2025-04-24@20:22:11 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«لکی موٹرز»:
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لکی موٹر کارپوریشن سے خریدی جانے والی گاڑیاں گاہکوں کو تاخیر سے ڈیلیور کی جائیں گی۔ کمپنی نے صارفین کو سندھ بھر کی اہم شاہراہوں پر جاری احتجاج اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی ترسیل میں متوقع تاخیر سے آگاہ کیا ہے۔ لکی موٹرز کا کہنا ہے کہ اس نے مارچ کے لیے تمام گاڑیوں کی ڈیلیوری کامیابی سے مکمل کر لی ہے اور پیداواری کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔ تاہم سڑکوں کی موجودہ صورت حال کے باعث گاڑیوں کو ملک کے مختلف مقامات تک پہنچانے اور نقل و حمل میں ناگزیر رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ کمپنی کے مطابق راستے صاف ہوتے ہی معمول کی ترسیل شروع کردی جائے گی۔ کار ساز...
لاہور ایئرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائجیرین شہری کے پیٹ سے 35 کوکین سے بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ 81 لاکھ سے زائد مالیت کی 406.98 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئیں۔ منشیات کی فروخت اور اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی شہری اور خاتون سمیت 8افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے 4.8 کلو افیون اور 7.2 کلو چرس برآمد کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر دوسری کارروائی میں گاڑی میں چھپائی گئی 8.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام...
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن ساڑھے 4 بجے سے ساڑھے 6 بجے تک مختلف اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ، مری روڈ، فیض آباد، فیصل ایونیو، نائنتھ ایونیو اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل اور ٹریفک سست روی کا شکار رہے گی۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ٹریفک پلان جاری، کونسی اہم سڑک بند رہے گی؟ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ روٹ لگنے کے دوران اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج رات 9 سے 11 بجے رات تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائےگا۔ ترجمان نے بتایا کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز کا...
کراچی (صباح نیوز)سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، کیوی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل 57 اور ٹام لیتھم 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیون کانوے 48، کین ولیمسن 34 اور ول ینگ 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ گلینفلپس 20 اور مائیکل بریسویل 2 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 50...
سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی،نیوزی لینڈ کے 331رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 252 رنز پر آوٹ ہوگئی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ کرا دیا جبکہ...
لکی موٹرز نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی کیا اسپورٹیج ایل کی باضابطہ تعارفی قیمت اور بکنگ کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے، کمپنی نے اس اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کے بنیادی ویریئنٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، لکی موٹرز کے اعلان کے مطابق تمام نئے اسپورٹیج ایل کی بکنگ کا ملک بھر میں آغاز کردیا گیا ہے، جس کے 3 ویریئنٹ 5 شاندار رنگوں میں دستیاب ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں کونسی 4 نئی گاڑیاں لانچ کرنیوالا ہے؟ ’اسپورٹیج ایل کے بنیادی ویریئنٹ الفا کی ایکس فیکٹری قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے، جس میں ٹیکس اور فریٹ چارجز شامل نہیں ہیں، آج...
---فائل فوٹو پاکستان کوسٹ گارڈز نے گڈانی اور ایم نائن موٹر وے کے قریب کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد کر لی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق سمندر کے راستے اسمگل کی جانے والی غیر ملکی شراب کی 1973 بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم نائن موٹر وے پر کوچ کے ذریعے اسمگل کی جانے والی شراب کی 102 بوتلیں برآمد کی گئی ہیں۔
کراچی(نیوز ڈیسک)لکی موٹر، جو پاکستان میں KIA ’کیا‘ گاڑیوں کی اسمبلی اور فروخت کا کام کرتی ہے، ملک میں نئی الیکٹرک ایس یو ویز متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ کمپنی نے مختلف قیمتوں کی رینج میں الیکٹرک گاڑیاں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ان کی فلیگ شپ ایس یو وی ای وی 9 (SUV EV9) بھی شامل ہے۔ کیا نئی گاڑیاں آئیں گی؟ لکی موٹر کے سی ای او محمد فیصل نے بتایا کہ EV9 کے علاوہ، کمپنی مستقبل میں EV3 (ایک چھوٹی اور کم قیمت الیکٹرک SUV) بھی لانے پر غور کر رہی ہے۔ اکتوبر 2024 میں متعارف کرائی گئی EV5 کو بھی صارفین سے اچھی پذیرائی ملی۔ لکی موٹر کے سی ای او محمد...
پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھائیوں اور دوستوں نے 50 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹا دی، کرنسی نوٹ نچاوڑ کرنے کے لیے شادی ہال میں اسپشل کنٹینر رکھوایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کنٹیڑ پر کھڑے افراد نے پیسوں سے آسمان سفید کر دیا، بارات گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستوں میں ہی نوٹ برسانے شروع کر دیے۔ بارات شادی ہال سمبڑیال پہنچی دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے ملکی و غیر ملکی کرنسی کرنسی کی برسات کی۔ رپورٹ کے مطابق پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی، بڑی تعداد دور دور سے شادی...
سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال کے رہائشی اوورسیز پاکستانی کی شادی میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کی گئی۔بارات گاؤں سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نےنوٹ برسائے، بارات کے شادی ہال پہنچنے پر ملکی اور غیر ملکی کرنسی لُٹائی گئی۔نوٹ لُٹانے کے لیے شادی ہال میں ایک کنٹینر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔اٹلی سےآئے دولہے اور اسپین اور کینیڈا سے آئےدولہا کے بھائیوں نےکرنسی لُٹائی۔