لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 26 فروری 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے مِلی یکجہتی کونسل کے نائب صدور اور ڈپٹی سیکرٹری جنرلز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی جماعتوں اور رہنماؤں کی اولین ذمہ داری ملک میں مذہبی/مسلکی ہم آہنگی، وحدت و اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ سیاسی شدت، انتہا پسندی کے مقابلہ میں مذہبی محاذ پر برداشت اور ملک و مِلت کی ترقی کے لیے قوم میں مثبت تعمیری کردار ادا کرنا شرعی اور قومی فریضہ ہے۔

فلسطینیوں اور کشمیریوں سے محبت پاکستانیوں کے خون میں شامل ہے۔ غزہ کے بہادر، ثابت قدم، متقی عوام نے اپنے صبر و اسٹقامت سے صیہونیت کو شکست دی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

ماضی کی غلطیوں کے ازالہ کے لیے عالمِ اسلام کو درپیش نئے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمِ اسلام کی قیادت اتحادِ اُمت کے جذبہ سے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور علمی و تحقیقی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدانوں میں مشترکہ حکمتِ عملی بنائیں۔

مِلی یکجہتی کونسل اتحادِ اُمت اور پاکستان میں وحدت و اتحاد کی کوششیں جاری رکھے گی۔لیاقت بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے آئی پی پیز کی لُوٹ مار کو بینقاب کردیا ہے۔ آئی پی پیز کی لُوٹ مار میں حکومتیں اور بیوروکریسی شاملِ جرم ہیں۔ حکومت اعلانات اور دعوے نہیں بجلی، گیس اور تیل سستا کریں۔ سیاست اور سرکاری ریاستی اداروں میں گُھسی کالی بھیڑیں سارے نظام کو تباہی سے دوچار کرکے عوام کو مایوسی کی بندگلی میں دھکیل رہی ہیں۔

عام آدمی، سفید پوش طبقہ زبوں حالی کا شکار ہے لیکن اراکینِ پارلیمنٹ نے اپنے معاوضہ جات 300 گنا بڑھاکر اپنے خلاف عوام میں موجود غم و غصہ اور نفرت کو مزید بڑھا دیا ہے۔لیاقت بلوچ نے امیر جماعتِ اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اور سندھ سے دیگر رہنماؤں حافظ نصراللہ چنا، حزب اللہ جھکڑو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرونِ سندھ بدامنی کے خلاف اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جماعتِ اسلامی کی عوامی احتجاجی مہم قابلِ قدر ہے۔

حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں اور وفاق کے حوالے سے صوبوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے طے شدہ فارمولہ کے مطابق ہر صوبے کو اُس کے حصے کا پانی دیا جائے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پانی کے ذخائر میں اضافہ کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کریں۔ وفاقی حکومت دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی ذخائر کے متاثرین کی شکایات کا ازالہ کرے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آئی پی کے لیے

پڑھیں:

جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا فلسطین کے معاملے پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمٰن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے ہمراہ لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی صورتحال امت مسلمہ کے لیے باعث تشویش ہے، فلسطینیوں کے لیے ملک بھر میں ہم بیداری کی مہم چلائیں گے، تاکہ ہماری قوم، امت مسلمہ اور اس کے حکمران یکسو ہوکر مظلوم فلسطینیوں کے مداوے کے لیے کچھ کردار ادا کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی نے فلسطین کے معاملے پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے ہمراہ لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی صورتحال امت مسلمہ کے لیے باعث تشویش ہے، فلسطینیوں کے لیے ملک بھر میں ہم بیداری کی مہم چلائیں گے، تاکہ ہماری قوم، امت مسلمہ اور اس کے حکمران یکسو ہوکر مظلوم فلسطینیوں کے مداوے کے لیے کچھ کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے 27 اپریل کو مینار پاکستان پر بہت بڑا جلسہ اور مظاہرہ ہو گا، جس میں مذہبی جماعتیں شرکت کریں گی۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ مجلس اتحاد امت کے نام سے ایک پلیٹ فارم تشکیل دے رہے ہیں، لاہور میں اجتماع بھی اسی پلیٹ فارم کے تحت ہو گا، جس میں تمام مذہبی پارٹیاں اور تنظیمیں شریک ہوں گی اور مینار پاکستان جلسے میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کا بڑا واضح موقف ہونا چاہیے مگر ایسا نہیں ہے اور یہ امت مسلمہ کی کمزوریاں ہیں، امت مسلمہ کو اپنے حکمرانوں کے رویے سے شکایت ہے کہ وہ اپنا حقیقی فرض کیوں ادا نہیں کررہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ اور انسانیت کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ ہے، اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں ظلم کر رہا ہے، اس پر ہمارا اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں اس حوالے سے اپنا موقف واضح کریں، اور مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوں اور ظالموں کی مذمت کریں، چاہے وہ امریکا ہو یا اسرائیل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سب کو آئین اور جمہوریت کی بالادستی ہونی چاہیے اور سب کو قبول کرنی چاہیے، اور تمام اداروں کو اپنی اپنی آئینی حدود میں کام کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحمن حافظ نعیم ملاقات : جماعت اسلامی ، جے یوآئی کا غزہ کیلئے اتحاد ، اپریل کو پاکستان پر جلسہ 
  • JUI، PTIمیں دوریاں، اپوزیشن اتحادخارج ازامکان
  • غزہ کے لوگوں کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
  • جے یو آئی کا پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
  • جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا فلسطین کے معاملے پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان
  • جے یو آئی اور جماعت اسلامی اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • پیپلز پارٹی نے سندھ کے حقوق اور دریائے سندھ کے پانی کا سودہ کیا ہے، حلیم عادل شیخ
  • جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل