شادی میں نوٹوں کی برسات، نوٹ لُٹانے کیلئے ہال میں کنٹینر کا خصوصی انتظام
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال کے رہائشی اوورسیز پاکستانی کی شادی میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی کی برسات کی گئی۔بارات گاؤں سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نےنوٹ برسائے، بارات کے شادی ہال پہنچنے پر ملکی اور غیر ملکی کرنسی لُٹائی گئی۔نوٹ لُٹانے کے لیے شادی ہال میں ایک کنٹینر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔اٹلی سےآئے دولہے اور اسپین اور کینیڈا سے آئےدولہا کے بھائیوں نےکرنسی لُٹائی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر ملکی وقار کیلئے کام کر رہے ہیں: گورنر پنجاب
راولپنڈی‘جڑانوالہ (اپنے سٹاف رپورٹرسے‘ نمائندہ نوائے وقت)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ سید قمر رضا چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن، سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سمیت اوورسیز وفد کے اراکین نے عشائیے میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر ملکی وقار کے لیے کام کر رہے ہیں، ان کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا۔ سپہ سالار کی تقریر سے اوورسیز پاکستانیوں کے حوصلے بڑھے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف بلا تاخیر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں اور نہروں کے معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں۔ سانحہ سید پور میں جاں بحق 12 افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے۔ گورنر پنجاب نے جڑانوالہ آمد پر سیکرٹری پنجاب پیپلزپارٹی سید حسن مرتضیٰ کے ہمراہ سید پور حادثے میں جاں بحق ہونے والے 12 افراد کے خاندان سے تعزیت کی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے۔