2025-04-23@16:53:53 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«لاہور چڑیا گھر میں»:

    سٹی42: لاہور چڑیا گھر میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ، لاہور سمیت مختلف شہروں سے آئے سیاح  اور  ننھے پھول بندروں کی اٹھکیلیوں سے لے کر شیروں کی دلکش حرکات تک، چڑیا گھر کے جانور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ شیروں کے شوقین سیاح شیر کے وجود اور ان کی حرکات سے محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ ریچھ بھی کسی سے کم نظر نہیں آتے اور عوام کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ فش ایکویریم میں موجود میرین مچھلیاں بھی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا چڑیا گھر کے ہولو ورس میں سیاح جانوروں کے بارے میں آگاہی حاصل کر رہے ہیں...
    عید کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کا رخ کیا، جب کہ لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ کے  معاملے پر ڈی جی پنجاب وائلڈلائف چڑیا گھر پہنچے اور داخلہ گیٹ پر صرف 100 روپے انٹری ٹکٹ لینے کی ہدایت کی۔ عید کے تیسرے اور آخری روز لاہور کے تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش برقرار رہا۔ لاہور چڑیا گھر میں ہالو ورس شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں فیملیز نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تصاویر بنوائیں اور جنگل کے ماحول سے محظوظ ہوئیں۔ سفاری زو میں بھی گہما گہمی عروج پر رہی، جہاں سیاحوں نے لائن سفاری، ٹائیگر سفاری اور ڈئیر سفاری کا لطف اٹھایا۔ ایک بچے احمد نے خوشی کا اظہار کرتے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ٹکٹ کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کر دیا۔ لاہور میں چڑیا گھرکا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دیا گیا ہے۔ ٹکٹ کی قیمت میں اچانک اضافے سے عید پر تفریح کے لیے آنے والے شہری پریشان ہیں اور ٹکٹ دیکھ کر واپس جانے لگے جب کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافے کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔ Post Views: 1
    لاہور میں چڑیا گھر (زو) کا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا۔ عیدالفطر پر بچوں کو تفریح کےلیے چڑیا گھر لانے والے شہری ٹکٹ قیمت میں بہت زیادہ اضافے سے پریشان ہوگئے۔ لاہور میں چڑیا گھر کی تفریح بھی غریب کی پہنچ سے دور کردی گئی، چھوٹی فیملی کو بھی سیر کےلیے ہزاروں روپے چاہئیں، داخلہ ٹکٹ کے ریٹ بھی آویزاں نہیں۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ چڑیا گھر ہم غریبوں کے بچوں کے لیے سستی تفریح تھی، اس کو بھی مہنگا کردیا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کے اندر بھی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ شہریوں نے مزید کہا کہ بچوں کے ساتھ تفریح...
    لاہور: عید کے موقع پر لاہور سفاری زو اور چڑیا گھر سمیت صوبے بھر کے وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن کے مطابق لاہور سفاری زو، لاہور چڑیا گھر اور دیگر مقامات پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ تیاریوں کا زیادہ تر زور لاہور سفاری پارک پر دیا جا رہا ہے۔ عید کے دوران سفاری پارک میں وائلڈ لائف سے متعلق آگاہی کے لیے پلے کیا جائے گا اور روزانہ چار شوز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔ مدثر حسن نے مزید بتایا کہ اس بار سفاری پارک میں فوڈ کورٹس کھلی...
    لاہور: لاہور چڑیا گھر میں قیمتی اور نایاب جانوروں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، قومی جانور مارخور سمیت جیمزبک اور سیبل اینٹی لوپ بھی دم توڑ گئیں، مادہ سفید ٹائیگر کی ٹوٹی ٹانگ کا کامیاب آپریشن ہوا، سندھ آئی بیکس اور اوریکس کے ہاں نئے مہمانوں کی آمد نے چڑیا گھر انتظامیہ کا دکھ کا کم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں بیرون ملک سے لائی گئی ایک اور مادہ جمیز بوک بھی منگل کے روز دم توڑ گئی، جمیز بوک کئی ہفتوں سے سردی کی وجہ سے انفیکشن کا شکار تھی اور اس کا علاج کیا جارہا تھا تاہم وہ جانبرد نہیں ہوسکی۔ دو روز قبل قومی جانور مادہ مارخود اچانک دم توڑ گئی،...
    لاہور چڑیا گھر میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران نایاب نسل کے جمیزبوک ہرن کی موت سمیت غیر ملکی نیالا ہرنوں کے نوزائیدہ بچوں کی اموات ہوئی ہیں جبکہ باہمی لڑائی کے دوران ایک قیمتی جانور سندھ آئی بیکس شدید زخمی ہے۔ لاہور چڑیا گھر میں بیرون ملک سے درآمد کی گئیں نایاب نسل کی دو نیالا ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئیں تاہم یکے بعد دیگر دونوں نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ترجمان نے بتایا کہ دو نیالا مادہ ہرنوں نے لاہور چڑیا گھر میں ایک دن کے وقفے سے کمزور بچے جنے تھے، دونوں بچے اتنے کمزور تھے کہ کھڑے نہیں ہو سکتے تھے اور نہ ہی دودھ پی سکتے تھے۔ نوزائیدہ بچوں...
    لاہور: پنجاب وائلڈلائف حکام نے لاہور سفاری زو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  سفاری زو کو 11 مارچ سے 15 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ ضروری تعمیراتی کام، سالانہ مرمت اور دیکھ بھال مکمل کی جا سکے۔ ترجمان وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے مطابق سفاری زو کی بہتری کے لیے جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا تاکہ زو کو عید سے قبل دوبارہ عوام کے لیے کھولا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمت اور تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ زو میں موجود تمام جانوروں کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا جائے گا تاکہ ان کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ سفاری...
     پنجاب حکومت نے لاہور میں واقع چڑیا گھر کو ماڈرن زوو بنا دیا، جہاں 3D ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں کے من پسند چڑیا گھر میں ہولو گرام کی سہولت متعارف کروا ئی گئی ہے، جس میں مکسڈرئیلٹی، ورچوئل رئیلٹی اور ہولوگرافک موویز شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں ۔ جانیے اس رپورٹ میں ۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 3ڈی چٖڑیا گھر تھری ڈی پارک لاہور
    لاہور: لاہور چڑیا گھر میں بنائے گئے جدید ترین ہولوورس کا انتظام نجی کمپنی کے حوالے کردیا گیا جہاں بہت جلد شہری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی کے ذریعے مختلف جنگلی جانوروں کو انتہائی قریب سے دیکھنے اور انہیں چھونے کا تجربہ کرسکیں گے، تھری ڈی سینما میں جنگلی حیات سے متعلق فلمیں بھی دیکھی جاسکیں گی۔ لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شیخ محمد زاہد نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ہولوورس میں تین سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں ورچوئل رئیلٹی، مکسڈ رئیلٹی اور ہولو گرام تھری ڈی سینما کی سہولت شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورچوئل رئیلٹی میں وی آر کے ذریعے شہری خود کوایک جنگل میں موجود پائیں...
۱