2025-04-23@23:32:16 GMT
تلاش کی گنتی: 123

«پارٹی کے آفیشل»:

(نئی خبر)
    ذرائع کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت سے سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون کے بارے میں پوچھا کہ ان کا پارٹی کیلئے کیا کردار ہے؟ تو جواباً عمران خان کو بتایا گیا کہ جب سے گورنر شپ سے ہٹے ہیں راجہ جلال مقپون منظر عام سے غائب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے فارورڈ بلاک میں شامل تمام ارکان اسمبلی کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم حکومت کو چھوڑ کر واپس آنے والے ارکان اسمبلی سید سہیل عباس شاہ اور کرنل عبیداللہ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔ سابق گورنر راجہ جلال حسین مقپون کو بھی پی ٹی آئی کی مرکزی...
    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک کو اہم ذمہ داریاں تقویض کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز ،ہیومن ریورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقررکردیا گیا ہے ، مصطفیٰ ملک کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا بھی فوکل پرسن مقرر کیا گیا ۔ غلام مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دونوں وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے ۔  دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ، اس حوالے سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل...
    مرکزی سیکریٹری اطلاعات ق لیگ مصطفیٰ ملک — فائل فوٹو مصطفیٰ ملک کو وزارت اوور سیز پاکستانیز، ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔اس حوالے سے دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ہیں۔اس تقرری پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے اور وزارتی امور میں مدد ملے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں، ہم ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔مصطفیٰ ملک نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد...
    مصطفیٰ ملک وزارت اوورسیز پاکستانیز ،وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک کو اہم ذمہ داریاں تقویض کردیں گیں، تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز ،ہیومن ریورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقررکردیا گیا ہے ، مصطفیٰ ملک کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا بھی فوکل پرسن مقرر کیا گیا ۔ غلام مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دونوں وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے ۔ذرائع کے مطابق دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے...
    پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے ساتھ پاؤر شیئرنگ پر مذاکرات کرنے والی کمیٹیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (ایس ای سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ کمیٹیاں ختم کی جائیں اور ان مذاکرات کا اختیار صدر مملکت آصف علی زردار کو دیا جائے، وہ ہی وزیراعظم شہباز شریف سے پاؤر شیئرنگ پر مذاکرات کریں گے۔ حکمران جماعت ن لیگ کے اتحادی پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب پہلے ہی پی پی پی کو بہت سارے معاملات پر حکومت سے گلے شکوے ہیں جن کا اظہار  پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کیا ہے۔ یہ...
    کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے پانچ سال گزرنے کے باوجود لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (لیڈا) کے زیر التواء علاقائی مسابقتی توانائی کے ٹیرف کے دعووں کے حل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سیکرٹری پاور ڈویڑن کو لکھے گئے ایک خط میں اے پی ٹی ایم اے کے سیکرٹری جنرل شاہد ستار نے کہا کہ جنوری 2019 میں، وفاقی حکومت نے تمام برآمدی صنعتوں کے لیے 1 جنوری 2019 کو ایس آر او کے ذریعے علاقائی مسابقتی توانائی کے ٹیرف کا اعلان کیا تھا، اور یہ ایس آر او مارچ 2023 میں واپس لے لیا گیا۔ جنوری 2019 سے مارچ 2023 کے دوران، پورے پاکستان میں مستحق صارفین نے RCET کا فائدہ اٹھایا تھا،...
    نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے پاکستان تحریک انصاف کی منافقت اور دوغلا پن کھل کر سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نہایت افسوس ناک اور شرم ناک امر ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی عمران خان کی واضح کرپشن کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پوری سیاسی مہم کو’’کرپشن کارڈ‘‘کے گرد بنایا، شفافیت اور احتساب کے وعدوں پر لوگوں کو اپنی طرف مائل کیا، تاہم پی ٹی آئی کی دوغلاپن اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے، جب...
    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر عمران خان کو ذرا بھی پریشان نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں، بیرسٹرگوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کےبارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ کمرہ عدالت میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی ،میں نے عمران خان کو بوسہ دیا اور بانی پی ٹی آئی نے مجھے گلے لگایا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز میں فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی، فیصلے کے باوجود حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے فیصلہ سنائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، عمرایوب اور اسد قیصر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے کہا کہ ہم آج کے احتساب عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا کے...
    سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق سیکیورٹی پلان کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے، ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں 6 تھانوں کی اضافی...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران فیصلہ دیں گے، جو آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔   یاد رہے کہ اس کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، تاہم اس کے بعد تین بار فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل کی گئی۔ اب یہ فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہونگے۔ دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہونگے۔رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔ دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔ پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر شیرافضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور ان سے پارٹی پالیسی کےخلاف بیان بازی پر جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ جواب دیئے جانے تک شیر افضل مروت کو میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ شیر افضل مروت کو دئے گئے شو کاز نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے، آپ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمینبیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ غلط ہے 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے مؤخر ہورہا ہے۔بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو ذہنی طور پر تیار تھے آج فیصلہ سنایا جانا ہے. فیصلے کے لیے ہم تیار ہو کر آئے تھے. ہمیں نہیں پتہ جج اتنی جلدی میں کیسے چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا آج 11 بجے فیصلہ سنایا جائے گا. جیل میں داخل ہونے سے پہلے بتایا گیا فیصلہ مؤخر ہوگیا ہے۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سیاسی ہے. فیصلہ انصاف پر ہو...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔پشاور   میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف سنجیدہ لوگوں کے ساتھ کئے ہیں، مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، میں پیپلز پارٹی سے ہوں جو ہمیشہ مذاکرات پر ہی یقین رکھتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا  کہ اللہ تعالیٰ کو بڑے بول پسند نہیں، پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج بیٹھ رہے ہیں ،سپیکر کو مذاکرات کے لئے منتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور چانسلر سنڈیکیٹ، سلیکشن بورڈ کمیٹی...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ آدھے وزرا مذاکرات کرنے اور آدھے انہیں سبوتاژ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ کیس کے فیصلے سے پارٹی اور بانی پی ٹی آئی خوفزدہ نہیں ۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ190 ملین پائو نڈ سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 31 جنوری تک صبر کر سکتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 31 جنوری تک مذاکرات کریں۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر کمیشن کے معاملے پر پیش رفت نہ ہوئی تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے، خواہش ہے کہ مذاکرات...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی  کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کردیا گیا ہے جو اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ۔ اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور عدالت نے آج تیسری مرتبہ فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔ جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ میں صبح ساڑھے 8 بجے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی علی محمد خان اور شاندانہ گلزار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی محمد خان اور شاندانہ گلزار پر پارٹی کے اندرونی معاملات لیک کرنے کے الزامات ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق ممبران کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کے خلاف کارروائی عمران خان کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔ جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ...
    اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کی بدعنوانی کے کیس کا فیصلہ ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنانا تھا، مگر دونوں ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث فیصلہ ایک اور بار مؤخر ہوگیا۔   جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو دو بار پیغام بھیجا، مگر وہ عدالت نہیں آئے، اور نہ ہی بشریٰ بی بی یا ان کے وکلا کی طرف سے کوئی پیش ہوئے۔ عمران خان کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ جب تک ان کی فیملی یا...
    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا آج صبح 11 بجے اڈیالہ جیل میں اس کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ عدالتی عملے نے فریقین کو فیصلے کی اطلاع دے دی ہے۔ ْ عمران خان کے وکیل خالد یوسف چودھری نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کو بھی فیصلے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔   اس کیس کی حساسیت کے پیش نظر، اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے...
    ترجمان کے مطابق گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گارڈن، جمشید روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لائنز ایریا اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔ اس سلسلے میں صارفین کو درپیش آنے والی تکالیف کے لیے ادارہ معذرت خواہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پائپ لائن کی مینٹیننس کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلز چورنگی کے قریب گیس پائپ لائن کی مینٹیننس کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مینٹیننس کے کام کے دوران گیس کی ترسیل  ایک گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔ ترجمان کے مطابق گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گارڈن، جمشید روڈ، پی ای سی ایچ ایس، لائنز...