2025-04-23@23:57:12 GMT
تلاش کی گنتی: 234

«نامعلوم افراد کی»:

(نئی خبر)
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے سے لیویز بلوچستان کے 4 اہلکا شہید ہوگئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت نائب رسالدار نور احمد، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان اور سپاہی بلال احمد کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید اسسٹنٹ کمشنر کریزات کے مطابق، پشین کے علاقے خانوزئی کی حدود سے 13 جنوری کو ٹرک چوری ہوا، ڈی آئی خان پولیس نے پشین میں لیویز حکام سے رابطہ کرکے بتایا کہ چوری شدہ ٹرک ڈی آئی خان میں ہے۔ بلوچستان لیویز فورس کے اہلکار گزشتہ روز ٹرک کی برآمدگی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل...
    سویڈن (مانیڑنگ ڈیسک)سویڈن کے پراسیکیوٹر نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون الوان مومیکا کے قتل کی تحقیقات میں گرفتار کیے گئے 5 افراد کو رہاکرنے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کے پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے پانچوں افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے فی الحال ٹھوس شواہد موجود نہیں اس لیے انہیں زیرحراست رکھنے کا کوئی جواز نہیں تاہم مشتبہ افراد کو مکمل طور پر شک سے بری نہیں کیا گیا ہے۔پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ پانچوں افراد بھی زیر تفتیش رہیں گے۔ 38 سالہ ملعون عراقی پناہ گزین الوان مومیکا کو2 روز قبل گھر...
    کولاج فوٹو: فائل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی۔ایف بی آر حکام کے مطابق ہیر پھیر میں ملوث 45 ایجنٹس کے لائسنس معطل کردیے گئے جبکہ 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہیر پھیر میں ملوث ایک اپریزنگ افسر کو بھی معطل کردیا گیا ہے جبکہ اس سے متعلق تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔  ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے، 14 کسٹمز افسران کے عہدے تبدیل اسلام آباد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں... حکام ایف بی آر نے کہا کہ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی گئی، جن ایجنٹس کے لائسنس معطل کیے گئے انہیں شوکاز...
    سویڈن کے پراسیکیوٹر نے قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون الوان مومیکا کے قتل کی تحقیقات میں گرفتار کیے گئے 5 افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کے پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گرفتار کیے گئے پانچوں افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے فی الحال ٹھوس شواہد موجود نہیں اس لیے انہیں زیرحراست رکھنے کا کوئی جواز نہیں تاہم مشتبہ افراد کو مکمل طور پر شک سے بری نہیں کیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ پانچوں افراد بھی زیر تفتیش رہیں گے۔ 38 سالہ ملعون عراقی پناہ گزین الوان مومیکا کو دو روز قبل گھر میں...
    سائٹ ایریا نورس چورنگی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او سائٹ اے جاوید اختر نے بتایا کہ سائٹ اے کی حدود میں نورس چورنگی کے نزدیک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا ۔زخمی پولیس افسر کی شناخت 47 سالہ محمد حنیف ولد مجید شاہ سے ہوئی ۔زخمی پولیس افسر کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس افسر ایس ایس یو سیکیورٹی ٹو حسن اسکوائر میں بطور انسپکٹر تعینات ہیں۔اس وقت وہ نگراں سابق وزیر اعلی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی رہائش گاہ کے سیکیورٹی انچارچ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ...
    اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کاکہنا ہےکہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے، واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واضح رہےکہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ سرکاری دفاتر میں موبائل نیٹ ورک کا معاملہ،معاون خصوصی...
    کوئٹہ میں علی الصبح کام سے گھر واپس جاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا۔بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی پبلک ریلیشن افسر رابیعہ طارق نے بتایا کہ پولیس اہلکار محبوب شاہ منو جان روڈ کے راستے سے گھر واپس جا رہے تھے کہ مشتبہ افراد نے انہیں گولی مار دی۔رابیعہ طارق نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ ملزمان نے پولیس اہلکار کے گھر کے سامنے گھات لگا کر بیٹھے تھے، جو فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ محبوب شاہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، ان کی لاش اہل خانہ کے حوالے کرنے سے قبل ہسپتال منتقل کی گئی، جن کی نماز جنازہ کوئٹہ...
    ائیرپورٹ سیکورٹی فورس(اے ایس ایف) نے گداگری اور جعلسازی میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی اور گداگری میں ملوث خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزمہ صحت خاتون وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی۔ ملزمہ بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے اور اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ ریکارڈ کے مطابق صحت خاتون سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے۔ اس سے قبل ملزمہ کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ...
    سجاول (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات سجاول/ چوہڑ جمالی اور جاتی مین چوک شیل پیٹرول پمپ کے برابر میں ہوٹل پر 2 موٹر سائیکل، چنگچی رکشا اور ہائی رف میں 17 افراد نے لاٹھیوں، کلہاڑیوں اور لوہے کے آلات سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہوٹل مالک محمد خان اور اس کے بیٹے عبدالخالق شدید زخمی ہوگئے، جھگڑے کا سبب معلوم نہ ہو سکا، پولیس ہوٹل کے برابر میں ہوتے ہوئے بھی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی نہ کر سکی۔
    لندن پولیس نے شریف فیملی کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملے کے خطرے سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )لندن میں شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملیکا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے دعوی کیا ہیکہ میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملیکے خطرے سے آگاہ کیا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان...
    قومی اسمبلی نے حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں کے خلاف بل منظور کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی سے منظورشدہ قانون کے مطابق، پاکستان میں بایولوجیکل ہتھیاروں پر مکمل پابندی ہوگی، بایولوجیکل ویپن استعمال کرنے پر سزائے موت، عمر قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ ججوں کو موصول مشکوک خط سے ملنے والا اینتھراکس پاؤڈر کیا ہے؟ قانون کے تحت، بایولوجیکل ہتھیار کی تیاری کے لیے براہ راست یا بالواسطہ تکنیکی، مالی، لاجسٹک یا کوئی دوسری مدد فراہم کرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔ بایو لوجیکل ہتھیاروں کے پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال پر پابندی ہوگی اور ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔ قومی اسمبلی...
    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انکشاف کیا کہ پارلیمانی عمل اور قانون سازی سے متعلق معلومات دینے میں سینیٹ کی ویب سائٹ سب سے آگے ہے۔فافن نے پارلیمانی ویب سائٹس کی جائزہ رپورٹ جاری کردی اور بتایا کہ انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) کی 69 فیصد سفارشات پر عمل کیا۔ وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون پر کتنا عمل کیا؟ فافن کی رپورٹ سامنے آگئیفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے جائزہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون پر کتنا عمل ہوا؟ جائزہ رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی نے آئی پی یو معیار پر 64 فیصد، قومی اسمبلی نے 61 فیصد، خیبر...
    راولپنڈی: پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کی لاش کو حکام نے افغان حکومت کے حوالے کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری کو پاکستان میں دہشت گردی کرنے والا افغان شہری بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں مارا گیا تھا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاکستان میں ہلاک ہونے والے افغان دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی قاسم دوران خان کے نام سے ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد محمد خان احمد خیل افغانستان کے گاؤں بلورائے ضلع وازیخوا صوبہ پکتیکا کا رہنے والا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد افغان شہری کی...
    ویب ڈیسک: پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں ہلاک کر دیا گیا۔  انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری کو ہلاک کیے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے۔  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارا گیا افغان شہری پکتیا صوبہ کے علاقے بلورائی کا رہائشی تھا، افغان شہری کی میت 20 جنوری کو افغان عبوری حکومت کے حوالے کی گئی۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ  انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ ایسے واقعات افغان شہریوں کے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں...
    حکومت کی جانب سے آفشور ڈیجیٹل سروسز پر 20 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کا امکان ہے، جبکہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 10 سال قید کی سزا اور ان لینڈ ریونیو کے جونیئر افسر کو کمشنر ایف بی آر کی پیشگی اجازت لیے بغیر گرفتاری کی اجازت دینے پر بھی غور کر  رہی ہے۔ تاہم کشمنر اگر گرفتاری پر مطمئن نہ ہو تو وہ گرفتار شخص کو رہا کرنے کا حکم دے سکے گا، کمشنر بغیر واضح اور ضروری ثبوتوں کے گرفتار کرنے والے افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کرسکے گا۔ ذرائع کے مطابق بل منظور ہونے کی صورت میں ان لینڈ ریونیو کا افسر زیر تفتیش شخص کے بیرون ملک فرار کو روکنے کیلیے کمشنر کو...
    کرم ( مانیٹرنگ ڈیسک+ صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن لوئر کرم میں فورسز نے کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جب کہ لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی۔علاقے میں فورسز کی بھاری نفری موجود ہے ،کئی مورچوں پر کمانڈ سنبھالیں۔پولیس نے بتایا کہ فورسز بگن کے علاقے میں داخل ہوگئی ہیں اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ترجمان حکومت خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس کے علاوہ دیگر سول و پولیس افسران شریک ہوئے۔ترجمان صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،...
    طاقتور افسر کی نگرانی میں قائم سسٹم کے آگے تحقیقاتی ادارے بھی ناکام نظر آتے ہیںاورنگزیب نے سرپرستوں کے نام پر بھی وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب نے طویل عرصے سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عدالتی احکامات کے بر خلاف بلند عمارتیں تعمیر کروا دی ہیں۔ طاقتور خفیہ افسر نے انکوائری نہ ہونے کی گارنٹی بھی دے رکھی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بغیر نقشوں اور منظوری کے بننے والی بالائی منزلوں کو منہدم کر دیا گیا تھا۔مگر موصوف نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے فی پلاٹ لاکھوں روپے بٹور کر ان عمارتوں کو ازسرنو تعمیر کراناشروع کر دیا ہے، اس وقت بھی ناظم آباد...
    ترجمان صوبائی حکومت خیبر پختونخوا  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ریاست پر امن عناصر کیساتھ کھڑی ہے اور ظالم عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، متاثرہ علاقوں میں موجود چند شرپسندوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جب کہ لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فورسز بگن کے علاقے میں داخل ہوگئی ہیں اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق بگن میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جس کے بعد...
    خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن لوئر کرم میں فورسز نے کرفیو نافذ سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جب کہ لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ فورسز بگن کے علاقے میں داخل ہوگئی ہیں اور سرچ آپریشن شروع  ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بگن میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، آپریشن کے  بعد بگن و ملحقہ علاقوں کے متاثرین نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ قبل ازیں کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ترجمان حکومت خیبرپختونخوا، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس کے علاوہ دیگر سول و پولیس افسران شریک ہوئے۔  ترجمان صوبائی حکومت خیبرپختونخوا  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف بلا...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر) فضائی آلودگی سے ذیابیطس ہونے کاانکشاف‘ بعض افراد محض کچھ ہی دن میں فضائی آلودگی کے باعث بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ امریکی طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے فضائی آلودگی کے اثرات کی متعدد تحقیقات اور ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی آلودگی میں پائے جانا والا خطرناک کیمیکل (benzene metabolites) انسان کے جسم میں داخل ہونے کے بعد طبی پیچیدگیاں بڑھاتا ہے اور اس سے انسولین کی مزاحمت بھی پیدا ہوتی ہے‘ مذکورہ مرکب فضائی آلودگی میں پایا جاتا ہے اور اسے ’ایئربورن کیمیکل‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،اس سے بلڈ شوگر کی سطح نارمل حد سے بڑھ جاتی ہے، اور جسم میں انسولین کی...
    اسلام آباد (خبرنگار) ایوان بالا کو وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ خفیہ معلومات کو افشا کرنے کے حوالے سے قانون موجود ہے اور جو بھی اس میں ملوث پایا جاتا ہے اس کو قانون کے مطابق سزا دی جاتی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر قرۃ العین مری نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ حساس معلومات افشا کرنے کے حوالے سے سزا کا کوئی قانون موجود ہے۔  قرۃ العین مری نے کہاکہ پولیس کو حساس معلومات پر کیوں رسائی دی گئی ہے اور جو لوگ جنسی جرائم میں ملوث ہوتے ہیں اس حوالے سے کیا اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ جس پر وفاقی وزیر نے کہاکہ ابھی...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
    خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر کرم سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر فائرنگ، حملہ آوروں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی پولیس کے مطابق لوئر کرم کے نواحی علاقے اڑوالی سے 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں، مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ جاں بحق افراد میں عمران علی ،حسن علی ، شاہد علی اورہنگو سے تعلق رکھنے والے تنویر عباس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: کے پی حکومت نے بنکر مسمار کرنے کا عمل شروع کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں علی زئی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات...
    لاہور کے مختلف علاقوں سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ ایدھی کے ترجمان کے مطابق مزنگ اور عابد مارکیٹ کے نزدیک 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جب کہ مسلم ٹاؤن میں نقشہ اسٹاپ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ اسی طرح لیاقت آباد کے چھوٹی پھاٹکی کے قریب 50 سالہ شخص فٹ پاتھ پر مردہ حالت میں ملا، جبکہ مناواں کے بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب 45 سالہ شخص نشے کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔ ایدھی کے رضاکاروں نے پولیس کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔
    لاہور کے مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مزنگ، عابد مارکیٹ کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ مسلم ٹاؤن، نقشہ اسٹاپ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ اسی طرح لیاقت آباد، چھوٹی پھاٹکی کے قریب 50 سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا جبکہ مناواں، بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب 45 سالہ شخص نشے کی زیادتی سے ہلاک ہوا۔ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔
    فرانس کی خفیہ نیوکلیئر آبدوز(سب مرین) سیکیورٹی اسکینڈل کا شکار، فٹنس ایپ اسٹراوا سے حساس معلومات افشا ہوگئی فرانس کی سب سے خفیہ نیوکلیئر آبدوز ایک سنگین سیکیورٹی اسکینڈل کا شکار ہو گئی ہے، جب فٹنس ایپ اسٹراوا کے استعمال نے حساس معلومات کو بے نقاب کر دیا۔ اسٹراوا ایپ، جو صارفین کو اپنی فٹنس سرگرمیاں آن لائن شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے، کی غلطی نے فرانس کے Brest Harbor میں موجود خفیہ آبدوز بیس کا مقام اور عملے کی سرگرمیاں ظاہر کر دیں۔ یہ آبدوزیں ہر ایک پر 16 ایٹمی میزائل نصب ہیں، جن کی تباہ کن طاقت ہیروشیما پر گرائے گئے بم سے ہزار گنا زیادہ ہے۔ تاہم، اس سیکیورٹی خرابی میں فرانس کے جوہری آبدوز کے...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے کشمیر آرفین ریلیف ٹرسٹ جیسے ادارے اس خدمت کا عملی مظہر ہیں تنظیم نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوئٹہ سٹی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ، اور صحبت پور میں 250 گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے جو متاثرین کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے کار خیر کے اس عظیم منصوبے پر ادارے کے سربراہ چوہدری محمد اختر سمیت تمام مخیر حضرات اور رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +  این این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل زبیر شاہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر I-9 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کانسٹیبل زبیر شاہ نامعلوم افراد کی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر تے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے اتوار کو اپنے بیان میں شہید پولیس جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسد قیصر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  اسد قیصر کا  کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں کو القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا پہلے سے معلوم ہے۔خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا انہیں فیصلے کا پہلے سے علم ہے،  یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ فیصلہ کہاں لکھا گیا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ پوری دنیا کو القادر ٹرسٹ کیس کا پتہ ہے کہ یہ ایک فلاحی ادارہ ہے، یہ ادارہ منافع بخش نہیں اور نہ اس سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ ملا۔ کیس میں شفاف ٹرائل نہیں ہوا، نہ...
    غزہ : اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں 48 گھنٹوں کے دوران 32 فلسطینی شہید اور 193 زخمی ہو چکے ہیں۔ رفاہ میں اسرائیلی حملوں میں بھی کئی فلسطینیوں کی جانیں گئی ہیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، اب تک اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔   اسی دوران، اسرائیل نے یمن میں بھی فضائی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جہاں حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر بمباری کی گئی۔ اس بمباری میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور متعدد افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے اسرائیل کے ڈرون حملوں کے...
    بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،یہ معاملہ اُس وقت...
    جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے اطاعت خالق کائنات اور...