2025-04-22@18:20:58 GMT
تلاش کی گنتی: 27

«ڈاکوو ں کی»:

    اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر میں ڈاکوؤں نے پیر کی شب مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ دوپہر میں اسی تھانے کی حدود گلشن حدید میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کار شوروم کا مالک جاں بحق ہوا تھا اور اس قتل کے خلاف اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے پانچ گھنٹے تک نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دیا تھا۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید فیز 3 فلٹر پلانٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی دوسری واردات کے دوران مزاحمت پر 33 سالہ اویس احمد کو فائرنگ کر...
    شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ایک اور شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد رواں سال جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن رئیس امروہی کالونی گلی نمبر 10 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 45 سالہ ظفر ولد عبدالستار نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سول اسپتال میں دم توڑ گیا۔ حالیہ واقعے کے بعد رواں سال شہر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی۔ اس حوالے سے اقبال مارکیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ظفر جمعرات کی دوپہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا جسے...
    علامتی تصویر۔ فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں مبینہ ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک طالب علم جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچے اسکول سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آئے۔ تین ڈاکوؤں نے ایک بیوپاری سے نقد رقم لوٹی اور فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکووں کی گرفتاری لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔
    اورنگی زیڈ ایم سی پارک کے قریب مقابلے میں پولیس اہلکار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ، ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ مومن آباد پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن زیڈ ایم سی پارک کے قریب شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار کامران ولد کمال کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جسے بعدازاں آغا خان اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    آئی جی پنجاب عثمان انور—فائل فوٹو آئی جی پنجاب عثمان انور نے کچے کے ڈاکوؤں اور ان کےسہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوار کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ کچے کے ڈاکوؤں کے اغوا کیلئے نت نئے ہتھکنڈےکچے کے ڈاکو سوشل میڈیا اور موبائل فونز کے ذریعے بھی معصوم شہریوں کو لبھاتے ہیں۔ اجلاس میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف ڈرونز ٹیکنالوجی، بکتر بند گاڑیوں، جدید اسلحہ و آلات کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئی جی پنجاب نے بتایا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں، تھرمل کیمرے، کواڈ کاپٹر، اسلحہ اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے۔
    --فائل فوٹو گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک ہوگیا۔کچے میں ڈاکوؤں کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو علی حسن جکھرانی اور ڈاکو پیر بخش عرف پیرو لولائی ہلاک ہوگئے۔ گھوٹکی: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار اغواء، 1 شہید، 1 ڈاکو ہلاکگھوٹکی میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارشہید ہو گیا۔ پولیس کے مطا بق ڈاکو علی حسن جھکرانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
    کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 45 سالہ مدد علی کے نام سے کی گئی۔ گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکٹر ایکس 4 نواز شریف پارک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں  کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
    —فائل فوٹو دادو کی تحصیل میہڑ میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 مسافر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق  ڈاکوؤں نے مسافروں سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ کندھ کوٹ، ڈاکوؤں کی مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار، ہندو نوجوان اغوا کندھ کوٹ کندھ کوٹ دن دہاڑے ڈاکوؤں کی مسافر گاڑیوں... پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جھل مگسی سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ کوچ کا کلینر اور 1 کار سوار زخمی ہو گئے۔ لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال میہڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ملیر میں سفاک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت واردات میں ملوث ایک ڈاکو سخت جدوجہد کے بعد پکڑلیا جو عوامی تشدد کے باعث دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں کا راج جاری ہے اور شاہ لطیف میں مسلسل دوسرے روز مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا۔ شاہ لطیف میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے پر علاقہ مکین مشتعل ہوئے اور انہوں نے پولیس حکام سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈکیت کو مشتعل عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا جو دوران علاج ہلاک ہو کر اپنے...
    رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ رواں سال ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے قائدآباد ریڈیو پاکستان مچھلی مارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر پہلے قریبی اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی...
    کراچی:  ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے لانڈھی میں منگل کی دوپہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی گیا، جس کے بعد رواں سال میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 تک پہنچ گئی۔  تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے 3 نمبر ایریا 37 اے گلی نمبر 4 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ عبداللہ ولد عبدالقادر شدید زخمی ہوا تھا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ عبداللہ کو زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ نمبر 96 سال 2025 بجرم دفعات 394 اور 397 چونتیس کے تحت لانڈھی...
    کراچی: سپرہائی وے جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جامعہ کراچی کا ملازم طارق سعید جاں بحق ہوگیا اور رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے خاتون سمیت 10 افراد کو ابدی نیند سلا دیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سپرہائی وے جمالی پل کلہاڑی چوک کے قریب فائرنگ سے 50 سالہ شہری طارق ولد سعید کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی جس پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا بتایا جا رہا ہے جبکہ ایس ایچ او سہراب...
    اسلام آباد( نیوز   ڈیسک)ایک ہی گھر میں ڈکیتی کی دوسری واردات۔ اے بی این نے واردات کی ویڈیو حاصل کر لی ۔مثالی پولیس ناکام! شہر اقتدار میں دن دہاڑے لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ بین الاضلاعی ڈکیت شہر اقتدار میں سرگرم ہیں جن کو پکڑنے میں پولیس بری طرح ناکام ہو گئی۔ تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر کشمیر ٹاؤن میں نورالدین نامی شہری کے گھر گھس کر لوٹ مار کی۔ لاکھوں روپے مالیت کا سونا نقدی موبائل فون اور جائیداد کے کاغذات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہریوں نے بروقت 15 پر بھی ڈکیتی کی اطلاع دی لیکن پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق اسی گھر میں پہلے...
    وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف کافی کامیابیاں مل چکی ہیں۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پولیس نے سندھ کے عوام کےلیے جرائم پیشہ عناصر سے لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمور میں شام کے بعد کوئی سڑک پر نہیں آسکتا تھا اب روڈ بحال کردیا ہے۔ضیاء الحسن لنجار نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کافی کامیابیاں ملی ہیں، سکھر اور گھوٹکی میں جرائم کم ہوئے ہیں۔لاڑکانہ میں وزیرداخلہ سندھ اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں کچے میں جاری ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ---فائل فوٹو کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 شہری جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا، جبکہ 1 ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے واقعہ سولجر بازار میں جماعت خانے کے قریب پیش آیا جب ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کی۔ کراچی: پولیس اہلکار کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنیوالے 2 ڈاکو ہلاکہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹرسائیکل ملی ہے۔ شہریوں کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس سے 1 شہری جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔1 ڈاکو عبداللّٰہ بھی اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے، عبداللّٰہ کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں۔ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہونے...
    کراچی: شہر میں جاری ڈاکو راج کسی بھی صورت پولیس کے قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا، کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن میں سفاک ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر اور شہری کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا میں ڈکیتوں نے 55 سالہ دکاندار کو مزاحمت پر سینے پر گولی ماری، جس کے بعد سال 2025 کے دوران مزاحمت پر مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی جہاں مقتول کی شناخت 55 سالہ امیر خان کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے...
    سرجانی ٹاؤن پولیس نے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے 5 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 2 مختلف کاروائیوں میں 5 رکنی ڈکیت گینگ اور کلینک میں ڈکیتی کرنے والے لنگڑے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانے سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت  کامران ولد محمد عالم، محمد اسد ولد بیت اللہ، عبدالرحمٰن ولد محمد لائق، سفیان ولد محمد ندیم اور محمد جابر ولد محمد طارق کے نام سے کی گئی...
    کراچی:  محمود آباد کے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈالمیا روڈ گلشن جمال کے قریب 30 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ تفصیلات  کے مطابق شارع فصل تھانے کے علاقے ڈالمیا روڈ نزد گلشن جمال سوسائٹی کے قریب  2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے  کار سوار شہری کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا جس کے باعث شہری خوفزہ ہو کر روک گیا اس دوران ڈاکوؤں نے شہری سے رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ متاثرہ شہری فراز محمود آباد نمبر 4 میں قائم نجی بینک...
    میرپور ماتھیلو (پ ر) ایس پی اباوڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے اغواء کاروں کے خلاف مسلسل کچے میں آپریشن جاری تھا، گزشتہ رات ڈی ایس پی اباوڑو عبدالقادر سومرو کو اپنے خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ 2 مغویوں کو رونتی کچہ میں ڈاکوؤں/ اغواء کاروں کے پاس پہنچایا گیا ہے، اغواء کار دونوں مغویوں کو رات کسی بھی وقت کسی دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں، اطلاع ملتے ہی عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں ڈی ایس پی رونتی زاہد حسین میرانی، ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری صفیع اللہ انصاری، ایس ایچ او اباڑو محمد رمضان ملاح، ایس ایچ او کھمبڑا امام دین چانڈیو، ایس ایچ او آندل سندرانی محمد...
    لاہور(نمائندہ جسارعت) محکمہ داخلہ نے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت سے متعلق دوسری فہرست جاری کردی۔محکمہ داخلہ نے کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کردی، دوسری فہرست میں کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 کی ہیڈ منی 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔ 50 لاکھ کی ہیڈ منی والے مطلوب ڈاکوؤں میں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لْنگ، فرحت ولد برکت، عیسیٰ ولد مراد، متارا ولد میوہ، ایوب عرف صداری ولد مراد، شیرا ولد وریام، عالمگیر ولد حاجی میر، غلام قادر عرف گمن ولد امداد، موج علی...
    شکار پور(مانیٹر نگ ڈ یسک )سندھ کے ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کی جانب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔شکار پور کے تھانہ رستم کی حدود میں واقع صفدر لاڑو کے مقام پر گھات لگائے مسلح ڈاکوؤں نے سکھر سے آبائی گاؤں کندھ کوٹ واپس جانے والے سابق ایم پی اے غلاب خان ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق ایم پی اے اور خاتون زخمی جبکہ دو پولیس محافظ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے لوٹنے کی غرض سے گاڑی روکنے کی کوشش کی تھی جس پر ڈرائیور نے گاڑی بھگائی جبکہ محافظوں نے جوابئی فائرنگ میں ایک ڈاکو کو بھی پار لگرایا۔ایم پی اے...
    کراچی (نمائندہ جسارت)کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے نماز فجر پڑھ کر لوٹنے والے نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا، ایس ایس پی کورنگی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی انچارج کو معطل کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 51 سی میں نماز فجر پڑھ کر لوٹنے والا 17 سالہ نوجوان مظفر اقبال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا کہ ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران مقتول مسجد سے نماز پڑھ کر نکل رہا تھا، مظفر نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر شور مچایا جس پر ڈاکو فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جبکہ...
    شاہدرہ کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے جدید اسلحے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 42لاکھ روپے لوٹ لیے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو پٹرول پمپ پر مینیجر اور ملازمین پر اسلحہ کے زور پر تشدد بھی کرتے رہے اور انہیں زمین پر بٹھا دیا۔ واردات کے دوران پٹرولنگ پولیس غائب رہی۔ واردات کے دوران ایک ڈاکو نے ہتھوڑے سے سیف توڑی جبکہ دو ڈاکوؤں نے ملازمین پر اسلحہ تان کر رکھا، شلوار قمیض میں ملبوس ڈاکو واردات کے بعد ہاتھوں میں بندوقیں تھامے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ ڈاکو 42 لاکھ نقدی اور 4 موبائل فونز لوٹ کر لے گئے،...
    خان پور کے علاقے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر ڈاکوؤں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔رحیم یار خان پولیس کے مطابق بستی لاشاری پر انڈھڑ گینگ نے عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پر حملہ کیا۔پولیس حکام کے مطابق حملے میں مرنے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں، مرنے والے تمام ہی معصوم شہری تھے۔ڈی پی او رضوان گوندل کے مطابق پولیس کےلیےکام کرنے والے عثمان چانڈیو کا خاندان پولیس حفاظت میں ہے۔ڈی پی او کے مطابق گنے کی فصل میں ڈاکوؤں کا گھیراؤ کرلیا ہے، رحیم یار خان پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔
    لاہور :لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ایک نجی کمپنی کے مینیجر کو ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا گیا، جبکہ 9 لاکھ روپے کی رقم بھی ڈاکووں نے چھین لی۔ ایف آئی آر کے مطابق، مقتول مینیجر ندیم 9 لاکھ روپے کی رقم لے کر جا رہا تھا، کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے ندیم پر گولی چلائی۔ اس دوران ڈاکووں میں سے ایک زخمی ہو گیا اور وہ اپنے ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد، دونوں ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقتول ندیم بہاولنگر کا رہائشی تھا اور لاہور...
    کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے محمود آباد گیٹ کے قریب حجام کی دکان میں 2  ڈاکوؤں کی آزادانہ اور دلیرانہ ڈکیتی کی واردات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو مسلح افراد حجام کی دکان میں داخل ہوئے اور دلیرانہ انداز سے دکان میں بیٹھے لوگوں سے نقدی، موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔ حجام کی دکان میں گاہک بیٹھے ہوئے تھے اس دوران دو ڈاکو دروازہ کھول کر داخل ہوئے جو شلوار قمیص پہنے ہوئے تھے جس میں سے ایک مسلح ڈاکو نے جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔ دکان میں داخل ہونے کے بعد جیکٹ پہنے ہوئے ڈاکو نے اسلحے کے زور پر سب کو یرغمال بنایا اور چند سیکنڈ کے بعد اس ڈاکو نے اپنے چہرے...
۱