2025-04-23@17:30:12 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے»:
غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں اور اب اسرائیل کی جانب سے معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ یہ لاشیں کچھ دیر قبل ریڈ کراس کے سپرد کی گئیں اور اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ لاشیں اتساحی عیدان، ایتسیک الجریط، اوھاد یہلومی، اور شلومو منصور کی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے اور اب ریڈکراس کا ایک قافلہ درجنوں رہائی پانے والے فلسطینی...
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے بھی حماس سے 4 لاشیں ریڈ کراس کو ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اب اسرائیل کیجانب سے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا انتظار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حماس کے عہدیدار نے کہا کہ 4 اسرائیلیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی گئی ہیں، وہ اب فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اسرائیل کے حوالے کی جانے والی لاشوں کی شناخت ظاہر کردی ہے۔...
حماس نے اسرائیلی قیدی شیری بیباس کی باقیات ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد اسرائیل کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسرائیل نے جمعرات کو حماس کی جانب سے دی گئی لاشوں میں شیری بیباس کی عدم موجودگی کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار اوری گولڈ برگ نے کہا کہ بیباس کی لاش کی واپسی ہفتے کے روز ہونے والے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ”ایک ترغیب“ ہے تاکہ یہ عمل ”منظم انداز میں“ مکمل ہو سکے۔ انہوں نے الجزیرہ کو بتایا، ’میرے خیال میں حماس نے اس معاہدے کو سنجیدگی اور مکمل عزم کے ساتھ پورا کرنے کے لیے غیر معمولی کوششیں کی ہیں۔‘ حماس نے جمعرات کو چار...
غزہْ/واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک+اے پی پی) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے تھے۔حماس نے چاروں لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے سپرد کیں۔ اس موقع پر حماس کی جانب سے بینرز بھی آویزاں کیے گئے، جن پر لکھا تھا کہ “نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی طیاروں سےبمباری کر کے یرغمالیوں کو قتل کیا۔”حماس کا کہنا ہے کہ “ہم نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔” میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کرنے کے دوران اسٹیج پر لاشوں کے ساتھ امریکی ساختہ...
فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے 4 یرغمالیوں کی لاشیں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کر دی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس نے چاروں یرغمالیوں کی لاشیں خان یونس میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے سپرد کی۔ ہلاک یرغمالیوں میں اسرائیلی خاتون شیری بیباس، ان کے 2 بچے اور اوڈید لفشٹز شامل ہیں، یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے تھے۔ اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ اس نے یرغمالیوں کو زندہ رکھنے کے لیے جو کچھ ہو سکا وہ کیا ہے۔
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے تھے۔ حماس نے چاروں لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے سپرد کیں۔ اس موقع پر حماس کی جانب سے بینرز بھی آویزاں کیے گئے، جن پر لکھا تھا کہ "نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی طیاروں سے بمباری کر کے یرغمالیوں کو قتل کیا۔" حماس کا کہنا ہے کہ "ہم نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔" اس معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی ماہ...
حماس نے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز غزہ: حماس کی جانب سے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت حماس نے آج 4 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کردیا تاہم ہفتے کو 6 یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔ رواں ہفتے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ دوسری جانب اسرائیلی جارحیت بھی جاری ہے، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کی کارروائیوں میں مزید 3 فلسطینی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ غزہ میں ہفتے سے پھر پولیو مہم کا...

سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا سیٹ تیار کر لیاگیا. ویلتھ پاک
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے مختلف فصلوں کے لیے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا ایک سیٹ تیار کیا گیا ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت سندھ کے حکام نے کہا کہ ایک حالیہ میٹنگ میں اصلاحات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیاکیونکہ بیجوں کی نشوونما نے صوبے میں فصل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں دکھائی.(جاری ہے) اجلاس کے دوران سیڈ کارپوریشن میں نئی اصلاحات کے نفاذ کے لیے مرحلہ وار منصوبہ پیش کیا گیا ڈائریکٹر زراعت ممتاز جمالی نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کابینہ کو پیش کیا...
سوئیڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والے عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کی گولیاں لگی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔ سوئیڈن کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پولیس نے 38 سالہ سلوان صباح کی لاش دیکھی تو قریب پڑے اس کے موبائل پر ٹاک ٹاک کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی۔ رائٹرز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے نمائندے نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں پولیس اہلکار مقتول کا موبائل اُٹھائے ہوئے جس میں ٹاک ٹاک ویڈیو لائیو تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : سوئیڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد پولیس نے اب تک باضابطہ طور پر...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں سردی کے موسم میں بھی واپڈا کی صارف دشمنی عروج پر ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 12سے 14گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کے خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کئی کئی روز گزر جانے کے باوجود صحیح نہیں کئے جاسکے ہیں۔ حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کا ہوم اسٹیڈ ہال چاڑھی پر حسرت مولاہانی لائبری کے باہر لگا ٹرانسفارمر 12 روز سے خراب پڑا ہے جس کے باعث وسیع علاقے میں بجلی بند ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ حیسکو کے افسران اتنے روز گزر جانے کے باوجود نہ تو ٹرانسفارمر صحیح کراسکے ہیں اور...