سپورٹس ویمن کیساتھ دو سال تک زیادتی، کوچز سمیت 60سے زائد افراد ملوث
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،یہ معاملہ اُس وقت منظرعام پر آیا جب متاثرہ لڑکی کے تعلیمی ادارے کے اساتذہ نے اس کے رویے میں تبدیلیوں کو نوٹ کرتے ہوئے یہ معاملہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو سونپا، جس کے بعد کونسلنگ کے دوران لڑکی نے چونکا دینے والے انکشافات کیے۔
کیرالہ پولیس نے بتایا کہ اس کیس میں دو ایف آئی آرز کے تحت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک اور ملزم پہلے ہی ایک الگ کیس میں جیل میں تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھانم تھٹہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین راجیو این نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے سب سے پہلے ایک اسکول کے کونسلنگ سیشن میں جنسی زیادتی کے بارے میں بات کی۔ کونسلرز کی جانب سے معاملہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو بھیجنے کے بعد پولیس کیس درج کیا گیا۔متاثرہ لڑکی کو کیرالہ کے پٹھانم تھٹہ کے مختلف مقامات پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جن میں کھیل کے کیمپس بھی شامل ہیں۔
ان واقعات میں کوچز، ہم جماعت اور مقامی رہائشی ملوث تھے۔رپورٹ کے مطابق لڑکی کے پاس ذاتی موبائل فون نہیں تھا اور اس نے اپنے والد کے موبائل میں تقریباً 40 افراد کے نمبر محفوظ کیے تھے جو اس کے ساتھ زیادتی میں ملوث تھے۔چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے ارکان نے متاثرہ لڑکی کو ایک ماہر نفسیات کے پاس کونسلنگ کےلیے بھیجا تاکہ الزامات کی تصدیق ہو سکے۔ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کیس کی غیر معمولی نوعیت کو دیکھتے ہوئے پولیس کو آگاہ کیا گیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں کہاں کہاں با رش ہوگی،موسمیات نے الرٹ کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کیا گیا
پڑھیں:
چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد کی ملاقات کی۔ وفد نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین گلیکسی اسپیس زومنگ کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے، چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔ گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کے ارکان نے گفتگو میں کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور سپارکو کے حکام سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں۔ وفد نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔