ڈیزہ غازیخان : چیک پوسٹ پر خوارج کا راکٹ حملہ ناکام ‘ ڈی آئی ‘ مینگورہ میں 2کا نسٹیبل شہید
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور؍ ڈی آئی خان ؍ پشاور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا۔ خوارجی دہشت گردوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا بارڈر پر تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سحری کے وقت 10 سے 12 خوارجی دہشتگرد چیک پوسٹ لکھانی پر تین اطراف سے حملہ آور ہوئے۔ دہشتگردوں نے حملہ میں راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا۔ پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی۔ پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے۔ دو گھنٹے مقابلہ جاری رہنے کے بعد دہشت گرد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی کمانڈ کی اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیرِ کمانڈ کیو آر ایف ٹیمیں بروقت لکھانی چوکی پر پہنچیں۔ سرحدی علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ دریں اثناء خیبر پی کے میں پولیس پر فائرنگ کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ مزید 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔ ڈی آئی خان میں ہسپتال روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس سے پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب سوات مینگورہ میں فضاگٹ کے مقام پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ملزم اشتہاری احمد زیب کے گھر پر چھاپا مار کارروائی اور گرفتاری کی کوشش کے دوران پولیس پارٹی پر ملزم نے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی امجد اقبال زخمی اور کانسٹیبل نیاز محمد ساکن اسلام پور گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 10 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیک پوسٹ
پڑھیں:
تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔
علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں، ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔