2025-04-22@10:16:54 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«کہ یہاں»:
گورنر صاحب بیس گاڑیوں کے پروٹوکول میں گھومتے ہیں اور خود کو عوامی لیڈرکہتے ہیں یہ 90 کی دہائی یا 2007 ء کا کراچی نہیں جب یہاں بوری بند لاشیں ملتی تھیں ، میئر کراچی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کراچی کی ترقی کے لئے سو ارب روپے اور کے پی ٹی ، ریلوے کی اراضی کے ایم سی کو ترقیاتی کاموں کے لئے دینے کا اپنا وعدہ پورا کریں ،جو بات کرنی ہو براہ راست مجھ سے کریں ، اپنے ترجمان کو بیچ میں نہ لائیں، گزشتہ بیس روز سے کراچی کا مقدمہ وفاق کے نمائندے کے ساتھ لڑ رہا ہوں، یہ 90 کی دہائی یا 2007 ء کا...
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو حال ہی میں اپنے میلبورن کنسرٹ میں 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سوشل میڈیا پر انج کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں گلوکارہ کو روتے ہوئے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں ایک شخص کو چیخ کر کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے، ’واپس جاؤ! اپنے ہوٹل میں آرام کرو‘، جب کہ دوسرے شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا، ’یہ ہندوستان نہیں ہے، تم آسٹریلیا میں ہو۔‘ کنسرٹ میں موجود مداحوں نے مزید کہا کہ ہم تین گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں اب واپس چلی جاؤ۔ جس پر گلوکارہ جذبات پر قابو نہ پاتے ہوئے اسٹیج پر ہی...
افق چوہان چاندنی چوک کے پل کے نیچے رمضان المبارک کے دوران خصوصی سحری انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں شہری بڑی تعداد میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ آ رہے ہیں اور مختلف روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ تقریب کے منتظم جناب عمر کا کہنا ہے کہ یہ اہتمام عرب ممالک کی طرز پر کیا گیا ہے، جہاں رمضان میں سحری اور افطار کے لیے ایسے منفرد اقدامات کیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق، پاکستان میں اس نوعیت کے تہوار کم دیکھنے کو ملتے ہیں، اور وہ چاہتے تھے کہ لوگ ایک خوبصورت ماحول میں روایتی کھانوں سے محظوظ ہوں۔ متعدد زائرین نے اس منفرد تجربے کو سراہا، جبکہ معروف شخصیت جناب آریان خان نے...
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم پرسوں مولانا سے ملنے کے لیے تشریف لائے تھے، میں نے ان سے سوال کیا کہ نوبت یہاں تک کیوں پہنچ گئی؟ یہ بھی پڑھیے غفور حیدری نے علی امین گنڈاپور کو غیر سنجیدہ انسان قرار دے دیا ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن کا حصہ ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، بلوچستان میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا سندھ میں کچے کے ڈاکو زیادہ طاقتور ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی بنیاد ایک خط پر ہے، ایک خط نے پورے نظام کو تبدیل کردیا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وکلا اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، امید ہے عدلیہ اپنا کردار ادا کرے گی،مجھے آج بار نے صرف چائے پلانے کے لیے مدعو کیا ،پھر مجھے کہا گیا آپ نے صرف کچھ وکلاء کو سرٹیفکیٹ دینے ہیں ۔جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ پھر یہاں آکر بتایا کہ وہ سرٹیفکیٹ صرف60ہیں،پھر یہاں آکر پتہ چلا یہ یہاں تو میڈیا بھی ہے ، جسٹس محسن اختر کیانی کے خطاب پر ہال میں...
پنجاب کے ضلع ساہیوال سے تعلق رکھنے والے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے کھیر فروش سلیم بگا کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسا لگتا ہے جیسے ٹرمپ یہاں کھیر بیچنے آئے ہیں، ہم ان سے خریداری کرنا پسند کرتے ہیں۔ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والا کھیر فروش سلیم بگا اپنے منفرد انداز میں آواز لگا کر گاہکوں کو متوجہ کرتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ جب وہ کھیر بیچنے کے لیے اپنی سریلی اور منفرد آواز میں صدا لگاتے ہیں تو ہم ان کے پاس کھینچے چلے آتے ہیں۔ سلیم بگا کا کہنا ہے کہ میرا چہرہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملتا...