2025-04-23@21:29:25 GMT
تلاش کی گنتی: 125

«میکرو اکنامک استحکام»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کے کارگو اسکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے اور گارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تجارتی مراکز سے ٹریکنگ، ٹریسنگ اور اسکیننگ کے متروک نظام ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نظام کا نفاذ یقینی بنایا جائے جبکہ کارگو ٹریکنگ کی خدمات مہیا کرنے والے اداروں کی معیار کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریکنگ کے نظام میں بہتری سے اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، اسمگلنگ روکنے کی بدولت اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) جرمن پولیس نے جمعرات کو فرینکفرٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، جس پر مراکشی سکیورٹی سروسز کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔ اس شخص کو ابتدائی طور پر اسپین میں یکم دسمبر 2024 کو یورپی وارنٹ گرفتاری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تھا اور اسے مقدمہ چلانے کے لیے جرمنی منتقل کر دیا گیا تھا۔ زیر حراست شخص پر کیا الزام ہے؟ استغاثہ نے بتایا کہ مراکشی شہری، جس کا نام صرف یوسف ال اے کے طور پر ظاہرکیا گیا ہے، پر جنوری 2022 سے مراکش کی حزب اختلاف کی احتجاجی تحریک الحراک الشعبی (عوامی تحریک) کے اراکین کی جاسوسی کا...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور میں پی ٹی آئی نے 2 انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ایک گھنٹہ 40 منٹ جاری رہا، پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی جس میں پی ٹی آئی نے تحریری طور پر اپنے مطالبات کا مسودہ پیش کر دیا۔حکومتی کمیٹی میں عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار شامل تھے جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور،علامہ راجا ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا کمیٹی کا حصہ تھے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے: عرفان صدیقیحکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں جس میں پی ٹی آئی نے تحریری طور پر اپنے مطالبات کا مسودہ پیش کرد یا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذکرات کیلئے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا، اپوزیشن لیڈر عمرایوب کے لیٹر پیڈ پر ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے مطالباتی ڈرافٹ تین صفحات پر مشتمل ہیں۔ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے سندھ اور بین الاقوامی نمائندوں کا پی ڈی ایم اے ہیڈ...
    حکومت نے تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل میں موجود تعطل کو ختم کرنے کیلئے اتوار والے دن جیل کھول کر تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کروا دی ۔ کہاں معمول کے دنوں میں ملاقات نہیں کروائی جا رہی تھی۔ کہاں یہ کہا جا رہا تھا کہ جیل مینوئل اس قسم کی ملاقات کی اجازت نہیں دیتا۔ دوسری طرف چھٹی والے دن جیل کھول کر ملاقات کروا دی گئی۔ کسی کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ یہ ملاقات معمول کے دن کیوں نہیں کرائی جا سکتی تھی۔ ایک دن بعد پیر کوکیوں نہیں کرائی جاسکتی تھی۔ ایک دن پہلے کیوں نہیں کرائی جا سکتی تھی۔ ایک رائے یہ بھی ہے کہ...
    اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری 2025)حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دورکیلئے تحریک انصاف نے اپنے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی ہے، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت اور ہدایات کی روشنی میں مطالبات کو تحریری شکل دیدی ہے ۔ آج ہونے والے مذاکرات میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی حکومتی کمیٹی کو اپنے مطالبات تحریری شکل میں پیش کریگی۔پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق مطالبات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ہماری کمیٹی ذمہ داران اجلاس میں اپنے مطالبات میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل...
     حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا۔ اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ،مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے ۔کمیٹیوں کے اجلاس میں تحریک انصاف باضابطہ طور پر اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی ، سانحہ 9مئی اور26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کامطالبہ کیا جائیگا۔دوسرا مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر اسیران کی رہائی کا ہے، تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر بھی کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی، حکومت چارٹرآف ڈیمانڈ ملنے کے بعد اپنے فیصلے سے کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔اجلاس ان کیمرہ ہوگا،مذاکراتی کمیٹیوں میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے سینیٹر عرفان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔پی ٹی آئی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مطابق تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ دوسری جانب  ذرائع حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔ مردان میڈیکل کمپلیکس میں بیوہ خاتون سے...
    اسلام آباد (آن لائن)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ،مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، کمیٹیوں کے اجلاس میں تحریک انصاف باضابطہ طور پر اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی ۔جس میں سانحہ 9مئی اور26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کےلئے عدالتی کمیشن قائم کرنے کامطالبہ کیا جائیگا جبکہ دوسرا مطالبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر اسیران کی رہائی کا ہے ۔اس حوالے سے تحریک انصاف اپنا نقطہ نظر بھی کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی جبکہ حکومت چارٹرآف ڈیمانڈ ملنے کے بعد اپنے فیصلے سے کمیٹی کو آگاہ کرے گی ،اجلاس ان کیمرہ ہوگا اور اجلاس کے بعد...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کو پیش کرنے کیلئے اپنے تحریری مطالبات تیار کرلئے۔روز نامہ جنگ کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریری مطالبات کل مذاکراتی نشست میں پیش کئے جائیں گے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم دو تحریری مطالبات پیش کریں گے، پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا ہے جبکہ دوسرا مطالبہ 9 مئی، 24 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کل ہمارے مطالبات پر متفق نہیں ہوتی تو مذاکراتی عمل ختم ہوجائے گا۔ جی ایچ...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انشااللہ  مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے۔  اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا  کہ توقع کرتے ہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، سنجیدگی،کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگ جیلوں میں بند ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے، امید ہے یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا، خوشی کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سنجیدگی، کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا، انشاءاللہ کل مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے،اسلا م آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے 12 شہدا اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا۔ زخمیوں میں سے مزید دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کرانا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سیاسی قیدی ہیں انہیں رہائی ملنی چاہیے۔حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت‘صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جو کچھ کل قومی اسمبلی میں کیا گیا وہ مذاکرات سے ان کی وابستگی اور نیت پر سوالیہ نشان ہے،جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں تو فریقین جارحیت بند کر دیتے ہیں، انہوں نے جو زبان استعمال کی ہے اس سے عیاں ہے کہ مذاکرات صرف ایک اسموک اسکرین ہے۔بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے کبھی ڈیل کی کوئی پیشکش نہیں کی، ہم ان کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کر سکتے، فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا...
    کھپرو (نمائندہ جسارت) پریس کلب کے 2025 کے انتخابات پریس کلب کے دفتر میں ہوئے، تمام ممبران نے اپنی شرکت یقینی بنائی، تمام ممبران کے ووٹس اور باہمی مشاورت کے تحت سابق صدر پریس کلب محبوب خان بابو کو سرپرست اعلیٰ، صدر شہباز شاکر قائم خانی، جنرل سیکرٹری مظفر سرفراز قائم خانی، سینئر نائب صدر رانا ذوالفقار علی راجپوت، نائب صدر حسین بخش جونیجو، جوائنٹ سیکرٹری عبید اللہ خان، انفارمیشن سیکرٹری گل محمد شر، فنانس سیکرٹری عطا محمد خان اور آفس سیکرٹری عبد الشکور رند کو منتخب کیا گیا، جبکہ ممبران میں سینئر صحافی ہاشم مری اور منیب احسن شامل تھے۔ سابق صدر محبوب خان بابو نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب ہمیشہ غریب کی حمایت...
    سابق ​​چائلڈ اسٹار اور آسٹریلوی نژاد اداکار روری کیلم سائیکس، جو 1998 کی برطانوی ٹی وی سیریز 'کِڈی کیپرز' میں اپنے کردار کے باعث مشہور تھے، مالیبو کی جنگلاتی آگ میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کی والدہ شیلے سائیکس نے سوشل میڈیا پر اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔ 32 سالہ روری، جو پیدائشی طور پر دماغی فالج کے شکار تھے، اپنی فیملی کے 17 ایکڑ پر مشتمل اسٹوڈیو اسٹیٹ پر موجود ایک کاٹیج میں رہ رہے تھے۔ ان کی والدہ نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے پانی دستیاب نہیں تھا۔ شیلے سائیکس نے ایکس (سابقہ ​​ٹوئٹر) پر اپنے بیٹے کی موت کا اعلان کرتے ہوئے لکھا:"میرے بیٹے روری کی موت کا اعلان کرتے ہوئے مجھے انتہائی دکھ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کرائے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے، کمیٹی دوپہر کے وقت اڈیالہ جیل پہنچے گی۔فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی تیار ہے جیسے ہی اجازت ملے گی پہنچ جائیں گے۔ دوسری جانب صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کی مذاکراتی کمیٹی کی آج دوپہر ڈھائی بجے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوگی، تمام اراکین اسلام آباد کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد  ایئرپورٹ پر سعودی عرب...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کرنے والی حکومتی ٹیم کے رکن اعجاز الحق نے مذاکرات میں تعطل کی وجہ عمران خان کے ٹوئٹ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کو قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے دونوں فریقین کوصبر وتحمل سے کام لینے کامشورہ بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اچھے ماحول میں ملاقات ہورہی ہے تو ایسے میں ایک دوسرے پر حملے کرنے سے معاملات خراب ہوتے ہیں اور پھر عمران خان صاحب کی ٹوئٹ بھی آگئی جس کا یہ بھی نہیں پتہ کہ وہ کون استعمال کررہا ہے۔ اعجاز الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے کیلنڈر سال کی پہلی ششماہی میں چار اجلاس ہوں گے،یہ اجلاس 27جنوری ،10مارچ، 5مئی اور 16جون ہوں گے ، ملکی معیشت ٹریک پر آ چکی ،اس وقت شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا سنہری موقع ہے ،سٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 5فیصد کمی کرے ، شرح سود میں فوری اور بڑی کمی ملکی معیشت کی بہتری اور مالی استحکام کے حوالے سے اہم ہے ۔ عاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی 4.1فیصد تک کم ہو گئی ہے، ، ترسیلات زر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے گزشتہ ماہ جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد الٹی میٹم کا اعلان کیا تھا، اس مقصد کے لیے اب تک پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے 2 دور ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی نے عمران خان اور جیلوں میں بند دیگر پارٹی رہنماؤں کی رہائی، 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کے مظاہروں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مذاکرات بظاہر 2 جنوری...
    اسلام آباد(طار ق محمودسمیر)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دورکاانعقادمشکلات کاشکارہوگیاہے اور تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی کی اپنے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں آزادانہ فضامیں ملاقات کا مطالبہ حکومت نے تسلیم کرنے سے انکارکردیاجب کہ دوسری جانب عمران خان کی طرف سے متنازع ٹویٹس کے بعد نومئی اور 26مئی کے واقعات کاذمہ دارایک بارپھر اسٹیبلشمنٹ کو قراردینے کے بعد اس بات کے امکانات واضح ہوگئے ہیں کہ مذاکرات کاتیسرا دورممکن نظرنہیں آرہا،معاملات طے نہ ہونے کے باعث صورتحال آئندہ ہفتے تبدیل ہوجائے گی اور 190ملین پاؤنڈریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصرجاویدرانا13جنوری پیرکے روز اڈیالہ جیل کی عدالت میں سنادیں گے اور فیصلہ سنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،جب بھی دومخالف سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات...
    جامشورو: لمس کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام دین اجن کانفرنس میں شریک مقررین میں شیلڈ تقسیم کر رہے ہیں
    پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات کے مستقبل کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے حکومت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد شاید مزید پیش رفت نہ ہو، کیونکہ حکومت سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں، لیکن مذاکرات کے ذریعے پی ٹی آئی نے حکومت کو ایکسپوز کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان، قانون کی حکمرانی اور سیاسی استحکام کے بغیر...
    اسلام آباد:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کو بانی تحریک انصاف عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔ زرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی نے ہی سیکرٹری جنرل تعینات کیا ہے، کس کو تعینات کرنا یا کس کو ہٹانا ہے یہ بانی پی ٹی آئی کو ہی طے کرنا ہے، پہلے بھی ایسی تعیناتیاں ہوتی رہی ہیں۔ شیر افضل مروت کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا آئین ہی بانی پی ٹی آئی ہیں تو...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں، پارٹی میں ان کی حیثیت ایک اجنبی کی سی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی آئین کے مطابق الیکشن میں منتخب شخص ہی جنرل سیکرٹری بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ اگر پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل ہیں تو ان کے نام سے کوئی نوٹیفکیشن کیوں جاری نہیں کیا جاتا، وہ جنرل سیکریٹری بن ہی نہیں سکتے۔ شیر افضل مروت نے کہاکہ بیرسٹر گوہر سے پوچھا جائے کہ سلمان اکرم راجہ کیسے جنرل سیکریٹری بن گیا، اور جب یہ جنرل سیکریٹری ہی نہیں تو میرے خلاف...