کراچی؛ بچوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات، ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
کراچی:
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بچوں کو اغوا کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی۔
ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا بنایا گیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزوز علی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارب مہر ، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان شامل ہیں۔
بنائی جانے والی ٹیم شہر میں بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کا سراغ لگائے گئی جبکہ پولیس ٹیم گرفتار ملزمان سے پیر آباد اور سعود آباد تھانے میں درج مقدمات کے بارے میں اچھی طرح سے پوچھ گچھ کرے گی اور بچوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کیا جائے گا۔
بنائی گئی ٹیم کراچی رینج کے کسی بھی افسر کو مدد کے لیے ٹیم میں شریک کر سکتی ہے جبکہ ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے 3 فروری کو اپنی پیش رفت سے متعلق رپورٹ کراچی پولیس چیف کو بھی پیش کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی ڈی ا ئی جی
پڑھیں:
کراچی کے بے روزگارنوجوانوں کیلئے 50 ہزارنوکریاں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)انٹرنیشنل فوڈ چین فوڈ پاپا نے پاکستان میں اپنی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ کراچی کے نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لیے علی شیخانی اور جے ڈی سی کے تعاون سے نیو فوڈ ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اب روزگار کی کمی نہیں رہے گی۔پہلے مرحلے میں 50 ہزار افراد کو نوکری دی جائے گی، جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں مجموعی طور پر 5 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ رائیڈرز کے لیے اسپتال اور ان کے بچوں کے لیے اسکول کی سہولت بھی دی جائے گی۔ فوڈ پاپا پر کام کرنے والے رائیڈرز ہوں یا کسی بھی عہدے پر موجود ورکرز، سبھی اور ان کی فیملیز کو انشورنس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔(جاری ہے)
فوڈ پاپا کو جلد ہی یو اے ای، یو ایس اے، عمان، آسٹریلیا اور یو کے میں بھی لانچ کیا جائے گا، جبکہ اس کے شیئرز بھی جلد مارکیٹ میں عوام کے لیے دستیاب ہوں گے۔ 80 فیصد ریسٹورنٹس نے فوڈ پاپا کے ساتھ مل کر عوام کو خدمت فراہم کرنے کے لیے معاہدہ بھی کیا ہے۔نوجوان نوکری کے لیے آج ہی foodpapa.com پر رجسٹریشن کرکے خود کو نوکری کے لیے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ فوڈ پاپا کو وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کا تعاون بھی حاصل ہے، جبکہ جے ڈی سی، فوڈ پاپا کے 2 فیصد شیئرز کی مالک ہے۔نوجوانوں اور ہوم شیفس کو اس فوڈ چین پروگرام کے ذریعے بیرونِ ملک نوکری کے بھی مواقع میسر آئیں گے۔ اس موقع پر ایک ڈاکیومینٹری کے ذریعے شیخانی گروپ کے دنیا بھر میں چلنے والے کاروبار کو بھی دکھایا گیا، جبکہ معروف اداکارہ سعدیہ امام نے پروگرام میں میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔