2025-04-23@16:41:25 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«میونسپل کونسل کے»:

    بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح افراد نے ناکہ لگا کر میونسپل کمیٹی کے ممبر اور قبائلی رہنما کو اغوا کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دکی کے مقام غڑواس کراس پر مسلح افراد نے ناکہ لگا کر تلاشی کے دوران میونسپل کمیٹی دکی کے ممبر اور ایک قبائلی رہنما کو اغواء کرلیا۔ پولیس نے قبائلی رہنما اور بلدیاتی ممبر اور قبائلی رہنما کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد مغویوں کو جھالار کے پہاڑی علاقے کی طرف لے کر گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کی بازیابی کیلیے فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بلدیاتی کونسلز میں گھوسٹ ملازمین کے پیش نظر سندھ بھر کی لوکل کونسلز کے تمام ملازمین کی تصدیق کا حکم دے دیا ہے۔ پی اے سی نے حیدرِآباد ڈویژن کی مختلف ٹاؤن و میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے منظور شدہ بجٹ کے علاوہ477 ملین روپے خرچ کرنے سے متعلق اینٹی کرپشن کو تحقیقات کرکے3ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین خرم کریم سومرو، مخدوم فخرالزمان سمیت محکمہ بلدیات کے ایڈیشنل سیکرٹری اور حیدرآباد ڈویژن کے مختلف ٹاؤن و میونسپل کمیٹیوں کے ٹاؤن افسران اور...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنی ہی پارٹی میں ڈسپلن کا ایشو اٹھا دیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے، پارٹی لیڈرشپ سے اپیل ہے پارٹی میں ڈسپلن قائم کیا جائے، سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی جلسے میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور ہم باہر بیٹھ کر عہدے عہدے کھیل رہے ہیں، پارٹی میں سزا و جزا کا عمل شروع کرنے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں حکومت کوآئی ایم ایف اورجی ایس پی پلس کے جائزوں سے نمٹنا ہوگا۔ آئی ایم ایف کا جائزہ ملکی معیشت کے لئے جبکہ یورپی یونین کا جائزہ برآمدات بچانے کے ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن اس ماہ کے آخریا اگلے ماہ کے شروع میں متوقع ہے جومجموعی معاشی صورتحال اوراپنی شرائط پرعمل درآمد کا جائزہ لے...
    چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
    یورپی یونین کے خصوصی نمائندے اولوف اسکوگ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کے خلاف مقدمات کی پیروی کے لیے فوجی عدالتوں کا استعمال نہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جی ایس پی پلس کا حوالہ دیتے ہوئے یورپی یونین نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس اسٹیٹس کو ہلکا نہ لے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود انسانی حقوق کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے اولوف اسکوگ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کے خلاف مقدمات کی پیروی کے لیے فوجی عدالتوں کا استعمال نہ کرے، انہوں نے اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرنے کے حالیہ اقدامات کی مخالفت بھی کی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شعبے میں خواتین کو آگے لانے کی ضرورت ہے، تعلیم صرف ایک حق نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد اور مساوات کا پُل ہے، معیاری تعلیم میں اقوام کی تشکیل کی طاقت موجود ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ہفتہ کو یہاں یونیورسٹی آف لندن کے المنائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے مل کر بہت خوشی ہوئی،یہ سُن کر بھی خوشی ہوئی کہ یونیورسٹی آف لندن سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جس کا خیرمقدم...
    ---فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس میں ٹاؤن میونسپل کمشنر کو 28 جنوری تک پیش نہ ہونے پر گرفتار کر کے پیش کیے جانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس پر جسٹس کے کے آغا نے سماعت کی۔عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ محمد عارف کے عدم پیشی پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کمشنر 28 جنوری تک پیش نہ ہوں تو انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہےاس موقع پر وکیل نے کہا کہ درخواست...
۱