لاہور: چڑیا گھرکا ٹکٹ 80 سے بڑھا کر 300 روپےکردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ٹکٹ کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کر دیا۔
لاہور میں چڑیا گھرکا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دیا گیا ہے۔
ٹکٹ کی قیمت میں اچانک اضافے سے عید پر تفریح کے لیے آنے والے شہری پریشان ہیں اور ٹکٹ دیکھ کر واپس جانے لگے جب کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافے کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
درجہ دوم‘ سوم کے آئل‘ گھی کی قیمت میں 18 سے 24 روپے کلو کمی
لاہور (کامرس رپورٹر) درجہ دوم اور سوم کے آئل اور گھی کی قیمتوں میں 18سے 24 روپے کمی ہو گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں درجہ دوم آئل کی فی لیٹر قیمت24 روپے کمی سے510 روپے ہو گئی۔ 12پیکٹ آئل کی پیٹی کی قیمت 288 روپے کمی سے6120 روپے، درجہ دوم گھی کی قیمت 18روپے کمی سے510 روپے، 12پیکٹ گھی کی پیٹی216 روپے کمی سے 6120 روپے کی ہو گئی۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔