2025-04-24@01:16:38 GMT
تلاش کی گنتی: 103

«سولر صارفین سے بجلی»:

(نئی خبر)
    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پینشنرز سے مراعات واپس لینے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج  کردیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 300 پینشنرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی، سول ایوی ایشن بورڈ  کی جانب سے پینشنرز کی مراعات ختم کرنے کو درست قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔ انٹراکورٹ اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ پینشنرز کے والدین اور بچوں سے میڈیکل سہولیات واپس لی گئیں، پینشنرز سے ہاؤس گرانٹ سمیت دیگر مراعات بھی واپس لے لی گئیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سول ایوی ایشن بورڈ کے فیصلے کو درست قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کاالعدم قرار دیا جائے۔
    وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں زراعت، شمسی توانائی اور صنعتی انقلاب کے لئے بڑے فیصلے کرتے ہوئے 28فروری تک 10ہزار ٹریکٹرز، مارچ تک مزید 2 ہزارسپرسیڈرز رعایتی قیمت پر کسانوں کو دینے کی ہدایت کردی جب کہ شہریوں کو مفت شمسی توانائی دینے کی اسکیم میں مزید تیزی اور وسعت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔  سینئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت زراعت، توانائی، صنعت کی وزارتوں اور ذیلی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت 6ماہ کے دوران وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کے جائزے کے سلسلے میں یہ چھٹا اجلاس تھا۔ اجلاس میں ترقی اور منصوبہ بندی کے چئیرمین نبیل احمد اعوان،آصف طفیل اوردیگر محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی، تمام وزارتوں اور محکموں نے...
    کراچی(کامرس رپورٹر)ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔دسمبر 2024ء کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.1 ارب ڈالر کی رقم بھیجیں، نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر دسمبر 2024ء سال بسال 29.3 فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد بڑھ گئیں۔ترسیلاتِ زر میں مالی سال 25ء کی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 17.8 ارب ڈالر آئے۔ جو مالی سال 24ء کی پہلی ششماہی کے موصول شدہ 13.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 32.8 فیصد اضافہ ہے۔ دسمبر 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (770.6 ملین ڈالر)، موصول ہوئیں۔متحدہ عرب امارات (631.5 ملین ڈالر)، سے موصول ہوئے۔برطانیہ (456.9ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے (284.3 ملین ڈالر) کی ترسیلات...