2025-04-23@16:43:20 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«لوٹ مار کی واردات»:

    راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس گردی کی سنگین واردات سامنے آئی ہے جہاں وردی میں ملبوس  سب انسپکٹر ریحان خان نے ساتھیوں نے ساتھ مل کر اوسیز اور پاکستان میں بزنس کرنے والے بزنس مین  کو اغوا کرکے لوٹ لیا۔  رپورٹ کے مطابق ریحان خان  سب انسپکٹر و حواریوں کی جانب سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نجی ٹارچر سیل رکھنے کا بھی انکشاف ہوا، متاثرہ بزنس مین نے پولیس سے رجوع کرلیا حکام کا سخت نوٹس سب انسپکٹر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پاکستان اور یو اے ہی میں بزنس ہے یو اے ای سے بزنس کے سلسلے پاکستان آیا ہوا تھا، لاہور سے اپنی گاڑی پر واپس اپنی رہاہش گاہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی آرھا تھا، لیک ویو جنکشن...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 26 فروری 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے مِلی یکجہتی کونسل کے نائب صدور اور ڈپٹی سیکرٹری جنرلز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی جماعتوں اور رہنماؤں کی اولین ذمہ داری ملک میں مذہبی/مسلکی ہم آہنگی، وحدت و اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ سیاسی شدت، انتہا پسندی کے مقابلہ میں مذہبی محاذ پر برداشت اور ملک و مِلت کی ترقی کے لیے قوم میں مثبت تعمیری کردار ادا کرنا شرعی اور قومی فریضہ ہے۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں سے محبت پاکستانیوں کے خون میں شامل ہے۔ غزہ کے بہادر، ثابت قدم، متقی عوام نے اپنے صبر و اسٹقامت سے صیہونیت کو شکست...
    کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں مسلح ڈاکوؤں نے بڑی ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔ ڈاکوؤں نے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر 75 تولہ سونا، 25 لاکھ روپے نقد، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی یہ واردات پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قمر جان بلوچ کے گھر پر ہوئی، جو اس وقت عمرے کی ادائیگی کے لیے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکو بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ آئے اور واردات کے دوران پورے گھر کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    لاہور: ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو گھر سے 85 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ملزمان کو گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف مدعی محمد فیصل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دروازہ کھٹکھٹا کر پروین نامی خاتون کو پستول سے یرغمال بنا کر گھر کا سامان لوٹ لیا۔ ملزمان نے 8 موبائل فون، 12 گھڑیاں اور 60 لاکھ مالیت کے زیوارت لوٹ لیے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی...
    کراچی: اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دوران واردات ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور 5 قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہفتے کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان لوٹ مار کرنے آئے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان نے بیکری کے اندر لوٹ مار کی اور دو ملزمان بیکری کے باہر کھڑے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں بآسانی شناخت کیا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، دوران واردات ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کیش اور 5 قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون فٹبال چوک کے قریب بیکری میں ہفتے کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان لوٹ مار کرنے آئے تھے۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تین مسلح ملزمان نے بیکری کے اندر لوٹ مار کی اور دو ملزمان بیکری کے باہر کھڑے رہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح ہیں جنہیں با?سانی شناخت کیا جا سکتا ہے۔پولیس...
    اسلام آباد( نیوز   ڈیسک)ایک ہی گھر میں ڈکیتی کی دوسری واردات۔ اے بی این نے واردات کی ویڈیو حاصل کر لی ۔مثالی پولیس ناکام! شہر اقتدار میں دن دہاڑے لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ بین الاضلاعی ڈکیت شہر اقتدار میں سرگرم ہیں جن کو پکڑنے میں پولیس بری طرح ناکام ہو گئی۔ تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر کشمیر ٹاؤن میں نورالدین نامی شہری کے گھر گھس کر لوٹ مار کی۔ لاکھوں روپے مالیت کا سونا نقدی موبائل فون اور جائیداد کے کاغذات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہریوں نے بروقت 15 پر بھی ڈکیتی کی اطلاع دی لیکن پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق اسی گھر میں پہلے...
    ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام کے قریب گاؤں جام سمعوں کے علاقے چھوٹی جھوک شریف میں ہونے والی واردات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محمد ہارون عرف پپو شریف ودیگر کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل چھوٹی جھوک شریف میں لوٹ مار کی واردات ہوئی تھی جس میں نامعلوم افراد نے درگاہ پر چڑھائی کرکے درگاہ کے گدی نشین فقیر محمد ہارون عرف پپو فقیر سے لوٹ مار کے دوران 12 لاکھ روپے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے جسکی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جبکہ اس وقت درگاہ کے گدی نشین کے ہمراہ انکا ڈرائیور بابو عرف راجہ بھرانی موجود تھا جو خوفزدہ ہو کر دل کا دورہ پڑ نے سے انتقال کر گیا۔ہم مطالبہ کرتے...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو اغوا کرکے اس سے ساڑھے چار لاکھ روپے بٹورنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ڈیفنس پولیس نے واقعے میں ملوث اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکاروں اور ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، اے ایس آئی خادم حسین، کلیم بٹ، کاشف، اور عائشہ نامی خاتون نے ساز باز کرکے محسن محبوب نامی شہری سے رقم ہتھیالی۔ محسن محبوب نے پہلے عائشہ سے شادی کی تھی، لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ چند روز قبل عائشہ نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی مدد سے محسن محبوب کو دھوکے سے ڈیفنس میں بلایا۔ وہاں پہلے...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ بلدیہ کالونی سیکٹر فائیو جے میں صبح سویرے لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں نے بچے کو اسکول چھوڑنے کیلئے آنے والے نوجوان کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ تین موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیت بے خوف ہوکر گلیوں میں گشت کرتے ہوئے آئے اور شہری سے قیمتی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، واردات اسکول کے طالب علموں کے سامنے ہوئی، پینٹ شرٹ پہنے تمام ملزمان ہیلمٹ لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انکی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔  
    شاہدرہ کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے جدید اسلحے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 42لاکھ روپے لوٹ لیے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو پٹرول پمپ پر مینیجر اور ملازمین پر اسلحہ کے زور پر تشدد بھی کرتے رہے اور انہیں زمین پر بٹھا دیا۔ واردات کے دوران پٹرولنگ پولیس غائب رہی۔ واردات کے دوران ایک ڈاکو نے ہتھوڑے سے سیف توڑی جبکہ دو ڈاکوؤں نے ملازمین پر اسلحہ تان کر رکھا، شلوار قمیض میں ملبوس ڈاکو واردات کے بعد ہاتھوں میں بندوقیں تھامے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ ڈاکو 42 لاکھ نقدی اور 4 موبائل فونز لوٹ کر لے گئے،...
    لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے جدید اسلحے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے 42لاکھ روپے لوٹ لیے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو پٹرول پمپ پر مینیجر اور ملازمین پر اسلحہ کے زور پر تشدد بھی کرتے رہے اور انہیں زمین پر بٹھا دیا۔ واردات کے دوران پٹرولنگ پولیس غائب رہی۔ واردات کے دوران ایک ڈاکو نے ہتھوڑے سے سیف توڑی جبکہ دو ڈاکوؤں نے ملازمین پر اسلحہ تان کر رکھا، شلوار قمیض میں ملبوس ڈاکو واردات کے بعد ہاتھوں میں بندوقیں تھامے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ ڈاکو 42 لاکھ نقدی اور 4 موبائل فونز لوٹ کر...
    لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں  نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے  کے زور پر 20 لاکھ سے زائد  مالیت کی  نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس  کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔  
۱