2025-04-23@17:15:03 GMT
تلاش کی گنتی: 116
«سرکاری اسکولوں»:
(نئی خبر)
وفاقی حکومت کا پرائمری طلبہ کو بستوں سے چھٹکارا دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی سیکریٹری تعلیم و تربیت محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پرائمری کے طلبہ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ تعلیمی سال سے انہیں بے بستہ (bag less) کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکریٹری تعلیم و تربیت محی الدین وانی نے صدرِ پاکستان کے مشیر ڈاکٹر عاصم حسین کے گورنمنٹ گرلز اسکول اسلام آباد کے دورے کے موقع پر بریفنگ میں یہ بات بتائی۔ان کا کہنا ہے کہ اب طلبہ بستہ اسکول میں ہی رکھیں گے، انہیں صرف ایک کتاب اور کاپی گھر کے کام کے لیے لے جانے کی اجازت...
بھمبر(خبرایجنسیاں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی دانش اسکولوں کا جال بچھا دیں گے۔شہبازشریف نے بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بھمبر آزاد کشمیر میں دانش اسکول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا، دانش اسکول سسٹم کے بچے اور بچیوں کے علیحدہ علیحدہ کیمپس ہوں گے۔اس موقع پر تقریب سے ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کی ریکارڈ مدت میں اسکول کا آغاز کیا جائے گا، دانش سکول سسٹم پسماندہ اور مستحق بچوں کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہوگا، ایچی سن کالج میں نہ پڑھ سکنے والوں کی کمی دانش سکول پوری کرے گا۔ انہوں نے...
10 فروری سے 14 فروری تک طلبا اور عملہ طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے، جس میں ویک اینڈ بھی شامل ہوگا۔ کچھ اسکول 12 سے 14 فروری تک تین دن کی چھٹی کریں گے، طلبا کو اختتام ہفتہ کے ساتھ پانچ دن کی چھٹی ملے گی۔چند اسکول صرف 13 اور 14 فروری کو چھٹی دیں گے، جس کے ساتھ ویک اینڈ شامل ہونے سے 4 دن کا وقفہ ہوگا۔ رمضان کے دوران، جو یکم مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے، اسکولوں کے اوقات کار کم ہوں گے، اور نصاب کو نئے شیڈول کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
بھمبر: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی دانش سکولوں کا جال بچھا دیں گے، ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، پاکستان خوشحالی اور ترقی کے سفر کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، یہ اس لیے ممکن ہوا کہ اتحاد، اتفاق اور یکسوئی ہے۔ آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھنا خوشی کا باعث ہے، دور دراز کے علاقوں کے بچوں کے لیے دانش سکول بنائےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دانش اسکول نہ ہوتے تو بہت سے لائق بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم رہ جاتے ، دانش اسکول ہزاروں بچوں کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) کیتھولک عقیدے سے تعلق رکھنے والے باشندوں کی اکثریت والے ملک فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس نے اسکولوں میں جنسی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے مجوزہ بل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ویٹو کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کانگریس میں اس کے خلاف تمام رکاوٹیں پیدا کریں گے۔ انہوں نے اس بل کی حمایت کرنے والے لوگوں پر الزام لگایا کہ وہ ''باخبر ہونے اور علم‘‘ رکھنے کے باوجود اس ''قابل نفرت‘‘ اور ''مضحکہ خیز‘‘ سوچ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ''نو عمر حمل کی روک تھام‘‘ بل اسکولوں میں جنسی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق اس مجوزہ بل کو...
پاکپتن(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دورحکومت میں پنجاب کے ضلع پاکپتن کے اسکولوں میں داخلوں کا ریکارڈ مشکوک ہونے کا انکشاف ہوا جس پر پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔نجی چینل کے مطابق محکمہ آڈٹ کی 2021 کی رپورٹ میں ضلع پاکپتن میں سرکاری اسکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف سامنے آگیا، تحریک انصاف کی حکومت کے دوران ضلع پاکپتن میں سرکاری اسکولوں میں 58 فیصد داخلہ کا ریکارڈ نہ مل سکا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع پاکپتن میں آڈٹ ڈیپارٹنمنٹ کے سرکاری اسکولوں کے داخلہ کا ریکارڈ کے لئے کئی مراسلے لکھے گئے، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے بار بار ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ضلع پاکپتن میں...
پنجاب کی ۔پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب کے دوران ضلع پاکپتن میں طالب علموں کے سرکاری اسکولوں میں داخلوں کا ریکارڈ مشکوک قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی 2021 کی رپورٹ میں ضلع پاکپتن میں سرکاری سکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف سامنے اگیا، عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دوران ضلع پاکپتن میں سرکاری اسکولوں میں 58 فیصد داخلہ کا ریکارڈ نہ مل سکا۔ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے ضلع پاکپتن میں سرکاری اسکولوں کے داخلہ کا ریکارڈ کے لئے کئی مراسلے لکھے، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے بار بار ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا۔ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ضلع پاکپتن میں صرف 42 فیصد داخلوں کا...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست نئی دہلی میں ہوا کا معیار معمول سے نیچے گرنے کی وجہ سے نویں جماعت سے تمام اسکولوں میں ہائبرڈ تعلیم پر منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 396 تک بڑھنے اور خطرناک سطح پر پہنچنے کے بعد محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں آن لائن کلاسوں کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں غیر ضروری تعمیراتی کاموں کو روک دیا گیا ہے۔
چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ کا محکمہ تعلیم کے اساتذہ کے ساتھ گروپ فوٹو کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کا ایک اور احسن اقدام سرکاری اسکولوں میں کیے جانے والے انقلابی اقدامات و اصلاحات پرکارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔تعلیمی اصلاحات کا پروگرام متعارف کرا رہے ہیں اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایجوکیشن آفس میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قران کریم اور نعت رسول مقبول سے ہوا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے حلف اٹھایا تو کام بہت سارے تھے میونسپل سروسز بنیادی کام تھا جو کہ ہماری ذمہ داری تھی ہم نے محدود وسائل میں عوام کو...
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔محکمہ تعلیم نے حالیہ سردی کی لہر کے پیش نظر چھٹیوں کے بعد سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے ، پنجاب بھر کے نجی و سرکاری سکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری کر دی گئی ۔محکمہ تعلیم کے مطابق سکولوں کے اوقات کار 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز سکول صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے۔سردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی ہے جو کہ 13 جنوری سے 15 فروری تک رہے گی۔
لاہور : لاہور اور پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے سرکاری اور نجی سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔ محکمہ تعلیم نے سردی کی لہر کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔ اب سے سکول پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعہ کو سکول صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ سردی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے، خصوصی بچوں کے سکولوں میں یونیفارم کے حوالے سے نرمی کی اجازت دی گئی ہے، جو 13 جنوری سے 15 فروری تک برقرار رہے گی۔
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی سکولوں میں آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔محکمہ تعلیم نے حالیہ سردی کی لہر کے پیش نظر چھٹیوں کے بعد سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے ، پنجاب بھر کے نجی و سرکاری سکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری کر دی گئی ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق پیر سے سکولوں کے اوقات کار 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز سکول صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے۔سردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی ہے جو کہ 13 جنوری سے 15 فروری تک رہے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری 2025ء ) صوبے میں سکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر محکمہ تعلیم پنجاب کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت برقرار رہنے کے بعد سکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے، اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے محکمہ تعلیم پنجاب نے ایسی تمام خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے، والدین اور طلباء کو ان افواہوں کو سنجیدہ نہ لینے کی ہدایت کیا جاتی ہے کیوں کہ سردیوں کی تعطیلات کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اپنے ہی ضلع ڈی غازی خان ( ڈی جی خان) میں بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے، جس کی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ مالی بے ضابطگی کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کے دور اقتدار میں ضلع ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں میں سرکاری فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ میں ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کے فنڈ کی سرکاری رقم خرچ کرنے کی باضابطہ منظوری...
اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف ’’ مسلم معاشروںمیں لڑکیوںکی تعلیم ‘‘ کے موضوع پر عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد(نمائندہ جسارت،اے پی پی) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، زیادہ تر تعداد لڑکیوں کی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں خواتین کو تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین کو تعلیم کے حصول میں متعدد مسائل کاسامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں آپ کی شرکت پر ممنون ہیں،پاکستان میں2کروڑ20لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہرہیں ،اسکولوں سے باہر بچوں میں زیادہ تعداد...