چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ، محمد عامر کا بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی اور پریشر ہینڈل کرے گی وہی جیتے گی ، شاہین آفریدی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق محمد عامر کا کہناتھا کہ پاکستان ابھی جو اوے سیریز کھیلا ہے اس میں پاکستان نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہی ہرایا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو جنوبی افریقہ میں شکست دی ہے تو میرے خیال میں پاکستان کی ٹیم زیادہ مضبوط ہے ، بھارت بڑے ٹورنامنٹس میں فیورٹ رہی ہے کیونکہ وہ اچھا پرفارم کرتے ہیں لیکن حال ہی میں شکستوں اور تنقید کی وجہ سے بھارتی ٹیم کا مورال کم ہواہے ، پاکستان بھارت میچ کے بارے میں آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ اس دن جو کم غلطیاں کرتا ہے اور پریشر کو ہینڈل کرتا ہے وہی جیتتا ہے ۔
محمد عامر کاکہناتھا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں بمراہ کے ساتھ اوپننگ باولنگ کروں گا ، اگر چیمپئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ نہیں کھیلتے تو یہ انڈیا کا بڑا نقصان ہوگا کیونکہ وہ بھارت کے زیادہ وکٹیں لینے والے اہم باولر ہیں، اٹیک بھی وہی کرتے ہیں ، اگر بمراہ نہیں ہے تو بھارت کی آدھی ٹیم رہ جاتی ہے ۔شاہین شاہ آفریدی نے کم بیک کیاہے اور مجھے ایسا لگتاہے کہ وہ بھارت کیخلاف میچ میں اچھا پر فارم کریں گے ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد سیاسی طورپر خوش آئند ہے تاہم حکومت کو اس سےکوئی خطرہ نہیں۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک جماعت کی جانب سے سیاسی بلبلے بنتے ہیں۔ پانی کی تقسیم پر سندھ کے اعتراضات کو بلیک میلنگ نہیں سمجھتا۔