2025-04-23@21:11:15 GMT
تلاش کی گنتی: 124

«وکیل فیصل صدیقی نے»:

(نئی خبر)
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل فرید چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر او زدہ ہیں۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل پاکستان تحریک انصاف  فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط بھجوایا ہے جس میں دہشت گردی کے باعث فوجی جوانوں کی شہادت سے متعلق گزارشات پیش کی گئی ہیں۔ فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کا خط چھ نکات پر مشتمل ہے، خط ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سابق وزیراعظم کے طور...
    عمران خان کا آرمی چیف کو خط، پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کردی: وکیل کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بطور سابق وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط بھیجا ہے۔فیصل چوہدری نے بتایا کہ خط میں پہلا نقطہ فراڈ الیکشن اور منی لانڈرز کو جتوانے سے متعلق ہے، دوسرا نقطہ 26 ویں آئینی ترمیم، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ متاثرہونے پر ہے جب کہ بانی پی ٹی...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ 6 فروری کو سنایا جائے گا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ رکن پنجاب اسمبلی مولانا رحمت اللہ کی درخواست پر گندے نالے کے لیے ڈائریکیٹو جاری کیا گیا، اس پراجیکٹ کو پنجاب اسمبلی نے منظور کیا، ڈائریکٹو کے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اینٹی کرپشن کورٹ نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی جہاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے۔ وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ نالے کی تعمیر کا حکم اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نہیں دیا بلکہ نالے کی تعمیر کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی اور نالہ علاقے کی بہتر کیلئے بنایا گیا۔ وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں...
    لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگرمل کرپشن کیس میں حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے  وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پرسماعت کی۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ 6 فروری کو سنایا جائے گا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ رکن پنجاب اسمبلی مولانا رحمت اللہ کی درخواست پر گندے نالے کے لیے ڈائریکیٹو جاری کیا گیا۔ اس پراجیکٹ کو پنجاب اسمبلی نے منظور کیا۔  ڈائریکٹو کے اجرا میں حمزہ شہباز کا کوئی کردار نہیں مفروضوں پر بات نہیں ہوسکتی۔ انجنیر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینزٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت وکیل خواجہ احمد حسین نے کہاکہ عظیم وکیل قائداعظم محمد علی جناحؒ کی کوششوں سے ملک بنا، یہ آئینی بنچ قائداعظم کی تصویر کے نیچے بیٹھا ہوا ہے،ہماری عدلیہ نے ماضی میں ایسے فیصلے کئے جن کے اسباب قوم کو بھگتنا پڑے،میری استدعا ہے مرکزی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کی جائیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف  اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہا ہے، سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران  وکیل خواجہ احمد نے 9مئی پر افواج پاکستان کے اعلامیہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ  آئی ایس پی آر نے 9مئی واقعے پر 15مئی کو اعلامیہ جاری کیا، آئی ایس پی آر کے 15مئی کے اعلامیے پر کوئی اعتراض نہیں،اعلامیہ میں کہا گیا 9مئی پر ادارے میں دکھ اوردرد پایا جاتا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا 9مئی کے ناقابل تردیدشواہد موجودہیں،اعلامیہ کے بعد ملٹری ٹرائل میں فیئر ٹرائل کیسے مل سکتا ہے؟  شعبان المعظم کی فضیلت نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف...
    اسلام آباد ہائی کورٹ  نے نیشنل یونیورسٹی آف سیکیورٹی سائیسز بل صدر مملکت کی جانب سے واپس کرنے کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ  کرلیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل فاروق ایچ نائیک اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار وکیل فاروق ایچ نائیک، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور دیگر عدالت میں پیش  ہوئے،  وکیل فاروق ایچ نائیک  نے مؤقف اپنایا کہ قومی اسمبلی سے بل پاس ہوا،سمری وزیر اعظم کو بھیجی گئی کابینہ نے منظورکی، وزیر اعظم نے پہلی سمری بھیجی جو واپس منگوالی گئی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے مدراس رجسٹریشن بل کا حوالہ  دیا،  مدارس رجسٹریشن بل بھی صدر نے واپس کیا پھر دوبارہ پارلیمنٹ سے پاس ہوا...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس میں وزارت دفاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کے علاوہ دیگر فوجی عدالتوں کے فیصلوں کی تفصیلات فراہم کرے۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی فرد پر الزامات عائد کرنے سے قبل تحقیق کی جاتی ہے؟  جس پر جسٹس علی مظہر نے وضاحت دی کہ پہلے تفتیش کی جاتی...
    فائل فوٹو بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عجیب و غریب قسم کا چارج فریم کیا گیا ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مضحکہ خیز قسم کی کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیس میں عجیب و غریب قسم کا چارج فریم کیا گیا اور کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایما اور سازش پر حملہ ہوا۔ لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹسانسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ رمنا میں گرفتار 30 ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں ملزمان کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل نے بتایا کہ اس کیس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جس کا مقدمہ اسپیشل آفیسر ہی درج کرا سکتا ہے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ملزمان کو سامنے...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
    اسلام آباد(صباح نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26نومبر پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر تھانہ رمنا میں گرفتار 30 ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں ملزمان کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ پیش ہوئے۔دورانِ سماعت وکیل انصر کیانی نے بتایا کہ اس کیس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جس کا مقدمہ سپیشل آفیسر ہی درج کرا سکتا ہے، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں۔جج...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار 30 ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار 30 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت ملزمان کے وکیل نے کہا کہ کیس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جس کا مقدمہ خصوصی افسر ہی درج کرا سکتا ہے، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ جج افضل مجوکہ نے وکیل سے سوال کیا کہ ملزمان کب سے اندر ہیں، دفعہ 188 کی سزا کتنی ہے؟ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ دفعہ 188...
    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے وکیل رہنما فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے اور جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا۔ زرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بھی گفتگو کی۔ فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان کہا ہے قانون اور آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے اور جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی سیل میں تھوڑی دیر میں شفٹ کر دیا جائے...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل میں ایسی چیزیں ہو رہی ہیں کہ گواہ اور ملزمان کو سمجھ نہیں آرہی کیا ہو رہا ہے، یہ قطعی طور پر فیئرٹرائل کے ذمرے میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ اے ٹی سی کے باہر فائرنگ ہوئی اور ایک شخص جاں بحق ہوا، سیکیورٹی خطرات کے باوجود یہ کیس ملتوی نہیں ہوا، 9 مئی کے ملزم سے برآمد ایک موبائل فون...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو پی ٹی آئی کی اگلی حکمت عملی وقت آنے پر سامنے لائی جائے گی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران فیصل چوہدری نے ججز کے حوالے سے پی ٹی آئی کے خدشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی یہی کہا ہے کہ عدالتوں کو اپنے لوگوں سے بھرا جارہا ہے۔بانی چیئرمین کے وکیل نے مزید کہا کہ ججز کے لیے جو نام تجویز کیے گئے ہیں پی ٹی آئی کو ان پر شدید تحفظات ہیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف اپیل پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم 11اگست 2023میں ہوئی، واقعہ مئی 2023کا ہے،کیا قانون کااطلاق ماضی سے کیاگیا،وکیل وزارت دفاع نے کہاکہ جی آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق ماضی سے کیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایف بی علی کیس میں جسٹس انوارالحق کا نوٹ موجود ہے،اس وقت آرٹیکل 10اے نہیں تھا،وکیل کا حق دینا، شواہد پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔دورانِ سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے کہا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔جج نے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے کیوں جمع نہیں کرائی وکیل خالد یوسف چوہدری نے جواب دیا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے۔جس پر جج نے کہا کہ عدالت کے حکم پر آپ عمل...
    —فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایک اور مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بشریٰ بی بی کے خلاف ایک اور مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے سماعت کی۔بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی 3 درخواستیں مستردبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ وکیل انصر کیانی نے دلائل دیےت ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آنا ہے، ان کی حاضری جیل میں...
    اسلام آباد کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد کردیں۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی 3 درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ اور وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے جمع ہی نہیں کروائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کروائے۔ آپ عدالت کے حکم پر...