2025-04-23@23:39:17 GMT
تلاش کی گنتی: 131

«جانے والی کشتی»:

(نئی خبر)
    تاجر رہنما عتیق میر—فائل فوٹو تاجر رہنما عتیق میر نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز والی بات میں نے محض مذاق میں کہی تھی۔ایک بیان میں عتیق میر نے کہا ہے کہ مذاق میں کہا تھا کہ مریم سندھ کو دے دیں اور مراد علی شاہ پنجاب کو۔انہوں نے کہا کہ یہ بات قطعی طور پر کسی بلدیاتی کارکردگی سے متعلق نہیں کی تھی، مریم نواز کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ کراچی کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ، وزیر بےساختہ مسکرادیےکراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مطالبہ کردیا۔ تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا بھی معاملہ اپنے والد اور چچا کی طرح ہے کہ...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنماء عتیق میر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بدلے مریم نواز والے بیان کی وضاحت سامنے آگئی، جس میں انہوں نے اپنی اس بات کو مذاق قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کراچی پہنچے تو اس موقع پر انہوں تاجروں سے ملاقات کی، اس ملاقات میں تاجر رہنما عتیق میر کی جانب سے وفاقی وزیر سے یہ کہا گیا کہ ’کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دیدیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘۔ بتایا گیا ہے کہ عتیق میر کے اس بیان پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید...
    سائنس دانوں نے زمین سے 500 نوری برس کے فاصلے پر ایک سیارہ دریافت کیا ہے جس میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار ہواؤں کی اب تک کی سب سے تیز رفتار ریکارڈ کی گئی ہے۔ 20 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے یہ سپر سونک طوفان انسان کی ہڈیوں سے گوشت اکھاڑنے کے لیے کافی ہیں۔ ماہرین کے مطابق WASP-127b نامی اس سیارے میں چلنے والی ان ہواؤں کی رفتار سیارے کے گردش کرنے کی رفتار سے چھ گُنا زیادہ ہے۔ اس سیارے کو دریافت کرنے والی ٹیم کے ایک سائنس دان کا کہنا تھا کہ سیارے کے خط استواء پر طیت تیز سپر سونک ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہمارے نظامِ شمسی میں سب سے تیز...
    اسلام آباد:حکومت کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن اس دوران 14 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی رفتار میں کمی کا رجحان جاری رہا اور حالیہ ہفتے میں یہ شرح 1.16 فیصد سے گھٹ کر 0.52 فیصد پر آگئی۔ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 0.52 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ قیمتوں میں رد و بدل سستی ہونے والی اشیا میں ٹماٹر: 33 فی صد، انڈے 10.23 فی صد، پیاز 10%، آلو7.37 کم ہوئے۔ اسی طرح دال چنا، دال ماش، گڑ اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھی...
    قومی ٹیم کے کرکٹر و سابق کپتان بابراعظم پر مبینہ زیادتی کے مقدمے میں خاتون کو عدالت طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بابراعظم کیخلاف مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم کیخلاف جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت آئندہ سماعت پر خاتون طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے خاتون کا بیان بھی لکھ کر پیش کرنے کا حکم دیا۔ مزید پڑھیں: خاتون کا کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریمارکس دیے کہ اگر مقدمہ مدعیہ خاتون کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی ہیں تو اسے ختم کردیا جائے۔ خاتون نے درخواست گزار نے سابق کپتان بابراعظم پر ریپ، ہراساں کرنے، بلیک میلنگ اور پیسے بٹورنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکٹرک گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی ٹیکس وصولی پر دوہرا معیار،الیکٹرک گاڑیوں پر وفاق کے تمام ٹیکسز کی وصولی جبکہ پنجاب میں رجسٹریشن پر95فیصد رعائت دی جارہی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ 95فیصد رعائت سے پنجاب کوڈیڑھ ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے،51کلو واٹ والی الیکٹرک گاڑی سےوفاق 3لاکھ61ہزار جبکہ پنجاب کے1لاکھ 15ہزار رجسٹریشن بنتی جبکہ وصولی صرف57سو روپے کی جارہی ہے،85کلو واٹ والی الیکٹرک گاڑی سےوفاق 3لاکھ50 ہزار جبکہ پنجاب کے1لاکھ 30ہزار رجسٹریشن بنتی جبکہ وصولی صرف65سو روپے کی جارہی ہے۔ ایکسائزحکام کا کہنا ہےکہ 120 کلو واٹ والی الیکٹرک گاڑی سےوفاق11لاکھ7 ہزار جبکہ پنجاب کے10لاکھ 71ہزار رجسٹریشن بنتی جبکہ وصولی صرف ساڑھے53ہزار روپے کی جارہی ہے،145 کلو واٹ والی الیکٹرک...
    امریکا کی 18 ریاستوں نے پیدائش کی بنیاد پر دی جانے والی شہریت کے خلاف صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کو مسترد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ پیدائشی شہریت کے حق میں کھڑی ہونے والی اِن امریکی ریاستوں میں ڈیموکریٹس کی حکومت ہے۔ جن ریاستوں نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے اُن میں ڈسٹرکٹ آف کولمبیا اور سان فرانسسکو بھی شامل ہیں۔ یہ مقدمہ بوسٹن کی ایک وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے جاری کیا جانے والا ایگزیکٹیو آرڈر امریکی آئین کے منافی ہے۔ ڈیموکریٹس کی حکومت والی ریاستوں کے علاوہ شہری حقوق کی انجمنوں نے بھی پیدائش کی...
    بھارت میں مہا کمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا نامی نوجوان لڑکی جس کا تعلق بھارتی علاقے اندور سے ہے اس وقت سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے، اس کی مسکراہٹ اور گہری آنکھوں نے لاکھوں لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے لیکن یہ شہرت مونا لیزا اور اس کے خاندان کے لیے  اب ایک ڈراؤنا خواب بن چکی ہے۔ مونا لیزا کی وائرل ویڈیوز اس کے لیے استحصال اور ذہنی اذیت کا باعث بن گئیں کیونکہ اس وجہ سے وہ اپنا کام جاری نہیں رکھ پائی اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سیاح اس سے مالا خریدنے کی بجائے صرف سیلفیاں اور ویڈیوز بنانے آنے لگے جس کی وجہ سے اس کا روز مرہ کا کام متاثر...
    میڈل ایسٹ میں ہونے والی تین روزہ نمائش "انٹرسییک دبئی2025"میں پاکستان پولین کا ایک منظر
    کراچی(کامرس پورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ 1لاکھ16ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی تھی تاہم کے ایس ای100انڈیکس میں500 پوائنٹس کااضافہ ہوا اور انڈیکس 115,844 پوائنٹس پربند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں75 ارب روپے سے زاید کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم14319ارب روپے پر جا پہنچا جبکہ 536.08فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایسکچینج میں پیر کوآٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکلز، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ حبکو، پی ایس او، شیل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی...
    لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری سے لگنے والی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا۔امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یہ آگ تقریباً 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو جلا کر راکھ کرچکی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں میں حکام آگ کو بڑی حد تک محدود کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم اب جنوبیکیلیفورنیا میں تیز ہواؤں کے ایک اور طاقتور سلسلے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے آگ کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔موسمیاتی ادارے کے مطابق منگل سے جمعرات تک تیز ہواؤں اور انتہائی...
    اسلام آباد:پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے قائم  حکومتی   کمیٹی کے کنوینر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ حکومتی مذکراتی کمیٹی کے کنوینر عرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ حکومتی کمیٹی جواب کے حوالے سے چلنے والی خبر بے بنیاد ہے۔ حکومتی کمیٹی کی جانب سے جواب تیار کرنے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ حکومتی کمیٹی میں شامل دیگر جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے عمل میں ہیں۔ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے پی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں لیجنڈری کرکٹر روی شاستری کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا کہ ہر کوئی اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم کے پچاس سال منعقد ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں موجودہ اور سابق نامور بھارتی کھلاڑی شریک ہوئے۔ اس تقریب میں سچن ٹنڈولکر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو کرکٹ میں خدمات انجام دینے پر انعامات اور ٹرافیاں بھی دی گئیں۔  تقریب کے آغاز پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اسٹیج پر پہنچے تو انہوں نے روی شاستری کو کونے والی کرسی پر براجمان دیکھا۔ https://www.facebook.com/TellyDramaTv/videos/1540951573290592/ روہت شرما لیجنڈری کرکٹر کے قریب گئے...
    GAZA: حماس نے قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر 3 اسرائیلی خواتین قیدیوں کے نام جاری کیے  ہیں اورایک اسرائیلی فوج تک پہنچ گئی ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی حکومت نے آخری وقت تک رہائی پانے والی تینوں خواتین کے ناموں کی تصدیق نہیں کی کیونکہ انہیں حماس کی جانب مذکورہ قیدیوں کی حوالگی تک یقین نہیں ہے۔ دوسری جانب قیدیوں کے اہل خانہ کی جانب سے ان افراد کے نام بتائے گئے ہیں۔ رومی گونین حماس نے 23 سالہ اسرائیلی ڈانسر کو 7 اکتوبر 2023 کو نووا میوزک فیسٹول سے حراست میں لیا تھا تاہم گونین نے قید میں جانے سے...
    بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کو آئی پی ایل 2025 ایڈیشن کے لیے فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس کا کپتان بنائے جانے کی تیاری کر لی گئی۔ نومبر 2024 میں ہونے والے آکشن میں رشبھ پنت 27 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہو کر آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بنے تھے۔ اس سے قبل فرنچائز کے ابتدائی تین سیزن میں یہ ذمہ داری کے ایل راہول کے پاس تھی۔ ان کے دور میں لکھنؤ نے پہلے دو سال پلے آفس میں جگہ بنائی، تاہم، فائنل میں نہ پہنچ سکی جبکہ گزشتہ سیزن میں ٹیم نے 7ویں نمبر پر اختتام کیا۔ رشبھ پنت کی یہ دوسری فرنچائز ہوگی جس کی وہ کپتانی کریں گے۔ وہ دہلی کیپیٹلز...
    آذربائیجان کی دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایف بی آر کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کراچی پورٹ، پورٹ محمد بن قاسم اور گوادر پورٹ کے ذریعے درآمد کیے جانے والے آذربائیجان کے کارگو کا احاطہ کرے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت مخصوص بندرگاہوں کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو کی پروسیسنگ کی جائے گی۔ آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیاں باہمی تعاون کی بنیاد پر عائد ڈیوٹی اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کی ایک تازہ رپورٹ میں زہریلی شراب پینے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 33 بتائی گئی جبکہ بدھ تک اس واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 23 بتائی جا رہی تھی۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ ان اموات کی وجہ نوش کی جانے والی شراب میں میتھانول کی ملاوٹ تھی جو صنعتی سطح پر تیار کی جانے والی الکوحل ہے اور اُس الکوحل سے کہیں مختلف ہوتی ہے، جو مشروبات میں موجود ہوتی ہے۔ عام نوش کی جانے والی شراب میں ایتھنول نامی کیمیائی الکوحل موجود ہوتی ہے۔ بھارت میں زہریلی شراب پینے سے چون افراد ہلاک، سو سے زائد زیر...
    بھارتی ریلوے نے کہا ہے کہ جنوری میں پٹری پر وندے بھارت سلیپر ٹرین شروع کی جائیگی، جو 800 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کریگی اور نئی دہلی کو سرینگر سے جوڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جب جموں و کشمیر سے دفعہ 370 اور 35 (A) کو ہٹا دیا گیا تھا، بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ وادی کشمیر اور بھارت کے دیگر حصوں کے درمیان پرانی دوری اب ختم ہو گئی ہے، لیکن اس فیصلے کے 5 سال بعد مودی حکومت اب دہلی کو کشمیر سے براہ راست ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے جوڑنے جا رہی ہے۔ ریلوے کے اس منصوبے کو ایک بڑی جغرافیائی فتح کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سرینگر کو بھارت کے باقی...
    میڈرڈ:موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ 2 جنوری کو پیش آیا، جب کشتی 86 تارکین وطن کے ساتھ موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، جن میں 66 پاکستانی سوار تھے۔ مراکشی حکام نے بتایا کہ حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ دیگر افراد کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس دوران انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا کہ اسپین میری ٹائم ریسکیو کو 12 جنوری کو کشتی کی گمشدگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا، لیکن اسپین میری ٹائم سروس نے اس کی تصدیق کرنے سے انکار کیا۔ ہلاک ہونے والوں میں...
    فوٹو: فائل مغربی افریقہ کے راستے اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوئے ہیں۔مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے، 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔تنظیم انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ 12 جنوری کو اسپین میری ٹائم ریسکیو کو کشتی گمشدگی سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم  اسپین میری ٹائم سروس نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ  تارکین وطن کی کشتی سے متعلق معلومات نہیں تھیں۔مرنے والے  پاکستانیوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں جاں بحق 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، 12 نوجوان 4...
    گذشتہ ہفتے گھر کے فرنیچر میں جزوی تبدیلیوں کے لئے لاہور کی اہم فرنیچر مارکیٹس کے کئی دورے کئے۔ایک سفید پوش انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ کم پیسوں میں معیاری چیز مل جائے تو مزا دوبالا ہو جائے گا۔ خیر اچھرہ کی فرنیچر مارکیٹ، بند روڈ پرٹمبر مارکیٹ اور سیون اپ کے پاس فرنیچر شورومز سے تھک کر گلبرگ اور ڈیفنس کے برانڈڈ فرنیچرسٹورز کا رخ کیا۔ ان میں سے کراچی کے ایک برانڈ سٹور کی لاہور برانچ پر سٹائل اور پرائس میں توازن دیکھ کر بیگم صاحبہ نے آرڈردیا کہ بس اب مزید تلاش فوری طور پر بند کی جائے۔ برانڈ سٹور پر خریداری کرتے ہوئے میں نے دو فرق محسوس کئے پہلا یہ کہ بہت ہی سلجھا...
    کراچی: بھارتی میڈیا کے دانت کھٹے کرنے والی سندھ فارنسک ڈی این اے لیبارٹری کو عالمی سطح پر تسلیم کرلیا گیا۔ سندھ ڈی این اے لیبارٹری ملک کی پہلی فارنسک لیب کے طور پر سامنے آئی ہے جسے آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے،  یہ لیب سن 2018 میں حکومت سندھ اور آئی سی سی بی ایس کے اشتراک سے جامعہ کراچی میں قائم کی گئی تھی جو اب تک مختلف حادثات و واقعات اور جرائم کے کیسز کے ساڑھے 8 ہزار ڈی این اے کیسز نمٹاچکی ہے۔ اس لیب کو اب پاکستان سائنٹیفک ایکریڈیشن کونسل کی جانب سے ایکریڈیٹ کرلیا گیا ہے اور پاکستان سائینٹیفک ایکریڈیشن کونسل یہ ایکریڈیشن بین الاقوامی ادارے آئی ایس او...
    کیا امریکا کی حالیہ آگ کسی بددعا کا اثر ہے؟ امریکی موسیقار کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاس اینجلس آتشزدگی سے متعلق پیشگوئی وائرل ہوگئی، جنسی اسمگلنگ سے بچنے والی ایلی کارٹر نے 4 برس قبل نومبر2020 میں توجہ حاصل کی تھی، اس نے حال ہی میں ویڈیوز جاری کیں جن میں اس کے ساتھ بدسلوکی کی تفصیلات تھیں۔ ایلی کا دعویٰ ہے کہ شیطانی رسم کے تحت اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ گذشتہ برس اکتوبر 2024 میں ایلی کارٹر کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی گئی، جہاں اس نے ایک اور آنے والی گرفتاری کا اشارہ دیتے ہوئے مزید انکشافات کا وعدہ کیا تھا۔ ڈیڈی کی اپنی گرفتاری کے تقریباً ایک ماہ بعد...
    لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے اور اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ کہیں جان بوجھ کر تو نہیں لگائی گئی۔ آگ لگانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فائرفائٹرز کی کوششوں کے باوجود آگ اب تک بے قابو ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث چلنے والی ہواؤں سے آگ شعلوں کے مزید بھڑکنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ متعدد اسکولز اور یونیورسٹی کیلیفورنیا کو بند کردیا گیا ہے۔ کچھ فائر فائٹرز کے پاس پانی ختم کی اطلاعات سامنے...
    لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے اب تک تقریباً 10 ہزار مکانات و عمارتیں جل کر خاک ہو گئی ہیں جب کہ ایک لاکھ 80 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں اور مزید دو لاکھ شہریوں کے علاقہ چھوڑنے کا خدشہ ہے. لاس اینجلس میں چار روزقبل شروع ہونے والی آگ پانچ مختلف مقامات پر بھڑک رہی ہے آگ سے سب سے زیادہ نقصان پیسیفک پیلیسیڈز کے رہائشی علاقے اور پیساڈینا کاﺅنٹی کے علاقوں میں ہوا ہے جسے شہر کی تاریخ کی سب سے تباہ کن آگ قرار دیا جا رہا ہے دونوں علاقوں میں آگ کی وجہ سے 34 ہزار ایکٹر رقبہ...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی تاریخ کی بدترین آگ سے ہلاکتیں دس ہوگئی ہیں اور ان ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ آگ سے ہالی ووڈ ادا کاروں کے پُرتعیش گھروں سمیت دس ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں جل کر راکھ بن گئیں۔ آگ سے متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق چار لاکھ افراد کو نقل مکانی کا کہہ دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس وقت ہالی ووڈ ہلز، پاساڈیٹا سمیت 6 مقامات پر تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بھی بےقابو ہے۔ حکام کے مطابق اب تک...
    ان کارروائیوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 بارودی مواد کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے تین آپریشن شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض صیہونی فوج کیخلاف 22 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کے تسلسل کے طور پر انجام دی جانے والی ان کارروائیوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 بارودی مواد کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے تین آپریشن شامل تھے۔ دوسری جانب صیہونی میڈیا نے غزہ کی پٹی میں...
    بھارت میں 28 سالہ خاتون کو آفس کے باہر پارکنگ میں 30 سالہ ساتھی ورکر نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں ہونے والے اس ہولناک قتل کے مناظر درجنوں راہگیروں نے دیکھا لیکن کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کرشنا کنوجا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ میرے ساتھ آفس میں کام کرتی تھی اور مختلف اوقات میں والد کی بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے رقم بٹوری۔ ملزم نے بتایا کہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ہمیشہ ٹال...