2025-04-22@12:32:02 GMT
تلاش کی گنتی: 120

«بچوں سمیت»:

(نئی خبر)
    کراچی:  کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بچوں کو اغوا کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی۔  ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا بنایا گیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزوز علی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارب مہر ، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان شامل ہیں۔ بنائی جانے والی ٹیم شہر میں بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کا سراغ لگائے گئی جبکہ پولیس ٹیم گرفتار ملزمان سے پیر آباد اور سعود آباد تھانے میں...
     آپ نے سونا، چاندی سمیت قیمتی اشیا کی ڈکیتی تو سنی ہوگی، لیکن کوئٹہ کی تاریخ میں پہلی بار قدیم قرآنی نسخے چوری ہوگئے۔ 21 اور 22 جنوری کی درمیانی شب جبل نور القرآن سے چور رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے قرآن کریم کے  150 سے زائد قلمی نسخے لے اُڑے۔ چوری ہونے والے نایاب نسخے تقریباً 600 سو سال قدیم تھے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے جبل نور القرآن کے انچارج نے بتایا کہ چوری کے اس واقعے نے دل دہلا دیا ہے۔ رات کو چور آئے اور قدیم قرآنی نسخے لے گئے۔ ہم نے واقعے کا مقدمہ بروری  پولیس اسٹیشن میں درج کروا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق  ملزمان کی تلاش کے لیے قریبی عمارتوں...
    سرجن ڈاکٹر وحید الرحمٰن نے خاتون کا آپریشن کیا اور بتایا کہ نومولود بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جبکہ زچہ اور بچے بخیریت اور مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، زچہ اور بچے نارمل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے ایک پرائیویٹ میٹرنٹی ہوم اینڈ سر جیکل سنٹر میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا۔ سرجن ڈاکٹر وحید الرحمٰن نے خاتون کا آپریشن کیا اور بتایا کہ نومولود بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جبکہ زچہ اور بچے بخیریت اور مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
    صدر ٹرمپ نے امریکا میں بچوں کی پیدائش پرحق شہریت ختم کرنے کااعلان کر دیا ہے۔بھارتی امریکیوں نے قبل ازوقت بچوں کی پیدائش کرانا شروع کر دی ، امریکا کے ہسپتالوں میں سی سیکشن کیلئے قطاریں لگ گئیں ۔ایگزیکٹو آرڈر کے تحت 20فروری حق شہریت کے خاتمے کی آخری تاریخ ہے، ڈاکٹروں نے قبل ازوقت پیدائش کیلئے بلا ضرورت سی سیکشن کو زچہ بچہ کیلئے خطرناک قرار دیدیا ہے۔    دوسری جانب امریکا میں غیردستاویزی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، امریکا بھر سے ایک دن میں ریکارڈ956تارکین وطن گرفتار کیے گئے ہیں،شکاگو، نیویارک، نیوجرسی اور میامی سمیت متعدد شہروں میں چھاپے مارے گئے۔امیگریشن حکام سمیت متعدد وفاقی ایجنسیوں نے کارروائیوں میں حصہ لیا ،ٹرمپ نے20جنوری کو امیگریشن...
    بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک مذہبی تقریب کے دوران اسٹیج گرنے سے 5 افراد ہلاک اور خواتین اور بچوں سمیت  40 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثہ جین نروان میلے کے دوران پیش آیا جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تقریب کے دوران بانس اور لکڑی سے بنایا گیا عارضی اسٹیج گرا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ آج صبح سیکڑوں عقیدت مند جین مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں بھگوان آدتی ناتھ کو لڈو چڑھانے کے لیے موقع پر پہنچے، اس دوران عقیدت مندوں کے لیے تیار کیا گیا عارضی اسٹیج زیادہ وزن کے باعث گر گیا اوردرجنوں افراد پھنس گئے۔ ضلع مجسٹریٹ...
    لاہور: سرور روڈ کے علاقے میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 60 تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقد چوری کا معما حل کرلیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ ماہ نور خالق کو ساتھی جام شان سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 55 تولہ سونے کے زیورات اور 4لاکھ نقدی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ مدعی مقدمہ انجم اقبال کی گھریلو ملازمہ تھی، جو ساتھی کے ساتھ مل کر گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔  ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار جمہوریت کیخلاف مجرمانہ اقدام کی بنیادوں پرکھڑی ہے، مذاکرات کے نام پر ان کے ڈھونگ نے انھیں قوم کی نگاہوں میں مزید بے نقاب کیا. اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ ہمیشہ عوام کے ووٹ کی توہین اور مینڈیٹ چوری سے اقتدار میں پہنچا، عوام کے حق حکمرانی پر ڈاکہ ڈالنے میں اس ٹولے نے مرکزی کردار ادا کیا، نوازشریف پاکستان میں جمہوریت کےخلاف سازشوں کا مرکزی مہرہ رہا.(جاری ہے) شیخ وقاص نے خواجہ آصف کے بارے میں کہا...
    پیرس (صباح نیوز) سوئیٹزر لینڈ میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد طالب علم عمر ظفر نے بچوں کی فرنچ ریجنل ا سکوائش چمپین شپ جیت لی ہے۔عمر ظفر نے 11 اور 13 سال تک کے عمر کے بچوں کی اسکواش کے تمام میچوں میں لگا تار کامیابی حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ا سکوائش مقابلے فرانس کے ایک تاریخی اور سیاحتی شہر اینسی میں ہوئے۔ عمر ظفر کے والد شعیب بن ظفر فنانس اور انویسمنٹ کے عالمی ایکسپرٹ کے طور پر جنیوا سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہیں ۔
    نوشہرہ (صباح نیوز) نوشہرہ میں گھر میں گیس لیکج سے زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بدرشی محلہ میں واقع گھر میں پیش آیا جہاں رات چولہا کھلا رہ گیا، ناشتہ بنانے کیلیے خاتون نے ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔ حادثے میں میاں، بیوی اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، دھماکے کے باعث مکان کو جزوی نقصان پہنچا، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا جہاں باپ اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
    ویب ڈیسک:نوشہرہ میں گھر میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ بدرشی محلہ میں واقع گھر میں پیش آیا جہاں رات سے چولہا کھلا رہ گیا، ناشتہ بنانے کیلئے خاتون نے ماچس جلائی تو اچانک زور دار دھماکہ ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں میاں، بیوی اور دو بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، دھماکے کے باعث مکان کو جزوی نقصان پہنچا ، زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں باپ اور بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔  آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ...
    دھماکے سے دو خاتون اور 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لیاری کے علاقے میراناکہ مرغی والی گلی میں گھر میں سیلنڈر دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایدھی حکام نے بتایا کہ لیاری کے گھر میں ہونے والا دھماکا سیلنڈرکا بتایا جا رہا ہے اور دھماکے کے فوری بعد گھر میں آگ لگ گئی۔ دھماکے سے دو خاتون اور 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ زخمیوں 25 سالہ کنول، 25 سالہ سراج، 14 سالہ عادل، 60 سالہ منیر، ایک سالہ وارث، ایک...
    کراچی: لیاری کے علاقے میراناکہ مرغی والی گلی میں گھر میں سیلنڈر دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایدھی حکام نے بتایا کہ لیاری کے گھر میں ہونے والا دھماکا سیلنڈرکا بتایا جا رہا ہے اور دھماکے کے فوری بعد گھر میں آگ لگ گئی۔ دھماکے سے دو خاتون اور 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ زخمیوں 25 سالہ کنول، 25 سالہ سراج، 14 سالہ عادل، 60 سالہ منیر، ایک سالہ وارث، ایک سالہ اریبہ، 4 سالہ ایزل،34 سالہ حنا اور16 سالہ عبدالرزاق شامل ہیں۔  
    کراچی: طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ناشتے کے بغیر اسکول جانے والے بچوں میں غذائی قلت، کمزوری، اور پڑھائی میں عدم دلچسپی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر پانچویں جماعت تک کے بچوں میں یہ رجحان زیادہ عام ہے۔  ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران کیا۔ ماہر امراض نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہا کہ غذائیت اور ذہنی صحت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ماہرین غذائیت اور ماہرین امراض نفسیات مل کر نیوٹریشنل سائکائٹری کے تصور کو فروغ دے رہے ہیں، تاہم یہ فیلڈ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بچے یا افراد کھانے...
    لاہور: معروف گلوکار جواد احمد کے خلاف ان کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری کے  معاملے پر نواب ٹاون پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ لیسکو حکام کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ بجلی چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے تشدد سے دو لیسکو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلر میں میٹر ٹمپرڈ اور فیز ڈیڈ کر کے بجلی چوری کی گئی تھی۔ پولیس نے گلوکار جواد احمد سمیت چار نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ ایس ڈی او محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے...
    مقبوضہ کشمیر کے راجوری ضلع کے بڈھال گاؤں میں پراسرار بیماری سے گزشتہ 30 دنوں میں دو بچوں سمیت کم از کم 14 افراد کی موت ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ابک ماہ کے دوران بڈھال میں ایک خاندان پراس وقت قیامت برپا ہوگئی جب نامعلوم بیماری کی وجہ سے ایک ماہ کے اندر ابک ایک کر کے 14 لوگوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والے سبھی افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے قریبی رشتے دار ہیں۔ ایک معمر شخص محمد یوسف پیر کی شام انتقال کر گیا،اس کے علاوہ ان کے خاندان کے چھ بچوں کو اسپتال میں داخل کرنے کےبعد 2 بچے دم توڑ گئے۔ جن کی عمریں 8 اور 14سال...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)9مئی کے مقدمات میں علیمہ خان، عظمیٰ خان، فوادچودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 12فروری تک توسیع کردی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق  انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان، عظمیٰ خان، فوادچودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی،انسداددہشتگردی عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان کی حاضری معافی منظور کرتے ہوئے 104ملزمان کی عبوری ضمانتوں  میں 12فروری تک توسیع کر دی۔ مزید :
    پنجاب کے ضلع بہاولپور میں احمد پور شرقیہ روڈ پر ٹرالر کا کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سڑک کنارے کھڑی کار کو ٹرالر نے ٹکر ماری جس کے بعد اس کا کنٹینر کار پر آگرا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا...
    ان تینوں کو قابض فوج نے ڈرون کے ذریعے میزائل فائر کر کے شہید کردیا تھا اور اس کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی قابض حکام نے شمالی مغربی کنارے میں طوباس کے جنوب میں واقع قصبے طمون کے شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثا کے حوالے کر دیے۔ ان تینوں کو قابض فوج نے ڈرون کے ذریعے میزائل فائر کر کے شہید کردیا تھا اور اس کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی تھیں۔ فلسطینی ہلال احمر ایک مختصربیان میں کہا ہے کہ طوباس میں اس کے عملے نے شمالی وادی اردن میں تیاسر چوکی سے تین شہداء کی لاشیں وصول کیں۔ شہداء میں 8 اور 10 سال...