تربت میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے علاقے جوسک میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ تربت کے علاقے جوسک میں دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی ادارے دھماکے کی نوعیت اور دھماکا خیز مواد کا تعین کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گھر آئے مہمان نے کلاشنکوف کا برسٹ چلادیا، 2خواتین سمیت4افراد قتل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ کے کچے والے علاقے میں جنونی شخص نے کلاشنکوف کا برسٹ چلا دیا دو خواتین، ایک معصوم بچے سمیت چار افراد قتل واقعہ پر علاقے میں خوف وہراس، جنونی شخص فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ کے قریب کچے والے
علاقے پولیس تھانہ گبلو کی حدود نواحی گاو¿ں گلاب بھنگوار میں اپنے چچا کے گہر آنے والے جتوئی بھنگوار نے گہر میں پڑا ہوا کلاشنکوف اٹھا کر اچانک برسٹ چلا دیا گولیاں لگنے کی وجہ سے گہر میں موجود آئے ہوئے مھمان رشتیدار رحیم بخش بھنگوار، ایک معصوم بچہ علی گل اور دو خواتین (ض)اور(ت)قتل ہو گئے جبکہ ایک شخص حیوت عرف ڈاڈو بھنگوار زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع کے باوجود حدود تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی مقامی افراد نے کار میں زخمی نوجوان کو اٹھا کر سول اسپتال کندھکوٹ پہنچایا جہاں سے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی کو تشویشناک حالت میں سکھر منتقل کیا گیا جبکہ کار کے ذریعے مقتولین کی لاشیں بخشاپوراسپتال پہنچائی گئیں جہاں سے قانونی اور ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئیں ۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا مقامی افراد کا کہنا ہے کہ واقعہ کوئی ذاتی دشمنی نہیں بلکہ ایک جنونی شخص کے باعث پیش آیا ہے واقعہ کا سبب معلوم نہیں ہو سکا اور نہ ہی پولیس واقعے کے حوالے سے کچھ بتا رہی ہے آخری اطلاع تک پولیس مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج نہ کر سکی اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کر سکی۔