190 ملین پاؤنڈ سب سے بڑا اسکینڈل، سزا ضرور ملے گی، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
نارووال (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔ پی ٹی آئی کو اپنے لیڈر کا گریبان پکڑنا چاہیے کہ آپ صادق امین تھے، صادق امین کہتے کہتے 50 ارب کا ڈاکا ڈال دیا۔ نارووال یو نیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ 190 ملین پونڈ ریفرنس میں میرے نزدیک کسی سوچ بچار کی ضرورت نہیں ہے 500 فیصد واضح ہے 190 ملین پونڈ برطانیہ نے پاکستان کو واپس کیا۔ یہ رقم تقریبا
50 ارب روپے پاکستانی بنتی ہے، وہ 50 ارب پاکستان کے خزانے میں جمع کروانے کی بجائے ان کے دوست کے جرمانے کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیا گیا، اتنا بڑا ڈاکا پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے جو بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے اگر یہ 50 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع ہو جاتے تو اس سے بین الاقوامی معیار کی 5 یونیورسٹیاں بن سکتی تھیں، سیکڑوں ہزاروں اسکول، لاتعداد اسپتال بن سکتے تھے، کتنے بچوں کو وظائف مل سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 50 ارب روپے کا پی ٹی آئی جواب دے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک صوبہ دوسرے صوبے کے پانی کا ایک قطرہ بھی سلب نہیں کر سکتا، صوبائی منافرت پیدا کرنے کے بجائے اس معاملے کو انجنیئرز کے حوالے کریں۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جذبات بھڑکانے کی سیاست کی تو واٹر سیکیورٹی معاملے پر مشکلات ہوں گی، اس پر نقصان سب کا ہو گا ایک صوبہ نہیں ہارے گا، تمام صوبے نقصان اٹھائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال بھی بارشیں 40 فیصد کم ہوئی ہیں، آنے والے سالوں میں سیلاب اور بدترین خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے ملک کو اس وقت فوڈ اور واٹر سیکیورٹی کے 2 بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔