متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے اسکولوں میں 9 دن کی تعطیلات کا اعلان!
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
10 فروری سے 14 فروری تک طلبا اور عملہ طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے، جس میں ویک اینڈ بھی شامل ہوگا۔
کچھ اسکول 12 سے 14 فروری تک تین دن کی چھٹی کریں گے، طلبا کو اختتام ہفتہ کے ساتھ پانچ دن کی چھٹی ملے گی۔
چند اسکول صرف 13 اور 14 فروری کو چھٹی دیں گے، جس کے ساتھ ویک اینڈ شامل ہونے سے 4 دن کا وقفہ ہوگا۔
رمضان کے دوران، جو یکم مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے، اسکولوں کے اوقات کار کم ہوں گے، اور نصاب کو نئے شیڈول کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔
دورے کے دوران شیخ عبداللہ بن زید النہیان پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے بات چیت کریں گے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
سرکاری دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی تعاون، علاقائی سلامتی اور عوام سے عوام کے روابط پر بات چیت کی جائے گی۔
یہ دورہ دونوں فریقین کو باہمی دلچسپی اور تشویش کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
شیخ عبداللہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کی توثیق کرے گی۔
شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا جبکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد دے گا جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔