2025-04-23@19:11:31 GMT
تلاش کی گنتی: 216
«ا ڑان پاکستان»:
(نئی خبر)
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی اور پریشر ہینڈل کرے گی وہی جیتے گی ، شاہین آفریدی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر کا کہناتھا کہ پاکستان ابھی جو اوے سیریز کھیلا ہے اس میں پاکستان نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہی ہرایا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو جنوبی افریقہ میں شکست دی ہے تو میرے خیال میں پاکستان کی ٹیم زیادہ مضبوط ہے ، بھارت بڑے ٹورنامنٹس میں فیورٹ رہی ہے کیونکہ وہ اچھا پرفارم کرتے ہیں لیکن حال ہی میں شکستوں اور تنقید کی وجہ سے بھارتی ٹیم کا...
پاکستانی طالب علم شہرام وصی شاہ نے دبئی میں منعقدہ تقریری مقابلے میں عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہرام وصی نے دبئی میں منعقدہ ہاورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشن کانفرنس کے تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ لاہور کے15 سالہ طالب علم شہرام نے دبئی میں منعقدہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔مقابلے کے دوران 35 ملکوں کے ایک ہزار کے قریب طلبہ میں شہرام وصی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے کے بعد 282200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1200 روپے اضافے کے بعد 241941 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 221787 روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 2703 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے، آپ سب کو مبارک ہو، مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے. ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں. گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے. رانا سکندر اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں. آج یہاں تمام ٹاپر...

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بیش بہا قربانیوں کی بدولت فتنہ الخوارج ہمیشہ کیلئے دم توڑ جائے گا، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہیکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بیش بہا قربانیوں کی بدولت فتنہ الخوارج ہمیشہ کیلئے دم توڑ جائیگا، پاکستان دوبارہ امن کا گہوارہ بنے گا، پی آئی اے کے حوالیسے بندشیں ختم ہو رہی ہیں، لندن کی پروازیں بھی جلد بحال ہوں گی، وفاق صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لئے متحرک کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان آرمی چیف کی قیادت میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے، دن رات کارروائیاں ہو رہی...

دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بیش بہا قربانیوں کی بدولت فتنہ الخوارج ہمیشہ کےلئے دم توڑ جائے گا، پاکستان دوبارہ امن کا گہوارہ بنے گا، پی آئی اے کے حوالےسے بندشیں ختم ہو رہی ہیں، وزیراعظم شہبا زشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہےکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بیش بہا قربانیوں کی بدولت فتنہ الخوارج ہمیشہ کےلئے دم توڑ جائے گا، پاکستان دوبارہ امن کا گہوارہ بنے گا، پی آئی اے کے حوالےسے بندشیں ختم ہو رہی ہیں، لندن کی پروازیں بھی جلد بحال ہوں گی، وفاق صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لئے متحرک کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگوکرتےہوئے کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان آرمی چیف کی قیادت میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔ دن رات...
نارووال (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔ پی ٹی آئی کو اپنے لیڈر کا گریبان پکڑنا چاہیے کہ آپ صادق امین تھے، صادق امین کہتے کہتے 50 ارب کا ڈاکا ڈال دیا۔ نارووال یو نیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ 190 ملین پونڈ ریفرنس میں میرے نزدیک کسی سوچ بچار کی ضرورت نہیں ہے 500 فیصد واضح ہے 190 ملین پونڈ برطانیہ نے پاکستان کو واپس کیا۔ یہ رقم تقریبا50 ارب روپے پاکستانی بنتی ہے، وہ 50 ارب پاکستان کے خزانے میں جمع کروانے کی بجائے ان کے دوست کے جرمانے کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیا گیا، اتنا بڑا ڈاکا...
نارووال( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190ملین پاﺅنڈ تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس میں میرے نزدیک کسی سوچ بچار کی ضرورت نہیں ہے 5 سو فیصد واضح ہے 190 ملین پاﺅنڈ برطانیہ نے پاکستان کو واپس کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ رقم تقریبا 50 ارب روپیہ پاکستانی روپوں میں بنتا ہے، وہ 50 ارب پاکستان کے خزانے میں جمع کروانے کے بجائے ان کے دوست کے جرمانے کے اکاو¿نٹ میں جمع کرا دیا گیا، اتنا بڑا ڈاکا پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کا سب سے...
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران ایسی پارٹی فریق سے اسٹے آرڈر لیتی ہے جس کو پتا ہو وہ قصور وار ہے۔ اسلام تائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، آج ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالتی کیسز میں تاخیری حربہ ان کا وتیرہ ہے جس میں عمران خان نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران ایسی پارٹی فریق سے اسٹے آرڈر لیتی ہے جس...
پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ میں بیٹرز کیٹیگری میں بابراعظم نے بہترین بیٹر کا پیپلز چوائس، شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ پیر کو لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے مایہ ناز بیٹربابراعظم نے بہترین بیٹرز کی کیٹیگری میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے ہے۔ اس سے قبل ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی معاونت سے معاشی ترقی منصوبے ’’اُڑان پاکستان‘‘ کا آغاز کردیا گیاہے۔ اُڑان پاکستان منصوبہ ان شاء اللہ 2029ء تک 3ٹریلین اور 2035ء تک 10ٹریلین ڈالرزکی معیشت بنانے کے لیے ایک جامع روڈمیپ کے طورپر کام کرے گا۔ وزیرِاعظم میاںشہباز شریف نے 5ایز برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات، توانائی، شفافیت اور خودمختاری پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے دائمی معاشی مسائل سے نمٹنے کی خاطر 5سالہ ’’اُڑان پاکستان‘‘ پروگرام کاآغاز کردیا ہے۔ اِس منصوبے کاآغاز وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے نمائندوں کی موجودگی میں اسلام آبادمیں کیاگیا۔ وزیرِاعظم نے فرمایاکہ آئی ٹی، زراعت، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں کی ترقی سے متعلق 5سالہ منصوبے کی کامیابی قومی اتحاد، سیاسی ہم آہنگی، سیاسی جماعتوں، اداروں اور...
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت اور حکومت کی کوششوں سے ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ایک معاشی تبدیلی کا منصوبہ ”اُڑان پاکستان” اس عزم کے ساتھ شروع کیا گیا ہے کہ پاکستان کو دوہزار سینتالیس تک تین کھرب کی معیشت بنا دیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد تمام صوبوں ، وزارتوں اور شعبہ جات کے پختہ عزم کے ساتھ معاشی ترقی کے بارے میں اقدامات پر عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے گا۔”اُڑان پاکستان” کے تحت سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کی بنیاد تصور ہو گا۔ ”فائیو ای” فریم ورک کے تحت برآمدات ، ای پاکستان ، موسمیاتی تبدیلی ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے اور مساوات پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔اس جانب بھی سعی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حج کے خواہشمند افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں حاجیوں کیلئے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی۔مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اور بریڈ فورڈ میں قائم پاکستانی قونصل خانے بھی بغیر پیشگی بکنگ حاجیوں کیلئے یہ سہولت فراہم کریں گے۔ مزید :
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم وقت کا بڑا چیلنج ہے، مسلم ممالک کو اس حوالے سے بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت میں ’’مسلم معاشروں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع‘‘ کے عنوان سے منعقدہ 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ وقت میں درپیش چیلنجز میں ایک اہم لڑکیوں کی تعلیم بھی ہے۔ مسلم ممالک کو اس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس میں 47 ممالک کے وزرا، اہم شخصیات اور کئی اداروں و تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم...