بنوں میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سرجن ڈاکٹر وحید الرحمٰن نے خاتون کا آپریشن کیا اور بتایا کہ نومولود بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جبکہ زچہ اور بچے بخیریت اور مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، زچہ اور بچے نارمل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے ایک پرائیویٹ میٹرنٹی ہوم اینڈ سر جیکل سنٹر میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا۔ سرجن ڈاکٹر وحید الرحمٰن نے خاتون کا آپریشن کیا اور بتایا کہ نومولود بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جبکہ زچہ اور بچے بخیریت اور مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
ویب ڈیسک: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کی مجموعی تعداد 19 تھی۔
3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔