جنوبی افریقا میں غیرقانونی سونے کی کانوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن میں پولیس نے مزدوروں کو کھانا فراہم کرنے کے تمام ذرائع بند کردیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کان کنوں کو کھانے کی سپلائی مہینوں سے بند ہونے کے بعد سیکڑوں مزدروں کی حالت غیر ہوگئی۔

اب تک بھوک سے ہلاک 84 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 270 کو پولیس نے اسپتال منتقل کیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زندہ بچ جانے والے کان کنوں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

مزدور یونینوں نے پولیس کے کان کنوں کا کھانا بند کردینے اور لاغر و کمزور کان کنوں پر مقدمہ چلانے کی دھمکی پر سخت احتجاج کیا ہے۔

مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پولیس نے اپنے اور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالنے کے لیے محنت کرنے والوں کا قتل کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ زیر زمین کانوں میں چھپے مزدوروں کو باہر نکلنے پر مجبور کرنے کے لیے اگست سے کھانا فراہمی کی سپلائی لائن کو بند کر رکھا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد نے بھوکا رہنا گوارا کیا لیکن باہر نکل کر گرفتاری نہیں دی۔

پولیس کی اس کارروائی کو حکومت کی مکمل آشیرباد حاصل ہے کیوں کہ ان غیر قانونی سونے کی کانوں کے باعث ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہو رہا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کان کنوں پولیس نے

پڑھیں:

گری ہوئی چیز کو اٹھا کر کھانے کا 5’ سیکنڈ رول’، حقیقت کیا ہے؟

یقین کریں… آپ نے بھی ہماری طرح یہ حرکت تو ضرور کی ہوگی، کہ چپس، چاکلیٹ یا شاید گرما گرم سموسہ نیچے گرا… اور آپ نے فوراً نظریں دوڑائیں، تیزی سے اسے اٹھایا، اور منہ میں ڈال لیا!
کیوں؟ کیونکہ آپ نے دل ہی دل میں کہا ہوگا: ’پانچ سیکنڈ نہیں ہوئے… ابھی کھایا جا سکتا ہے!‘۔

لیکن… اگر ہم آپ سے کہیں کہ یہ پانچ سیکنڈ والا رول صرف ایک جھوٹ ہے؟ جی ہاں، آپ برسوں سے ایک غلیظ فسانے کے ہاتھوں بےوقوف بن رہے ہیں!

”خان رول“ — جرم کی ابتدا!
پانچ سیکنڈ کا یہ عجیب قانون آخر آیا کہاں سے؟

1995 میں پہلی بار یہ اصول چَھپ کر سامنے آیا، مگر اس کا اصل قصہ تو بارہویں صدی میں، چنگیز خان کے زمانے سے جُڑا ہے۔

جی ہاں! افسانوی منگول فاتح چنگیز خان کے دربار میں ایک اصول تھا: ”جو کھانا خان کے لیے بنایا گیا ہے، وہ اتنا پاک ہے کہ اگر زمین پر بھی گر جائے، تب بھی کھانے کے قابل ہے!“

چاہے کھانے کے ذرے فرش پر کتنی دیر بھی پڑے رہیں — بس آنکھوں دیکھی مٹی جھاڑو، اور کھا جاؤ!

اس زمانے میں جراثیم کا کوئی تصور نہیں تھا۔ صفائی کا مطلب تھا: ”جو نظر آئے، اسے صاف کرو… باقی اللہ مالک!“

لیکن پھر سائنس بولی: ”خان صاحب، آپ غلط تھے!“
انیسویں صدی میں لؤی پاسچر نے سائنس کی دنیا کو چونکا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جراثیم نہ صرف موجود ہیں، بلکہ وہ ہر جگہ ہیں! ہوا میں، ہاتھوں پر، کپڑوں میں، اور زمین پر بھی!

مگر اس کے باوجود، پانچ سیکنڈ والا یہ جھوٹ صدیوں تک زندہ رہا۔

اور پھر آئی تباہ کن تحقیق!
2016 میں ایک امریکی سائنسدان، پروفیسر ڈونلڈ شیفر نے پانچ سیکنڈ رول کی دھجیاں اُڑا دیں۔

انہوں نے دو سال ایک تحقیق کی، جس میں کھانے کی مختلف اشیاء مثلاً مکھن لگی بریڈ، بغیر مکھن کی بریڈ، سٹرابری کینڈی اور تربوز کو مختلف سطحوں پر گرایا: لکڑی، ٹائل، اسٹیل، اور یہاں تک کہ کارپٹ پر بھی۔

اور ہر بار وقت بدلا گیا: ایک، پانچ، تیس، اور تین سو سیکنڈ۔ کُل 2560 تجربے کیے گئے۔

نتیجہ؟
جتنی بھی جلدی کھانے کو زمین سے اٹھا لیں — وہ جراثیم سے بچ نہیں سکتا!

کچھ دلچسپ حقائق:

حیرت انگیز طور پر کارپٹ پر جراثیم کی کھانے ممیں منتقلی سب سے کم تھی۔ کیونکہ اُس کی سطح اونچی نیچی ہوتی ہے، اور کھانے کو کم چھوتی ہے۔

سب سے زیادہ جراثیم چوسنے والی چیز نکلی تربوز! کیونکہ وہ گیلا ہوتا ہے، اور جراثیم کو نمی چاہیے ٹرانسفر ہونے کے لیے۔

خشک چیزوں جیسے ٹافی یا روٹی پر تھوڑے کم جراثیم چپکتے ہیں، لیکن ”کم“ کا مطلب ”صفر“ نہیں!

تو، اگلی بار کیا کریں؟
جب ٹافیاں، چپس یا فرائز نیچے گریں تو ”پانچ سیکنڈ“ گننے کی بجائے، سیدھا اسے کوڑے دان میں ڈالیں۔

کیونکہ جراثیم نظر نہیں آتے، مگر آپ کا پیٹ، آپ کی صحت، آپ کی ذمہ داری ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا، ملزم کو 12 سال کی سزا
  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • سپلائی چین میں خامیاں پاکستان کے شہد کے شعبے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں. ویلتھ پاک
  • میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی  
  • گری ہوئی چیز کو اٹھا کر کھانے کا 5’ سیکنڈ رول’، حقیقت کیا ہے؟
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • خیبر پختونخوا پولیس نے پوسٹ کی فصل تلف کردی
  • ’’تمہارے بھائیوں نے گندم کی فصل میں کم حصہ دیا‘‘ بیوی کے تشدد سے شوہر ہلاک
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد
  • پاڑہ چنار میں زہریلا کھانا کھانے سے 150 افراد کی حالت غیر