2025-04-22@02:45:54 GMT
تلاش کی گنتی: 105

«اسپتالوں میں»:

(نئی خبر)
    پاکستان میں میڈیکل کے اہم شعبے فزیو تھراپی کی تعلیم کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی سطح پر کوئی سرکاری ادارہ موجود نہیں۔ فی الحال ہائر ایجوکیشن کمیشن فزیو تھراپی کی تعلیم اور نصاب کی نگرانی کرتا ہے۔ تاہم سندھ میں 2023 میں صوبائی محکمہ صحت سندھ کے تحت سندھ فزیو تھراپی کونسل قائم کی گئی جس کی منظوری سندھ اسمبلی نے دے دی ہے۔ قائم کی جانے والی کونسل سندھ میں فزیو تھراپیسٹ ڈگری حاصل کرنے والوں کو رجسٹر ڈ کرے گی۔ سندھ سمیت ملک بھر میں پانچ سالہ ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کی ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ اور طالبات کا مستقبل مخدوش نظر آتا ہے کیونکہ سرکاری سطح پر اسپتالوں میں فزیو تھراپسٹ کی اسامیاں...
    — فائل فوٹو بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ہڑتال کے باعث صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان: اسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال کو 4 ہفتے مکملبلوچستان کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال 4 ہفتوں سے جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک اوپی ڈیز میں علامتی ہڑتال جاری رہےگی۔
    نوشہروفیروز،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم سرکاری اسپتالوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    پڈعیدن،نوشہروفیروز(نمائندگان جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں ضلع کی تمام تحصیلوں میں قائم سرکاری اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے پاک کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسیئن سیپکو نوشہرو فیروز شاہد احمد، ایکسیئن سیپکو مورو اعجاز احمد ڈیتھو، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الستار بلال، ایم ایس سول اسپتال نوشہرو فیروز ڈاکٹر مبین احمد راجپوت، ایم ایس تعلقہ اسپتال مورو ڈاکٹر بدر ابڑو، ایم ایس تعلقہ اسپتال محرابپور ڈاکٹر شبیر احمد میمن اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سیپکو حکام اور تعلقہ اسپتال کے انچارج مل کر تعلقہ اسپتالوں کو ایکسپریس فیڈر منتقل کرنے کیلیے اپنی مشترکہ رپورٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا...
    فائل فوٹو۔ خیبر پختونخوا میں اسپتالوں کیلئے پاکستان کا پہلا آن لائن میڈیسن آرڈرنگ پورٹل تیار کیا گیا ہے۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پورٹل کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پورٹل کے ذریعے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس ادویات کے آرڈرز دے سکیں گے، پورٹل میں ادویات کی منظور شدہ لسٹ پہلے موجود ہوگی، آرڈر خود کار طور پر تیار ہوگا۔ بریفنگ کے مطابق سسٹم میں ضلع کے جغرافیائی پروفائل کے مطابق ادویات کی ضروریات فیڈ ہوں گی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوامی خدمات کیلئے صحت اور تعلیم ترجیحات ہیں، صوبے کی مالی خود کفالت کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا...