2025-04-23@22:07:58 GMT
تلاش کی گنتی: 115
«مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کر»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔اجلاس دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ذرائع پی ٹی آئی کمیٹی کے مطابق اجلاس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے لی ہیں، ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔اس سے قبل ن لیگ کے رانا ثناء اللہ نے آج ہونے والے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومت سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرنے سے متعلق اپنے مطالبے پر لچک دکھائیں۔ پی ٹی آئی ذرائع نے وی نیوز کو بتایا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کی صورت میں بھی مذاکرات کا دور جاری رہنے کا امکان موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگلی نشست تک عدالتی کمیشن نہیں بنا تو مذکرات روک دیں گے، عمران خان خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت سے مذاکرات جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرنے سے مشروط کر رکھے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ تحریری مطالبات دینے کے بعد اگر...
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گلچک اور اکساز کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق، بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا۔ترکیہ میں قیام کے دوران، ترکش نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدین کوثر نے پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر جہاز کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دورے کے دوران، پی این ایس یمامہ اور ترک بحریہ کے جہازوں کے مابین بحری مشق "ماوی وطن" (Mavi Vatan) کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور...
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ آکر بناتے ہیں، ہم ایسی بات نہیں کرتے۔طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ریاست کے کیسز ہیں ان پر این آر او یا معافی ممکن ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی وسوسہ نہیں یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جج صاحب نے کیس کو تحمل سے سنا تاکہ کوئی سوال نہ اٹھ سکے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کہ لوگ بھی مانتے ہیں کہ یہ 190ملین پاؤنڈ والا کیس حقیقی ہے، یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس کیس میں سزا ہی ہونی ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ پہلے بھی کہا...
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا بدھ سے آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز بدھ سے ہورہا ہے، اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 15 جنوری کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 15 جنوری بروز بدھ کو دن ڈیڑھ بجے ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اجلاس بلایا ہے، اجلاس کانسٹیٹیوشن روم پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوگا۔ یہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا، مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ان...
عثمان خان : حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کا تیسرا دور 15 جنوری کو ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 15 جنوری کو طلب کرلیا ،یہ مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوگا ،اجلاس دن ڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں ان کیمرہ ہوگا ۔اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کرینگے واضح رہے اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مزاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اپوزیشن اس بار اپنے مطالبات تحریری صورت میں پیش کریں گے لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا
دو مطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے، صاحبزادہ حامد رضا - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہم تیسرے راؤنڈ کے مذاکرات کےلیے تیار ہیں، آپ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ورکنگ کرکے آئیں، ابھی تک مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوسکی۔صاحبزادہ حامد رضا اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کیا۔اس موقع پر حامد رضا نے کہا کہ تیسری میٹنگ میں پیشرفت کرنا ہوگی، دو مطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات جاری ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترجمان قومی اسمبلی کے حوالے سے بتایا کہ سپیکر سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں پیغام رسانی کا کردار ادا کیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے سپیکر ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطے میں مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔عمران خان سے ملاقات کے لئے علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کی پارٹی چیئرمین سے ون آن ون ملاقات جاری ہے جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے...

حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے، ترجمان قومی اسمبلی
حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے، ترجمان قومی اسمبلی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے۔ حکومت نے آج اتوار دن اڑھائی بجے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات بارے اسپیکر آفس کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشن جاری کی ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ فریقین میں تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کلیدی کردار ہے۔ اسپیکر سردار...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے کے بعد مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔نجی ٹی وی جیو نیو ز نے ترجمان قومی اسمبلی کے حوالے سے بتایاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں پیغام رسانی کا کردار ادا کیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے سپیکر ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطے میں مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی دوسری بیٹھک میں طے پایا تھا کہ تحریک انصاف اپنے مطالبات تحریری شکل میں...
اسپیکر ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب خان کی طرف سے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی گئی مگررابطہ قائم نہ ہوسکا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اتوار 12 جنوری یا سوموار 13 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے لیے تیار ہے، جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا۔ حکومت اور اپوزیشن مذاکرات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا...
اسلام آباد(اصغر چوہدری )اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کا ردعمل سامنے آگیا۔ اپنے ایک بیان میں صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب خان کی طرف سے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی گئی مگررابطہ قائم نہ ہوسکا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اتوار 12 جنوری یا سوموار 13 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کی دوسری میٹنگ میں اسپیکر ایاز صادق کی موجودگی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے عمران خان صاحب سے آزادانہ اور طویل نشست کی...
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں، لیکن اب تک اپوزیشن یا حکومت میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، یہ ان کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کریں کہ ملاقات ممکن ہے یا نہیں۔ فریقین جب بھی کہیں گے، وہ ایک یا دو دن کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں۔ ایاز...