2025-04-23@21:02:27 GMT
تلاش کی گنتی: 19
«لونڈ کو قتل کرنے کے»:
شہر قائد کے علاقے گڈاپ سٹی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ ملیر گڈاپ تھانے کے حدود میں واقعے گڈاپ سٹی میں پیش آیا۔ ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سرفراز جتوئی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خورشید نامی شہری کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول سے تاحال کسی قسم کی لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب...
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں مسلح کار سواروں نے فائرنگ کرکے 60 سالہ خاتون کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مسماتہ مسرت بی بی پراپرٹی کا کاروبار بھی کرتی تھی اور اراضی و پراپرٹی کی بھی مالکن تھی، تین مرد اور ایک خاتون نے مقتولہ کو فارم ہاؤس خریدنے کے لیے سائٹ دکھانے کا کہہ رکھا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کے ملزمان کے ساتھ زمین کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں روابط تھے۔ مقتولہ مسرت بی بی اپنے گھر سے ملزمان کے ساتھ زمین دکھانے آئی تھیں کہ چک بیلی روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ لاعش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر...
کراچی کے علاقے سول لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ نے بیٹی کو زہر پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق سول لائن سے بیٹی کے قتل میں ملوث خاتون نجمہ ارشد کو گرفتار کیا گیا۔ 15 سال کی ارم کو 5 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، ملزمہ نے اپنے آشنا عبداللّٰہ کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کیا۔ملزمہ نے بیٹی کو کھٹمل مار دوا پلانے کے بعد رسی سے گلا دبا کر اور تکیہ رکھ کر قتل کیا، واقعہ کے بعد ملزمہ نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے...
کراچی کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں ملزم ارمغان کی گرفتاری کے بعد تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کیس میں 70 سے زائد افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو بھی سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش کی ہے، سلور نوٹس انٹرپول کے ذریعے کمپنی کو بھجوایا جائے گا، ارمغان کے اکاؤنٹس آپریٹر اور اس کے والد کے ساتھ کام کرنے والوں سے پوجھ گچھ ہوگی۔ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ارمغان کیس میں 50 افراد کو گواہ بنانے کے لیے اسکرونٹی کی گئی، گواہوں میں ارمغان کے 2 ملازمین بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کا...
اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کی حدود پنڈوریاں میں مبینہ منشیات فروشوں کی فائرنگ سے حکومتی جماعت کا مقامی رہنما قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پنڈوریاں کے علاقے میں منشیات فرشوں کےخلاف آواز بلند کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اشتیاق عباسی کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا۔ سرے عام شہری کے قتل پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں جب کہ لاش کو پوسٹمارم کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قتل واقعے میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے جب کہ حکومتی رکن اسمبلی راجا خرم نواز نے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کرکے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11 اپریل کو صوبہ بھر میں غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اجتماعات ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری انسانیت سوز مظالم پر حکومت پاکستان کو اپنا سفارتی کردار ادا کرنے سمیت اس انتہائی اہم انسانی المیہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے جدوجہد کو تیز تر کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے آج سے غزہ بچاو مہم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 11 اپریل کو لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج سمیت ملک گیر احتجاج ہوگا۔...
لاہور: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 4 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد زاہد کے نام سے ہوئی جو پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف 2021 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ مسافر خانہ بہاولپور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
نوشہرہ: نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے خواجہ سرا پر فائرنگ کردی۔ خواجہ سرا شگفتہ ایک تقریب سے صبح کے وقت واپس جا رہا تھا کہ راستے میں کاہی نظامپور کے قریب اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد لاش کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے۔ مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
ابوظہبی: اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو سزائے موت، چوتھے کو عمر قید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز ابوظہبی کی فیڈرل اپیل کورٹ نے اسرائیلی مذہبی رہنما کے قاتل 3 افرادکو سزائے موت دے دی۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تین مجرموں کا تعلق ازبکستان سے ہے، زوی کوگان کے قتل میں ملوث چوتھےمجرم کوعمر قید سنائی گئی تاہم سزا مکمل ہونے پرچوتھے مجرم کو ملک بدر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسرئیلی مذہبی رہنما زوی کوگان کو نومبرمیں قتل کیا گیا تھا، کوگان یورپی ملک مالدوا کے پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر تھا۔
رائٹرز کے مطابق اماراتی حکام ترکی کی مدد سے یہ گرفتاریاں کرنے میں کامیاب رہے، جہاں مشتبہ افراد فرار ہو گئے تھے اور ترک انٹیلی جنس اور پولیس کے ایک خفیہ آپریشن کے دوران پکڑے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز ۔ متحدہ عرب امارات کی اسلامی خلیج نے نومبر 2024 میں مالدووین اسرائیلی شہری زوئی کوگن کے بہکانے اور قتل میں ملوث 4 افراد کو سزا سنائی ہے۔ خلیج ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ آف اپیل کے اسٹیٹ سیکیورٹی ڈویژن نے 3 ملزمان کو موت کی سزا سنائی جبکہ 4 ملزمان کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ 25 نومبر کو وزارت داخلہ نے تینوں مجرموں کی...
تکفیری گروہوں نے اپنے مظالم کی داستان چھپانے کیلئے متعدد لاشوں کو چھپا دیا یا اُن کے گرد اسلحہ رکھ دیا تاکہ دنیا انہیں عام شہری نہ سمجھے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ جمعرات سے صوبہ "طرطوس"، "لاذقیہ"، "حمص" اور "حماء" میں شام پر قابض جولانی باغیوں کے معاندانہ اقدامات کے باعث اب تک 1383 نہتے شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیز علوی شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی بے گھر ہو چکی ہے۔ ان انسانیت سوز جرائم پر ردعمل دیتے ہوئے روسی ترجمان وزارت خارجہ "ماریا زاخاروا" نے کہا کہ ماسکو، شام میں اس افسوس ناک سانحے پر تشویش میں مبتلا ہے۔ بے گناہ شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے...
راولپنڈی: تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ نصیرآباد پولیس نے واقعے کی اطلاع پر مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش کی تو وہ قتل میں ملوث نکلا۔ ملزم عبدالسلام نے تشدد کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ ایس پی پوٹھوہار طلحٰہ ولی کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔ صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ رات کو پیش آیا۔ صوابی پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں...
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔ صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ رات کو پیش آیا۔ صوابی پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں امریکی نژاد لڑکی کے قتل میں ملوث ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا، لڑکی کو 27 جنوری کی شب بلوچی اسٹریٹ میں قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان کو کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ 9 نے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمے کا چالان اب تک کورٹ میں جمع نہیں ہوا ہے جبکہ ضمانت کے لئے بھی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ، ڈی ایس پی قاعد آباد عبدالحق کے مطابق قتل میں ملوث لڑکے کے والد اور ماموں کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ، مقدمے کی تحقیقات سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کررہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر مکمل چلان کورٹ میں جمع کریں...
GUJRANAWALA: نامعلوم ملزمان نے جھنگی کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ فیروز والا کی حدود جھنگی میں دو افراد اپنے گھر کے سامنے گلی میں کھڑے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے آکر ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جاں بحق دونوں افراد کی شناخت رانا تنویر اوررانا سیف کے ناموں سے ہوئی جو سگے بھائی تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ...
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں شیخ حسینہ کے جولائی اگست کی عوامی بغاوت کے دوران بڑے پیمانے پر ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے انکشاف کی حوالہ دیتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقدمہ چلانے کے لیے انہیں بنگلہ دیش واپس کرے۔ بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے جمعرات کو ڈھاکہ میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر جیمز گولڈمین سے ملاقات کے بعد بی این پی کے چیئرپرسن گلشن دفتر میں پریس بریفنگ میں کہا کہ میں اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا ان کی رپورٹ کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس میں درست کہا گیا ہے کہ یہ قتل ایک...
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے حزب المجاہدین کے رہنما بشیر احمد پیر عرف امتیاز عالم کے قتل کیس میں مجرم شاہ زیب نیئر عرف زیبی کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ عدالت نے مجرم شاہزیب کو قتل، دہشتگردی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ وصول کرنے کے الزام میں 11 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی سنایا ہے جبکہ کیس میں نامزد دیگر 5 ملزمان کو انڈین ایجنسی را سے رابطے، فنڈنگ وصول کرنے اور دہشتگردی کے الزامات پر مجموعی طور پر 76 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پاکستان میں دہشت گردی کا بھارتی سوشل میڈیا پر اعتراف واضح رہے...
علامتی تصویر۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غربی کی عدالت میں رشتے کے تنازع پر ساس کے قتل میں ملوث داماد کو سزائے سنادی گئی۔ عدالت نے کہا کہ رشتے دار کو زخمی کرنے پر ملزم کو 7 سال قید کی بھی سزا دی گئی ہے۔ عدالت نے مفرور ملزم بشیر احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ مفرور ملزم کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ ہر 15 دن بعد پیش کی جائے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 28 ستمبر 2018 کو خاتون کو اس کے گھر پر قتل کیا تھا۔