حکومت کوآئی ایم ایف اورجی ایس پی پلس کے جائزوں سے نمٹنا پڑے گا، میاں زاہد حسین
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں حکومت کوآئی ایم ایف اورجی ایس پی پلس کے جائزوں سے نمٹنا ہوگا۔
آئی ایم ایف کا جائزہ ملکی معیشت کے لئے جبکہ یورپی یونین کا جائزہ برآمدات بچانے کے ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن اس ماہ کے آخریا اگلے ماہ کے شروع میں متوقع ہے جومجموعی معاشی صورتحال اوراپنی شرائط پرعمل درآمد کا جائزہ لے گا ۔ آئی ایم ایف کے ماہرین کی جانب سے نجکاری اورٹیکس اہداف میں ناکامی پرتحفظات کا امکان ہے تاہم پاکستان کوکچھ بحث مباحثے اوریقین دہانیوں کے بعد ایک ارب ڈالرکی قسط مل جائے گی۔(جاری ہے)
آئی ایم ایف کی جانب سے معاشی استحکام پرزوردیا جائے گا جبکہ تیزی سے اقتصادی ترقی کی حوصلہ شکنی کی جائے گی کیونکہ ماضی میں جب بھی ایسی کوشش کی گئی ہے تواسکا نتیجہ بحران کی صورت میں نکلا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے جائزے کے بعد دوسرا بڑا چیلنج یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کی سہولت کا جائزہ ہوگا جس نے صنعتکاروں کوپریشان کیا ہوا ہے۔ پاکستان کویہ سہولت 2014 میں ملی تھی جس کے بعد برآمدات میں ایک سو فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا جبکہ 2023 میں اس سہولت میں 2027 تک توسیع کردی گئی تھی تاہم کچھ عرصہ قبل یورپی یونین نے اسکے جائزے کا اعلان کر دیا تھا جس نے صنعتکاروں کوپریشان کرڈالا ہے۔ یورپی یونین کے وفد کی جانب سے منفی جائزے کی صورت میں ٹیکسٹائل سیکٹربحران کی زد میں آجائے گا اوراسکی سرمایہ کاری کوخطرات لاحق ہوجائیں گے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ کپاس کی ملکی پیداوارمیں ہدف کے مقابلہ میں پچاس فیصد کمی واقع ہوئی ہے جسکی وجہ سے ٹیکسٹائل کے شعبہ نے موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں تقریبا دوارب ڈالرکی کپاس اوردھاگہ درآمد کرلیا ہے جس پربھاری زرمبادلہ خرچ ہورہا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلہ میں کپاس اوردھاگے کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مقامی جننگ فیکٹریوں سے خریداری میں پینتیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ حکومت کپاس کی پیداوارمیں اضافہ کے لئے سنجیدہ کوششیں کرے جبکہ آئی ایم ایف اورپورپی یونین کے جائزوں کی کامیابی کے لئے بھرپورکوشش کرے کیونکہ دونوں یا کسی ایک بھی جائزے کی ناکامی کی صورت میں ملک وقوم کوبھاری قیمت چکانی پڑے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میاں زاہد حسین نے یورپی یونین آئی ایم ایف کی جانب سے کا جائزہ کہا کہ
پڑھیں:
یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے، جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے، انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستانی طلبہ تیسرے سال بھی Erasmus Mundusسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں سرفہرست ہیں، پاکستان علاقائی و عالمی امن کے لئے پرعزم ہیں۔
Post Views: 4