2025-04-23@21:20:50 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«شاہد یونیورسٹی ایران»:
واشنگٹن :امریکی ڈیجیٹل نیو ز پلیٹ فارم بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق، دو نوبل انعام یافتہ افراد سمیت درجنوں ماہرین اقتصادیات نے امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے ایک “اینٹی ٹیرف ڈیکلریشن” پر دستخط کیے ہیں اور امریکہ کی موجودہ ٹیرف پالیسی کو “گمراہ کن” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام خود پیدا کردہ کساد بازاری کا باعث بن سکتا ہے۔ اس “اینٹی ٹیرف ڈیکلریشن ” میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تجارت پر ٹرمپ انتظامیہ کی متضاد اور تباہ کن پالیسیوں کا فوری طور پر ختم ہونا ضروری ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کی جانب سے محصولات کا نفاذ عام امریکیوں کو درپیش معاشی حالات...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا عمل جاری ہے۔ یہ پی ٹی اے کی طرف سے ملک میں ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے لیے مقرر کردہ کلاس لائسنس کے تحت جاری کیے جارہے ہیں۔ پی ٹی اے کا بتانا ہے کہ ان کی طرف سے اب تک 3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کی فراہمی کے لیے کلاس لائسنس کا جاری کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی نیٹ ورکس کو وی پی این سے سیکیورٹی خطرات لاحق ہوگئے پی ٹی اے کی جانب سے جمعے کے روز ان وی پی این سروس دینے والی کمپنیوں کو فوری...
سربراہ جے یوآئی کاصوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم بلوچستان اسمبلی میں کچھ جے یو آئی ممبران کی جانب سے پالیسی کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی ہے۔بلوچستان اسمبلی میں جے یو آئی کے کچھ ممبران کی جانب سے پالیسی کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی، ترجمان...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے مطابق کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جبکہ تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا، دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لیے مفاہمتی...
کراچی: سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے بچوں کے دل اور گردے کے علاج میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے "مریم بشیر داؤد چلڈرن اسپتال” کا افتتاح کر دیا ہے، جو پاکستان کا پہلا سرکاری سطح پر بچوں کا جدید ترین طبی مرکز بن گیا ہے۔ ایس آئی یوٹی کے زیرانتظام یہ نیا اسپتال مرکزی عمارت کے قریب واقع ہے اور اس کی تعمیر میں معروف مخیر شخصیت بشیر داؤد کے خاندان نے 7 ارب روپے سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے بھی مزید فنڈنگ متوقع ہے تاکہ اس منصوبے کو مزید وسعت دی جا سکے۔ کراچی میں قائم...
کراچی:سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے بچوں کے دل اور گردے کے علاج میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے “مریم بشیر داؤد چلڈرن اسپتال” کا افتتاح کر دیا ہے، جو پاکستان کا پہلا سرکاری سطح پر بچوں کا جدید ترین طبی مرکز بن گیا ہے۔ ایس آئی یوٹی کے زیرانتظام یہ نیا اسپتال مرکزی عمارت کے قریب واقع ہے اور اس کی تعمیر میں معروف مخیر شخصیت بشیر داؤد کے خاندان نے 7 ارب روپے سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی ہے۔ علاوہ ازیں سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے بھی مزید فنڈنگ متوقع ہے تاکہ اس منصوبے کو مزید وسعت دی جا سکے۔ کراچی میں قائم 14 منزلوں پر مشتمل اس جدید...
عید الفطر کے چند روز بعد ہی فلکیاتی ماہرین کی جانب سے عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحیٰ کی پیشگوئی کی ہے۔ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اگر پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو متحدہ عرب امارات میں 28 مئی کو ذی الحج کے مہینے کا پہلا دن ہوگا,اماراتی وقت کے مطابق چاند صبح 7:02 پر طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گاجس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اپنے اعلان...
کراچی: ریگولیٹری انسپکٹرز کی تربیت کے لیے یورپی سی اے اےکی دو رکنی ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچے گی جو پاکستان کی ایوی ایشن کی تاریخ کا اہم سنگ میل ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی انسپکٹرز کو جدید تربیت فراہم کرنے کے لیے آنے والی ٹیم کے اخراجات بھی یورپی یونین خود ادا کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے پہنچنے والی ٹیم پاکستانی ائرپورٹس پر انسپکٹرز کے لیے یورپی معیار کی تربیت کا اہتمام کرے گی اور ٹیم کی جانب سے ای ڈی ڈی اور ای ٹی ڈی معیار کی تربیت کی تکمیل پر انسپکٹرز کی سرٹیفکیشن بھی کی جائے گی۔ سی اے اے ذرائع نے بتایا کہ...
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیداروں کی مستقبل بھرتی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سردار بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ کی اسامیوں کیلئے لئے گئے ٹیسٹ میں پاس شدہ امیدواروں مستقل بھرتی کیلئے بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت انہیں عارضی بھرتی کے بجائے مستقبل طور پر ملامت فراہم کرے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیداروں کی مستقبل بھرتی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوتا، احتجاج جاری رہے گا۔ 2022 میں حکومت کی جانب سے 9000 اسامیوں کے لئے ٹیسٹ ہوئے، بعد ازاں بے ضابطگیوں کے الزامات لگے۔ مسئلہ عدالت میں پہچنے کے بعد عدالت نے شفاف طریقے سے...
خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے کہا کہ ہم ایران کی شاہد یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے درمیان علمی تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تاکہ مستقبل قریب میں ہم ان دو باوقار تعلیمی اداروں کے درمیان وسیع تعاون کا مشاہدہ کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شاہد یونیورسٹی ایران اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے شاہد یونیورسٹی ایران کے بین الاقوامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایمان زمانی اور وائس چانسلر شاہد یونیورسٹی کے خصوصی مشیر ڈاکٹر محمد حسین کے ہمراہ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ریڈ اسٹون انرجی کے درمیان ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت سر سید یونیورسٹی کا بجلی کا نظام شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ریڈ اسٹون سے معاہدے کے نتیجے میں سرسید یونیورسٹی کو سالانہ تقریباً5 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ تقریب کے شرکا میں سر سید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی، ایڈیشنل رجسٹرار زبیر حمیدی، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹکچر پروفیسر ڈاکٹر میر شبر علی، ڈائریکٹر مینٹینس محمد دین، ڈائریکٹر فنانس مناف...
الیکٹرک چارجنگ ( ای وی) اسٹیشنزکو 23 روپے 57 پیسے فی یونٹ بجلی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت نے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے نئے نرخ مقرر کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔ اسٹیشنز کو فی یونٹ بجلی 23 روپے 57 پیسے تک فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔ٹیکسز میں نظرثانی کے بعد چارجنگ اسٹیشنز کو بجلی 39 روپے میں پڑے گی۔ نیپرا کو حکومتی درخواست میں موقف لیا گیا ہے کہ پہلے سے نافذ نرخ اور نئے نرخ میں فرق کو کراس سبسڈی کے ذریعے مینج کیا جائے گا۔ 2030 تک پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنا ہے۔ ای وی چارجنگ اسٹیشنز پر موجودہ نرخ تقریبا 45 روپے فی یونٹ...
لاہور کے علاقے مصری شاہ میں پولیس نے یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مصری شاہ سے یونیورسٹی کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے اوباش کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ اوباش ملزم موبائل میسجز اور یونیورسٹی جاتے ہوئے لڑکی کو تنگ اور آوازیں کستا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ مصری شاہ کے مطابق لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کی بروقت کاروائی پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دی اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
سندھ انفارمیشن کمشنر نے حیدر آباد میں واقع لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔سندھ انفارمیشن کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو مختلف اوقات میں نوٹس اور شوکاز بھی جاری کیے تھے۔ سماجی کارکن بوٹا امتیاز نے لیاقت یونیورسٹی اسپتال سے حیدرآباد میں سول اسپتال میں اقلیتی کوٹے پر بھرتی ملازمین کی معلومات کے لیے درخواست دی تھی، جو انہیں فراہم ٓنہیں کی گئی۔ سندھ انفارمیشن کمیشن کا آرٹس کونسل کراچی کو تمام معلومات فراہم کرنے کا حکمکراچی سندھ انفارمیشن کمیشن نے دی آرٹس فورم کے صدر... جس پر سندھ انفارمیشن کمشنر نے 6 فروری کو ایم ایس کو کراچی طلب کر لیا ہے۔حکم نامے کے مطابق 18 اکتوبر کو ہدایت کی گئی تھی کہ درخواست گزار...

کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے اراکین اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں
کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے اراکین اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں
آئی ایل ٹی 20 خطے میں کرکٹ کا تصور بدل رہا ہے، اینڈریورسل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز دبئی : آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اینڈریورسل نے آئی ایل ٹی 20 کے اہم اثرات پر روشنی ڈالی ہے جس کا مقصد نوجوان کرکٹ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور متحدہ عرب امارات میں کھیل کا فروغ ہے۔ بچوں کو دبئی، ابوظبی اور شارجہ کے مشہور اسٹیڈیمز میں سافٹ بال کرکٹ کھیلنے کا نادر موقع فراہم کرنے سے لے کر ترقیاتی پروگراموں میں اضافے تک، رسل نے خطے میں کرکٹ کی کامیابی اور مستقبل کی صلاحیتوں پر بات کی۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی جانب سے تمام شراکت داروں کے...
دبئی : آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اینڈریورسل نے آئی ایل ٹی 20 کے اہم اثرات پر روشنی ڈالی ہے جس کا مقصد نوجوان کرکٹ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور متحدہ عرب امارات میں کھیل کا فروغ ہے۔بچوں کو دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کے مشہور اسٹیڈیمز میں سافٹ بال کرکٹ کھیلنے کا نادر موقع فراہم کرنے سے لے کر ترقیاتی پروگراموں میں اضافے تک، رسل نے خطے میں کرکٹ کی کامیابی اور مستقبل کی صلاحیتوں پر بات کی۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی جانب سے تمام شراکت داروں کے کئے ایک جامع اور پرکشش تجربہ پیدا کرنے کی غرض ہونے والے مختلف اقدامات میں روزانہ پری میچ سرگرمیاں بھی شامل ہے جو بچوں...
پینٹاگون نے یہ تسلیم کیا ہے کہ امریکہ نے 2005 سے اگست 2021 کے درمیان افغان قومی دفاعی اور سکیورٹی فورسز کو 18.6 ارب ڈالر کا سامان فراہم کیا۔ امریکی انخلا کے بعد ان ہتھیاروں نے ٹی ٹی پی کو سرحد پار دہشت گرد حملوں میں مدد دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے اور خود امریکہ بھی اعتراف کر رہا ہے کہ افغانستان کو لاکھوں کی تعداد میں اسلحہ فراہم کیا گیا ہے جو کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع سے ملنے والی مصدقہ رپورٹ کے مطابق پاک فوج گزشتہ...