2025-04-23@21:09:15 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«پی آئی اے کارپوریشن»:

این ڈی ایم اے کی جانب سے خطرات کی پیشگی آگاہی کے ذریعے رپورٹنگ کو موئثر بنانے کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2025ء ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) آڈیٹوریم، اسلام آباد میں ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا ''خطرات کی پیشگی آگاہی کے ذریعے رپورٹنگ کو موئثراور مضبوط بنانا''۔ سیمینار میں میڈیا اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ ماہرین، پالیسی ساز اداروں، سرکاری اور غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور آفات کے خطرے سے متعلق آگاہی اور تیاری میں میڈیا کے ابھرتے ہوئے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے شرکاء کو خیر مقدم کرتے ہوئے میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور دیا...
فائل فوٹو۔ اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر ای گیٹس تنصیب کے منصوبے کے حوالے سے جرمن کمپنی کے نمائندگان نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پی اے اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر ای گیٹس سے متعلق سروے مکمل کرلیا گیا۔پی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹس سے متعلق سروے کل ہوگا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ای گیٹس سیکیورٹی میں بہتری، خود کار عمل اور انسانی عمل دخل پر انحصار کم کریں گے۔
کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے بینیفیشری ہونے کا معاملہ، اداکارہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کال پر پیش ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے کے نوٹس پر نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں تین وکلاء کے ہمراہ پہنچیں۔ تینوں وکلاء ایف آئی اے آفس کے اندر داخل ہوئے جس پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے وکلا کی تعداد پر شدید اعتراض کیا گیا۔ نادیہ حسین سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کے وکلاء کے ہمراہ پہنچیں جس پر ایف آئی اے افسر نے وکلاء سے باہر جانے کی درخواست کردی۔ ایف آئی اے افسر کے مطابق نادیہ حسین کا بیان کسی بھی غیرمتعلقہ کے سامنے ریکارڈ...
معروف اداکارہ نادیہ حسین فراڈ کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی میں پیش ہوگئیں، نادیہ حسین کا بیان شروع ہوتے ہی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں بجلی چلی گئی۔ایف آئی اے نے آج نادیہ حسین کو فراڈ کیس میں بینیفشری کے الزام میں طلب کیا تھا، ایف آئی اے کا الزام ہے کہ فراڈ کیس میں گرفتار نادیہ حسین کے شوہر کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔ ویڈیو بیان سے ایف آئی اے افسر کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، نادیہ حسین نادیہ حسین نے کہا کہ اداروں کو اور مجھے آگاہی کیلئے ایک ویڈیو بنانی چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نادیہ حسین...
سٹی42:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کسٹمز اور تین مسافر خواتین کے درمیان پیش آنے والے ناخوش گوار واقعے پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا موقف آگیا۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مسافروں اور ایئرپورٹ آپریشنز پر اثر انداز ہونے والا ہر واقعہ اہم ہے۔ ائیرپورٹ پر ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں کام کرتا ہے، تاہم متعلقہ ادارے سے وضاحت طلب کی ہے۔ متعلقہ حکام سے وضاحت کا مقصد صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنا ہے، ائیرپورٹس اتھارٹی تمام مسافروں کے لیے محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنے کا اعادہ کرتی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ائیرپورٹ پر تین برقع پوش خواتین مسافروں اور کسٹمز اہلکاروں میں ہنگامہ آرائی کا...
امریکا کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر 5 رکنی امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم اپریل کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم کی فائنل کلئیرنس انسپکشن رپورٹ پر پی آئی اے کی کیٹیگری ٹو سے ون کی جائے گی، کیٹیگری تبدیلی کے لئے ایم او یو پردستخط اورکنسلٹینسی کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادائیگی کر دی گئی ہے۔ جولائی 2020 میں مشتبہ پائلٹ لائسنسزکے باعث پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، یو ایس ڈیپارٹمنٹ برائے ٹرانسپورٹیشن نے پی آئی اے کی کیٹیگری ون سے ٹو کر دی تھی، پابندی سے قبل پی آئی اے امریکہ کے لئے ہفتہ وار 6 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ براہ...
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 2024 کی ششماہی رپورٹ کی منظوری نہیں دی۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ کی مالیاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں انتظامیہ کی تیار کردہ 2024 کی ششماہی رپورٹ کی منظوری دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عید کے بعد فنانشل رپورٹ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی ششماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا پی آئی اے انتظامیہ بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے...
ویب ڈیسک: پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا، یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا.پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی. بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے سمیت دیگر معاملات پر بھی بورڈ...
سٹی42:پی آئی اے برطانیہ فلائیٹ آپریشن بحالی فیصلے میں دو روز باقی، برطانوی ٹرانسپورٹ سیفٹی ایجنسی 20مارچ کو پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرے گئی. پی آئی اے برطانیہ فلائیٹ آپریشن بحالی فیصلے میں دو روز باقی، برطانوی ٹرانسپورٹ سیفٹی ایجنسی 20مارچ کو پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرے گئی۔برطانوی ایوی ایشن و ٹرانسپورٹ حکام کی جانب سے کیے گئے آڈٹ رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے فلائیٹ آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔پی آئی اے حکام کو برطانیہ فلائیٹ آپریشن کی اجازت ملنے کی قوی امید ہے۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا پی آئی اے نے برطانیہ فلائیٹ آپریشن کے لیےتیاریاں مکمل کر لیں۔اجازت ملنے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کا لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اصفہانی ہینگر کے قریب سے مل گیا ہے۔ ایئرپورٹ کے ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائر کی نشاندہی کی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پہیے کی طیارے سے علیحدگی کے واقعہ سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے، تاہم متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306مقررہ وقت پر بحفاظت لاہور پہنچی، لینڈنگ کے بعد کے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر کے...
قومی ایئرلائن کی پرواز نے گزشتہ روز لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، لینڈنگ کے وقت اگلے پہیوں میں سے ایک ٹائر غائب تھا، تاہم اب اس کا لاپتہ ویل مل گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی لاہور پرواز پی کے 306 کا لاپتہ ویل مل گیا۔ قومی ایئرلائن پرواز کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگلاہور ایئرپورٹ پر معائنے کےدوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتا چلا، انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی۔ لاپتہ ویل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے پاس سے ملا، ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گیئر کے قریب سے ویل ملنے کی اطلاع...
کراچی سے لاہور کی پرواز 308 کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، ذرائع نے کہا کہ لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر شافٹ کا حصہ ملا،14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا،کراچی یا لاہور ائیرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہ مل سکا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سے ٹیک آف کے وقت ٹائر موجود تھے، طیارے نے لاہور ائیرپورٹ پر نارمل لینڈنگ، ٹیکسی کی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ بیرونی...
سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز پی کے 203 کا طیارہ ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ طیارہ دبئی جانے کے دوران پرندے کی ٹکر کا شکار ہو گیا، جس سے ایک وقت کے لیے حادثے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ طیارے کے کپتان نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اس دوران ایئر بس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا تھا، تاہم کپتان کی جرات مندی اور مہارت سے طیارہ بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کر لیا گیا۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، جنہیں کسی...
کراچی: پی آئی اے نے ایک اورتاریخ رقم کردی،گوادر کے نوتعمیرشدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مسقط کے لیے پروازآپریٹ کردی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن نےنیوگوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا اغازکردیا، نئےگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سےپہلی بین الاقوامی پروازمسقط روانہ کردی ترجمان کےمطابق قومی ایئر لائن نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےبین الاقوامی افتتاحی پرواز پی کے 197 نے مسقط کے لئے اڑان بھری، پرواز 39 مسافروں کو لےکر روانہ ہوئی۔ گوادرائیرپورٹ پرپی آئی اے کے مقامی حکام نے مسافروں کورخصت کیا،پی آئی اےابتدائی طور پرمسقط کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے قومی امنگوں اورعوامی ضروریات کےتحت پورے ملک میں فضائی آپریشن...
اسلام آباد (عطاء الرحمن کوہستانی) پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) میں 16 دسمبر 2014 کو ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ یہ والدین کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے انصاف کا مطالبہ کرنے کے لیے عدالت عالیہ پہنچے ہیں۔ اے پی ایس کے شہید بچوں کے والدین کی اے بی این نیوز سے گفتگو میں کہا گیا چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے 5 اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ جس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی تھی۔ لیکن...
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی)کی جانب سے کوالیفائیڈ کوچز کی تنخواہوں میں اضافیبارے نی پالیسی کو سراہتے ہوے کہا ہے کہ ایسے فیصلے ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہونگے۔ خالد محمود جو حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن پی او اے کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے کا کہا تھا کہ پی ایس بی کے فیصلے سے بین الاقوامی معیار کے حامل کوچز کو ان کا حق ملنے کیساتھ ساتھ نوجوان کوچز کو بیرون ملک مطلوبہ تعلیم حاصل کرکے کوچنگ کے بارے میں جدید ترین معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ خالد محمود نے مزید کہا...
اسلام آباد: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ساڑھے چار سال کے طویل وقفے کے بعد یورپ کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا۔ پہلی پرواز پیرس کے لیے روانہ ہو گئی، جسے وفاقی وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب کے دوران رخصت کیا۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد پی آئی اے نے یورپ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں وزیرِ ہوابازی کے ساتھ پی آئی اے کے سی ای او، سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے ایک “تاریخی لمحہ” قرار دیا...