190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں: شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر عمران خان کو ذرا بھی پریشان نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں، بیرسٹرگوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کےبارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمرہ عدالت میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی ،میں نے عمران خان کو بوسہ دیا اور بانی پی ٹی آئی نے مجھے گلے لگایا۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے ہیں، اللہ بہت بڑا ہے وہی ہماری مدد کرے گا۔
شیخ رشید نے کہا جس پر میں نے بانی پی ٹی آئی سے کہا ہائیکورٹ سے آپ کو جلد ریلیف ملے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
پنجاب کے علاقے جڑانوالہ کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ کہ کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت گندم کاشت کرنے والے زمینداروں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے، ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، گندم کی قیمت پر شکوہ نہ کرنے پر آپ احباب کا مشکور ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی۔ پنجاب کے علاقے جڑانوالہ کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ زراعت کو نصاب میں شامل کرنا چاہیے، چین نے پروگریسو فارمنگ کے ذریعے انقلاب برپا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے میں چین سے خصوصی تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ہزار زرعی گریجویٹس تربیت کے لیے چین جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں خود زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، زیادہ پیداوار کے لیے بیج اچھا ہونا بھی ضروری ہے۔ وزیراعظم سیڈز ڈویلپمنٹ کے لیے پُرعزم ہیں، اجناس کا یہ بحران عارضی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپورٹنگ پرائس ختم ہونے سے پیدا ہونے والی مشکلات عارضی ہیں، 80 کی دہائی میں چاول کی سپورٹنگ پرائس ختم کی گئی تو یہی صورتحال پیدا ہوئی تھی، بعد ازاں چاول کی قیمت مارکیٹ سپلائی کے مطابق طے ہونے لگی، پنجاب حکومت نے کسانوں کو 15 ارب روپے کا پیکیج دیا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت گندم کاشت کرنے والے زمینداروں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے، ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، گندم کی قیمت پر شکوہ نہ کرنے پر آپ احباب کا مشکور ہوں، پنجاب کے لوگ گھر آئے مہمان کی عزت کا خیال کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دے گی، آنے والے دنوں میں بجلی کی قیمت میں مزید کمی ہو گی، کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔