2025-04-23@19:12:49 GMT
تلاش کی گنتی: 212
«باو زر دھماکے»:
(نئی خبر)
غزہ(نیوز ڈیسک)شمالی غزہ میں دھماکے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، جس کے بعد اسرائیلی فوج کا کہنا ہے غزہ کی پٹی میں 15 ماہ سے جاری لڑائی میں صہیونی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے بیت ہنون میں 15 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 11 کا تعلق نہال بریگیڈ سے ہے، پیر کو مارے گئے تمام صہیونی اہلکار نہال بریگیڈ کے ریکنسنس یونٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔مرنے والے اسرائیلی فوجیوں میں 23 سالہ کیپٹن یائر یاکوو شوشان، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ یاہاو حدر، 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ گائے کرمیئل، 19 سالہ اسٹاف سارجنٹ یاؤو فیفر اور 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ ایوئیل وائس مین...
اسلام آباد + تربت (خبر نگار خصوصی + نمائندہ خصوصی + این این آئی) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق48 سالہ دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔ ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان خفیہ ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کر رہا تھا۔ قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی میں دہشت گردوں کو اسلحہ و گولہ بارود سمگل کرتا تھا۔ سمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں استعمال ہوتا تھا۔ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے علاقے جوسک میں سڑک کنارے دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں...
یمن : گیس اسٹیشن پر دھماکے کے بعد لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے وسطی علاقے میں گیس اسٹیشن پر دھماکے کے بعد آگ بھڑکنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ یمنی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعہ ضلع ظاہر میں پیش آیا ۔ خوفناک دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے میں 15 ہلاکتوں کے علاوہ 67 افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے 40 کی حالت نازک ہے۔ فوری طور پر معلوم نہیں جا سکا کہ دھماکا اور آتشزدگی کیسے شروع ہوئی۔ واضح رہے بائیدا یمن کے حوثیوں کے کنٹرول میں ہے۔ جو پچھلی تقریباً ایک دہائی سے اس پر حکومت کر رہے ہیں۔پچھلے چند مہینوں سے یمن امریکا،...
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں گھر میں سلنڈر دھماکہ کے باعث خاتون اور 4 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے گھڑی رسالدار میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا ہوا، جس میں ایک خاتون اور 4 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کردیا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے ذریعے پشاور ریفر کر دیا گیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تربت میں سڑک کنارے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے شر پسند عناصر کے منصوبوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔(جاری ہے) پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں وزیرِ اعظم نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شہری کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر کے بلوچستان میں بد...
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے علاقے جوسک میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ تربت کے علاقے جوسک میں دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی ادارے دھماکے کی نوعیت اور دھماکا خیز مواد کا تعین کر رہے ہیں۔

نواح میں آتشبازی کے کارخانے میں دھماکے سے 6 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ، مریم نواز
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پھالیہ کے نواح میں آتشبازی کے کارخانے میں دھماکے سے 6 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے- زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلیٰ نے آتشبازی کے غیر قانونی کاروبار پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں –
منڈی بہاالدین: گھر میں آتش بازی کا سامان پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منڈی بہا الدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک گھر میں دھماکا ہوا، جس میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔ دھماکے کی وجہ سے ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی، جس کی وجہ سے بھی 2 خواتین جاں بحق ہوئیں۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائی کے دوران لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی پاہڑیانوالی اور ٹی ایچ کیو...
کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں ہونے والے دھماکے کے بعد پھنسے ہوئے کانکنوں کو دو روز گزرنے کے باوجود بھی نکا لا نہیں جاسکا، متاثرہ کان سے اب تک 4 کانکنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔چیف مائنز انسپکٹر بلوچستان عبدالغنی نے بتایا کہ 9 جنوری کی شب کوئٹہ سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر سنجدی کول فیلڈ کی کوئلہ کان میں میتھین گیس کے دھماکے سے کوئلہ کان بیٹھ گئی۔دھماکے کے نتیجے میں بارہ کانکن کان کے اندر چار ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنس گئے تھے، جن کو نکالنے کیلئے محکمہ معدنیات، پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 4 کانکنوں عمیر ولی، اظہر...
چمن :بلوچستان کے شہر چمن میں واقع ریلوے اسٹیشن روڈ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکا زور دار تھا، جس کے باعث اس کی آواز دور تک سنی گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مزید معلومات آنے والی ہیں۔