ان واقعات کا علم ہوا۔ دلت ہندو ذات کے درجہ بندی کے نچلے حصے میں آتے ہیں اور انہیں تحفظ فراہم کرنے...
ڈاکو پولیس وردی میں تھے اور تبلیغی جماعت کے ارکان کو تلاشی دینے کا کہنا۔ اس دوران ملزمان نے جماعت کے ارکان سے 6 ہزار امریکی ڈالر اور ہزاروں پاکستانی روپے چھین لئے۔ متاثرہ ارکان نے اچھرہ پولیس کو واردات پر اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے ارکان فیروز پور روڈ پر شمع سٹاپ سے شادمان گول چکر کی طرف آ رہے تھے، کہ کار سوار تین ڈاکووں نے انہیں اتوار بازار کی جگہ پر روک لیا۔ ڈاکو پولیس وردی میں تھے اور تبلیغی جماعت کے ارکان کو تلاشی دینے کا کہنا۔ اس دوران ملزمان نے جماعت کے ارکان سے 6 ہزار امریکی ڈالر اور ہزاروں پاکستانی روپے چھین لئے۔ متاثرہ ارکان نے اچھرہ پولیس...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں سرکاری نمبر پلیٹ لگی کار نے بائیک مکینک سمیت دیگر افراد کو بری روند ڈالا جس کے نتیجے میں مکینک جاں بحق جبکہ دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کے باعث گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ عوام نے سرکاری گاڑی چلانے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں شارع فیصل پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب سروس روڈ پر قائم موٹر سائیکل مکینک کی شاپ کے باہر تیز رفتار سرکاری گاڑی جی ایس 7795 ڈرائیور سے بے قابو ہو کر وہاں پر موجود...
راولپنڈی میں کزن کو قتل کر کے لاش جلانے والا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہو گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مہر علی تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغواء کر کے قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مارکیٹ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 2انڈین گٹکا سپلائرز گرفتار، بھاری مقدار میں انڈیا گٹکا برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کےمطابق مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے چھاپامار کارروائیاں کرتے ہوئےانڈین گٹکے کی سپلائی ناکام بنادی ۔مارکیٹ پولیس نے جانوروں کے اسپتال ہیرآباد کے قریب سے انڈین گٹکا سپلائر بنام جاوید کو گرفتار کرلیا،دوسری کارروائی کے نتیجے میں انڈین گٹکا سپلائر ارباب کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا گرفتار سپلائرز کے قبضے سے برآمد 30,000 انڈین گٹکے پولیس تحویل میں لیے گئے گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان تھانہ مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں انڈین گٹکا و مین...
پڈعیدن (جسارت نیوز) بھریاسٹی کے گائوں دھنی بخش کلہوڑو میں 4 چور ایک گھر سے بھینس چوری کرکے لے جارہے تھے کہ 2 نوجوانوں نے چوروں کا پیچھا کیا تو چوروں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے، جبکہ فائرنگ کی آواز سن کر گائوں والوں نے پولیس کی مدد سے چوروں کا پیچھا کیا اور ایک چور کو مسروقہ بھینس سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ دونوں زخمی نوجوانوں زین اور صدام کلہوڑو کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق گرفتار چور کی شناخت سجاول کلہوڑو کے نام سے ہوئی، جبکہ دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے واقعے کی تفتیش شروع...
علامتی فوٹو بہاولپور میں بستی رکرانی میں گدھی کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مالک کی مدعیت میں نامزد ملزم سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ متن کے مطابق ملزمان نے بدفعلی کے بعد گدھی کی چاروں ٹانگیں کاٹیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی گدھی کو ویٹرنری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
کراچی: سکھن بھینس کالونی میں اپنے ہی باڑے کا دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے ایس ڈی پی او سکھن ڈی ایس پی شوکت تنولی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد گوالے ہیں جو باہر سے کھانا کھا کر واپس باڑے پر آئے تھے۔ بعدازاں انہوں نے باڑے میں رکھا ہوا دودھ پی لیا جو کہ شبہ ہے کہ مضر صحت تھا اور اس کے پینے سے ان کی حالت بگڑنے لگی جس کی اطلاع ملت ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر...
شکارپور (نمائندہ جسارت) کوٹ شاھو کے کچے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ مبینہ آپریشن 2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی۔ 2 ماہ سے جاری آپریشن میں مجموعی طور پر 20 ڈاکو ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوئے ہیں،ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ ، اب تک پولیس کے دعوے کے مطابق نہ کوئی ہلاک ڈاکو کی لاش حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے نہ کوئی زخمی پولیس کے ہاتھ لگا۔تفصیلات کے مطابق شکارپور کے کچے میں جاری تیغانی کے بعد پولیس اور رینجرز کی کوٹ شاہو کے کچا ایریا میں جتوئی گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کے دوران بڈانی جتوئی گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک کیے اور 5 زخمی کیے، ایس ایس پی شاہ طگزیب چاچڑ کی پریس ریلیزز کے مطابق...
کراچی(کامرس رپورٹر) صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے امن و امان کی بحالی میں سندھ پولیس کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ اور اقتصادی طور پر متحرک؛ کاروبار دوست اور خوشحال سندھ ہمارا مشترکہ مقصد ہے ۔انہو ںنے مزید کہاکہ امن و امان میں کاروباری برادری ہی حقیقی اسٹیک ہولڈر ہے اور امن و امان کے چیلنجز کا سب سے زیادہ نقصان بز نس کمیونٹی کو ہی اٹھانا پڑتا ہے؛ لہذا،یہ ہمارے اپنے مفاد میں ہے کہ سندھ پولیس کی جرات اور قربانیوں کا احترام کیا جا ئے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل...
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں اسٹیل ٹاؤن ، کورنگی اور سچل میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹیل ٹاؤن میں نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا جس کے بعد رواں سال کے پہلے ماہ کے 9 دنوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ دیگر دو واقعات کو پولیس ذاتی اور نامعلوم وجہ قرار دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گھگھر پھاٹک نیشنل ہائی وے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کار انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے زندگی کی...
فوٹو: فائل لاہور میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے سندر میں واقع ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات سندر کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر ایک میں ہوئی، متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے، واردات صبح ساڑھے 5 بجے ہوئی، ملزمان کی سی سی ٹی وی جیونیوز نے حاصل کرلی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکو عقبی سائیڈ سےگھر میں داخل ہوتے ہیں، ڈاکوؤں نے گھر کے چوکیدار اور دو خانساماؤں کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کیا، ملزمان نے چوکیدار سے بندوق اور خانساماؤں سے موبائل فون چھین لیے۔ڈاکو ایک خانساماں کو دوسرے...