2025-04-23@17:19:25 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«چیک پوسٹ پر حملہ کیا»:

    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں لاکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین تحسین کرتے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے، پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم...
    پنجاب پولیس نے بہادری کی ایک اور مثال قائم کردی۔ ڈیرہ غازی خان کے خیبرپختونخوا بارڈر پر واقع سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، لکھانی چیک پوسٹ پر 20 سے 25 خوارجی دہشتگرد چاروں اطراف سے حملہ آور ہوئے۔ حملہ آوروں نے مارٹر گولے، راکٹ لانچرز، سنائپر رائفلز اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا۔ تاہم، پولیس، ایلیٹ فورس اور ایس او یو کے بہادر جوانوں نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیک پوسٹ کا دفاع کیا اور دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔  پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ترجمان کے...
    ڈیرہ غازی خان پولیس نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خارجی دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی، 20 سے 25 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا اور راکٹ لانچرز، جدید خودکار اسلحہ کا استعمال کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چوکی پر تعینات پنجاب پولیس کے مستعد اہلکاروں نے زبردست مزاحمت اور جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا اور پولیس...
    ڈیرہ غازی خان میں تونسہ کے سرحدی علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جہاں پولیس کی جوابی کارورائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی کاظمی کے مطابق تونسہ کے سرحدی علاقے جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ فائر کیے گئے، پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ مزید پولیس نفری طلب کی گئی۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد  ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔انکا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے راکٹ حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے تھرمل کیمروں...
    لاہور؍ ڈی آئی خان ؍ پشاور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا۔ خوارجی دہشت گردوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا بارڈر پر تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے  بتایا کہ سحری کے وقت 10 سے 12 خوارجی دہشتگرد چیک پوسٹ لکھانی پر تین اطراف سے حملہ آور ہوئے۔ دہشتگردوں نے حملہ میں راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا۔ پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی۔ پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس نے بہادری کیساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ انہوںنے کہاکہ خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کی تحسین کرتے ہیں۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام...
    بنوں میں پولیس چیک پوسٹ اور تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے، حملوں میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی اطلاعات ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ، تفصیلات کے مطابق بنوں میں بیک وقت 3 مختلف جگہوں پردہشت گردوں نے دو پولیس تھانوں اور ایک پولیس چوکی پر حملے کئے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے بکاخیل پولیس اسٹیشن اور غوری والہ پولیس اسٹیشن پر بھی حملے کئے گئے جہاں فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے تھانہ بکاخیل، تھانہ غوری والا اور خوجڑی پولیس چوکی پر ہینڈ گرنیڈ برسائے...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ایک خود کش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔ اسلام ٹائمز۔ جنڈولہ میں دہشتگردوں کا ایف سی قلعہ پر خودکش حملہ سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں 10 خوارجی جہنم واصل ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ایک خود کش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود...
    ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ غازی خان میں پولیس کی چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ ڈی پی او کے مطابق دہشتگردوں نے سحری کے وقت پولیس چیک پوسٹ لکھای پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہو گئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا، ڈی جی خان پولیس نے پہلے بھی...
    ڈیرہ غازی خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مارچ 2025ء ) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس نے چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشت گردوں نے سحری کے وقت چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ کیا اور راکٹ لانچرز سمیت بھاری اسلحہ استعمال کیا، پولیس نے جدید تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مشین گنز اور مارٹر گنز سے فوری جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں...
    ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کیا۔ جوابی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے وسطی کرم میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا خود کار ہتھیاروں سے حملہ ناکام بنا دیا۔ آج وسطی کرم میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا، جوابی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔  
    ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا۔ جوابی کاروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے وسطی کرم میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا خود کار ہتھیاروں سے حملہہ ناکام بنا دیا۔ آج وسطی کرم میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کیا۔  جوابی کاروائی کے دوران  4 حملہ آور بھی  مارے گئے۔  
    عظمت بزدار: ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا جھنگی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔  ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا، راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔  ترجمان کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا  جھنگی چیک پوسٹ تونسہ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں واقع ہے۔  دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 10 خوارج کو ہلاک کردیا۔ 
۱