چاندنی چوک کے پل کے نیچے خصوصی سحری انتظامات، روایتی کھانوں کا لطف
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
افق چوہان
چاندنی چوک کے پل کے نیچے رمضان المبارک کے دوران خصوصی سحری انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں شہری بڑی تعداد میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ آ رہے ہیں اور مختلف روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
تقریب کے منتظم جناب عمر کا کہنا ہے کہ یہ اہتمام عرب ممالک کی طرز پر کیا گیا ہے، جہاں رمضان میں سحری اور افطار کے لیے ایسے منفرد اقدامات کیے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق، پاکستان میں اس نوعیت کے تہوار کم دیکھنے کو ملتے ہیں، اور وہ چاہتے تھے کہ لوگ ایک خوبصورت ماحول میں روایتی کھانوں سے محظوظ ہوں۔
متعدد زائرین نے اس منفرد تجربے کو سراہا، جبکہ معروف شخصیت جناب آریان خان نے بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ یہاں کا دورہ کیا اور کھانے کا لطف اٹھایا۔ انہوں نے منتظمین کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسا ماحول خوش آئند ہے اور رمضان کی رونقوں میں اضافہ کرتا ہے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر طلحہ بھٹی نے بھی یہاں اپنا اسٹال لگایا ہے، جہاں وہ خاص بریانی پیش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دلکش مقام پر کام کرنا خوشی کی بات ہے اور منتظمین کی جانب سے کیے گئے خصوصی انتظامات قابل تعریف ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم فراہم کی جائے گی
اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا جہاں کیمپوں میں چاروں صوبوں میں عازمین کے لیے ویکسین کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ عازمین حج کو پرواز سے دو دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم حاصل کرنا ہو گی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا جہاں سیکریٹری مذہبی امور سید عطا الرحمان سمیت اعلی حکام نے بریفنگ دی اور حاجی کیمپوں میں ویکسن کی فراہمی کے انتظامات اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے تمام حاجی کیمپ تیار ہیں، عازمین حج زحمت سے بچنے کے لیے پاک حج ایپ پر دیے گئے شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ آئیں۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور ملتان میں ویکسین کی فراہمی 21 اپریل سے شروع ہو گی، کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا اور کوئٹہ کے عازمین حج کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا۔
بتایا گیا کہ رحیم یار خان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل کام کرے گا۔
حکام نے بتایا کہ عازمین کرام متعلقہ حاجی کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات کی پیکنگ اور حج تحائف وصول کریں گے اور پرواز سے دو دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم حاصل کرنا ہو گی۔