کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے اراکین اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے اراکین اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی پی ایل؛ بنگال ایسوسی ایشن معروف کمنٹیٹرز کی تنقید پر پھٹ پڑی، بڑا مطالبہ کرڈالا
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں متعدد ٹیموں کے کپتانوں اور کوچز کی جانب سے اپنے ہوم پچ کیوریٹرز کے خلاف شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال نے بھارتی بورڈ سے مشہور کمنٹیٹرز ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول پر ایڈن گارڈنز میں کمنٹری کرنے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے یہ درخواست سائمن ڈول اور ہارشا بھوگلے کی جانب سے ہوم کیوریٹرز کی جانب سے سپورٹ نہ ملنے پر شہر سے باہر کسی میدان کو ہوم گراؤنڈ بنانے کی تجویز کے بعد کی گئی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ریاست کی ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی کو ایک سخت خط لکھا ہے جس میں آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو ایڈن گارڈنز میں مزید کسی میچ میں کمنٹری کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ اگر اجنکیا رہانے کی ٹیم (کولکتہ نائٹ رائڈرز) کو ایڈن گارڈنز کے کیوریٹرز کی جانب سے سپورٹ نہیں مل رہی تو ان کو نیا ہوم گراؤنڈ ڈھونڈنا چاہیئے۔
دوسری جانب ہارشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ اگر کولکتہ نائٹ رائڈرز گھر پر کھیل رہی ہے تو ان کو وہ ٹریک ملنے چاہیئں جس کے متعلق ٹیم کا خیال ہے کہ ان کے بولرز کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔