اسلام آباد کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد کردیں۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26 نومبر کو احتجاج کے حوالے سے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی 3 درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ اور وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے جمع ہی نہیں کروائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کروائے۔ آپ عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے جواب دیا کہ آج 90 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل جانا ہے۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا بری ہوں گے؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

جج محمد افضل مجوکہ نے بشریٰ بی بی کی تین عبوری درخواست ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی آج تک کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کے تناظر میں یہ مقدمات درج کیے گئے تھے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیا نے بشریٰ بی بی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج مقدمہ میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتا ہوں، عمران خان

بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف آج 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ آنا ہے ان کی حاضری جیل میں ہونا ہے، احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے رکھا ہے۔

ادھر پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے عدالت سے استدعا کی کہ عبوری ضمانت کی درخواست ہے ملزمہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ اس پر عدالت نے عبوری درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بانی پاکستان تحریک انصاف بشریٰ بی بی پاکستان تحریک انصاف پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ عمران خان وکیل انصر کیانی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانی پاکستان تحریک انصاف پاکستان تحریک انصاف وکیل انصر کیانی عبوری درخواست ضمانت بی بی کے خلاف عدالت نے بی بی کی

پڑھیں:

احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملےپر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر افراد شامل تفتیش نہیں ہو رہے، پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کےلیے طلب کیا،ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • احتجاج، پولیس تشدد کیس، علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت اپیل؛  مہلت مانگنے پر سپریم کورٹ پراسیکیوٹر پر برہم
  • التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا،التوا مانگنا ہو تو آئندہ عدالت میں نہ آنا،سپریم کورٹ کی پراسیکیوٹر کو تنبیہ 
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • سندھ: سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس کی بھرتیوں کا کیس، فیصلہ محفوظ
  • 26؍نومبر احتجاج صنم جاوید، مشعال یوسفزئی کی ضمانت خارج
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور