2025-04-23@21:24:40 GMT
تلاش کی گنتی: 114

«والدہ کے انتقال پر»:

(نئی خبر)
    کورنگی کے علاقے میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ ہمارے معاشرتی اور گھریلو رویے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر کس قدر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ میٹرک کے طالب علم فیضیاب کی خودکشی محض ایک ذاتی فعل نہیں بلکہ ہماری اجتماعی سوچ اور گھریلو ماحول کے مسائل کا آئینہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، پاکستان میں 15 سے 30 سال کے نوجوانوں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ والدین کا بچوں کی تربیت میں اہم کردار ہے، مگر بعض اوقات سختی، ڈانٹ ڈپٹ، اور بے جا توقعات بچوں کی ذہنی اور جذباتی صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ماہرین نفسیات کے مطابق، مسلسل تنقید یا...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ انتقال کر گئیں۔ایم کیو ایم کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا وقت اور مقام بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے عمران فاروق کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ایک باہمت اور جرات مندانہ شخصیت کی مالکہ تھیں۔انہوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں صعوبتوں کا مقابلہ کیا اور ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہیں۔
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ کیس تو نواز شریف اور اس کے بیٹے کے خلاف ہونا چاہییے، سوال ہونا چاہیے 9 ارب روپے کہاں سے آئے؟ پانامہ کیس میں جو رسیدیں مانگی گئیں وہ آج تک نہیں دی گئیں، قاضی فائز عیسی کے ساتھ مل کر حدیبیہ پیپر ملز میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ معاف کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تفصیلی ردعمل دیا گیا ہے۔ عوام اور کارکنان کے نام پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے- میں اس آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا اور...
    عمران فاروق: فوٹو فائل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی رکن مرحوم عمران فاروق کی والدہ انتقال کرگئیں۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے مرحومہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ متحدہ نے ڈاکٹر عمران فاروق کو بھلا دیا، شمائلہ عمران کا شکوہ شمائلہ عمران نے کہا کہ کینسرکی مریضہ ہوں، دو بیٹوں کےساتھ ایک کمرے کے فلیٹ میں رہنے پر مجبور ہوں، کہاں ہیں ایم کیو ایم والے جو شہدا کی فیملی کو بھول گئے ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہید عمران فاروق کی والدہ...
    تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے تہاڑ جیل میں بند رہنما یاسین ملک کی خوش دامن، اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک انتقال کر گئیں۔ یہ بات یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے قریبی ذرائع کی جانب سے بتائی گئی ہے۔اہلِ خانہ کے مطابق مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین کی نمازِ جنازہ آج دن 2 بجے اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ ’آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے‘، عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی
    سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ  ایس ایم تنویر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیرداخلہ محسن نقوی  نے ایس ایم تنویر اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی   کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے  اور سوگواران کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا
    اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ...
    فٹبال کلب مانچسٹر یونانئیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے سابق فٹبالر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ونگر نانی نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تصدیق کردی جبکہ کہا ہے کہ وہ مستقبل کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔ اس سے قبل نانی نے گرمیوں میں اپنے ہوم ٹاؤن کلب میں شمولیت اختیار کی اور اس کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔ نانی نے کہا کہ ’ریٹائرمنٹ کے حوالے سے میں نے پہلے ہی سوچنا شروع کردیا گیا مگر ایک بات واضح ہے کہ مجھے اس کھیل سے جنون کی حد تک پیار ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ پرتگال سے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے جس کی وجہ سے کئی لوگوں کے چہروں پر...
    اداکار، ٹی وی میزبان و لکھاری محسن عباس حیدرنے سماجی رابطوں کی سائیٹ فیس بک پر اپنے رشتہ داروں کے لیے معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔ اپنی حالیہ پوسٹ میں محسن عباس حیدر نے خاندان کے افراد کے لیے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے خاندان کے افراد جو میرے والد کے جنازے پر ’مہمانوں‘ جیسا طرزِ عمل دکھا رہے تھے ان کے آنے کا شکریہ، لیکن امید ہے کہ میں آپ کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھوں گا‘۔ واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کے والد گزشتہ ماہ 19 دسمبر کو انتقال کر گئے تھے۔ محسن عباس حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہناہےکہ کورنگی اور لانڈھی کے نو جوان کسی سے پیچھے نہیں۔ کراچی میں الخدمت بنو قابل کا یہ بارہواں پروگرام ہے، نوجوان آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر کے والدین کا سہارا بنیں گے۔ الخدمت بنو قابل پروگرام  4.0کا 12واں ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ راشد لطیف اسٹیڈیم اور نسیم حمید گراؤنڈ کورنگی میں منعقد ہوا،جس میں لانڈھی اور کورنگی کے ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی، دونوں گراؤنڈ ٹیسٹ شرکاء  سے بھر گئے،طلبہ و طالبات کی غیر معمولی شرکت کے باعث منتظمین کی جانب سے کیے گئے انتظاماے کم پڑ گئے،12ہزار طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کروائی تھی لیکن کئی ہزار اضافی آمد کے باعث ہنگامی طور پر انتظامات کرنے پڑے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی...
    شہر قائد میں اہم مقامات پرراتوں رات بانی متحدہ کے بینرز آویزاں ہونے اور بعد میں انہیں جلائے جانے کے واقعات کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا، کیا بانی متحدہ کو دوبارہ سے سیاسی سرگرمیوں اور تحریر اور تقریر سے پابندی ہٹنے والی ہے ؟ یہ سوال کراچی کے مختلف سیاسی حلقوں میں تواتر سے کیا جارہاہے ۔ بینرز لگائے اور جلائے جانے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کورنگی، لانڈھی ، ملیر، عزیز آباد، لیاقت آباد ، سرجانی اور ناظم آباد میں بانی متحدہ کے حق میں راتوں رات وال چاکنگ کردی گئی ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ایم کیوایم لندن اسی ماہ کراچی میں کسی مقام پر عوامی جلسے کا پروگرام مرتب کررہی ہے ،جس کے لئے...
    کراچی: باپ کے ظالمانہ رویے کی وجہ سے عدالت میں دو بچوں نے  والد کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں شیخوپورہ کے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں والد کے رویے کے باعث اولاد نے والد کے ساتھ جانے سے انکار  کردیا۔ بچوں نے عدالت میں بیان دیا کہ والد کا رویہ ظالمانہ رہا ہے، وہ ان سے بے رحمانہ سلوک اختیار کریں گے۔ لہٰذا وہ والد کے ساتھ نہیں جانا چاہتے۔ عدالت نے انکار کے بعد بچوں کو شیلٹر ہوم واپس بھیجتے ہوئے سماعت 29جنوری تک کے لیے ملتوی کردی۔ وکیلِ درخواست گزار کے مطابق 14سالہ حسن اور 10سالہ حنظلہ نے گھریلو ماحول کے باعث گھر چھوڑ دیاتھا،...
    اسلام آباد (رانا فرخ سعید) پیسوں کے عوض بچیوں کو شادی کیلئے فروخت کرنے کیخلاف درخواست وفاقی محتسب میں دائر،شکریال راولپنڈی کی رہائشی لڑکی نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے والد قسطوں پر چیزوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتے ہیں،جن لوگوں سے پیسے لیے ہوتے ہیں ان کے بدلے بیٹی کی شادی اس عمررسیدہ شخص سے کر دیتے ہیں۔میرے والد نے میری دو بہنوں کی پیسے لیکر عمررسیدہ لوگوں کیساتھ شادی کردی میری بہنوں کی بیس لاکھ روپے لیکر شادی کی گئی جس کے بعد اب میری بہن کے دیور کا قرض اتارنے کیلئے میرے والد میری اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں میری عمر چودہ سال ہے اور پچاس سال کے...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کر گئے۔ سدرہ امین کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ان کے والد کی اطلاع دی گئی۔ ساتھ ہی کرکٹر کی جانب سے والد کی مغفرت کیلئے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سدرہ امین نے لکھا کہ اللہ تعالی میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہیں۔