2025-04-22@08:58:57 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«سکتا ہے تو»:
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئین کے مطابق چلایا جانا چاہیے، ڈنڈے کے زور پر ملک نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا اس وقت ملک کا سب سے امیر صوبہ ہے اور حکومت نے کرپشن پر مؤثر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد انصاف پر تھی جبکہ پاکستان میں 2024 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپنے پسندیدہ لوگوں کو عوام پر مسلط کرنے کے لیے مختلف تجربات کیے گئے آئین کو توڑ کر مارشل لا نافذ کیا گیا۔ پنجاب حکومت...
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطین آج آزاد ہو سکتا ہے۔لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ کرتار پور پاکستان میں مذہبی رواداری کی زندہ مثال ہے۔
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ادارہ خود شکایت کنندہ ہے وہ کیسے کیس سن سکتا ہے، کیا وفاق اور صوبوں کو اپنے ادارے پر اعتماد نہیں ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ اٹارنی جزل منصور اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے پتا چلا کہ عدالت نے مجھے طلب کیا تھا، جب کورٹ مارشل...

’لکھ کر تو دیکھیں، ہوسکتا ہے بجلی کا بل آئے ہی نہیں‘ جویریہ سعود مولانا کے وظیفے کے دفاع میں کھڑی ہوگئیں
اداکارہ و میزبان جویریہ سعود مولانا آزاد جمیل کی جانب سے بتائے گئے بجلی کے میٹر والے وظیفے کا دفاع کرنے لگیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ کاش ایسا ہو کہ زم زم لکھنے سے بجلی کا بل کم آئے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عقیدے سے لوگ یہ وظیفہ کریں گے تو یہ کام کر بھی سکتا ہے۔ اداکارہ و ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب نے اگر وظیفہ بتایا تو انہوں نے سوچ سمجھ کر ہی بتایا ہوگا، اس پر وہ کیا کہ سکتی ہیں؟ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دعاؤں سے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ لکھ...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خود مختاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، شادی کے بعد بھی بیٹا اپنے والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی؟۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس...
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں،شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں،شادی...
ویرانے میں مسافر بے یار و مددگار بیٹھے تھے ، ٹرین میں فوجی جوان بھی موجود تھے بے رحم درندوں سے جان نہ چھڑوائی تو پاکستان کسی اور حادثے کا متحمل نہیں ہوسکتا وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر دہشت گردی کے ناسور پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوسکتا ہے ،آج ہم نے ان بے رحم درندوں سے عوام کی جان چھڑوالی، پاکستان ایسے کسی دوسرے حادثے کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایسے واقعات روکنے کے لیے سب کو مل کر حصہ ڈالنا ہوگا۔ کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے پر آج پوری قوم اشکبار اور غمزدہ...
کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس جیسے حملوں سے بچنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے بولان میں دہشت گردوں نے ایک ٹرین جس میں 400 سے زائد پاکستانی سفر کر رہے تھے انہیں یرغمال بنایا اور متعدد کو شہید کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو رمضان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا ذرا بھی خیال نہیں آیا، ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں کبھی پیش نہیں آیا اور اس ویرانے میں...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے، صرف اسٹیڈیم کا نام بدلنا عوام کی خدمت نہیں۔خیبرپختونخوا کے گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے چیلنج قبول کرتا ہوں، علی امین گنڈاپور ہمارے وزیر اعلیٰ سندھ سے مناظرہ کرلیں اگر وزیراعلیٰ کےپی مناظرہ ہار گئےتواخلاقی جرات کرتے ہوئےمستعفی ہوں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ بن گیا ہے لیکن نام تبدیل نہیں کیا گیا، وزیراعظم کو خط لکھا ہے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو...
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدلیہ کی آزادی تو ختم ہو گئی جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کے خلاف ہو سکتا ہے تو بینچ سے کیس ہی واپس لے لیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی، رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو بینچ نے استفسار کیا کہ ’بتائیں عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں نہ ہوا؟‘ جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ’یہ کیس آئینی بینچ کا تھا لیکن غلطی سے ریگولربینچ میں لگ گیا‘، یہ سن کر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومتی اور پی ٹی آئی مذکراتی کمیٹیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی کو اعتراض ہے تو کوئی اور چیئرمین شپ کرسکتا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایاز صادق کاکہناتھا کہ مذاکرات کی آج تیسری میٹنگ ہے،کچھ غلط فہمی ہوئی، کمیونیکیشن گیپ رہا، تاثر دیا گیا کہ میں اپنا کردار صحیح نہیں ادا کررہا ہے،مجھ سے رابطہ کیا گیا، ان کو میں نے جواب بھی دیا،میں نے حکومتی موقف ان تک پہنچا دیا تھا،سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اگر کسی کو اعتراض ہے تو کوئی اور چیئرمین شپ کرسکتا ہے،ان کا کہناتھا کہ خوش اسلوبی سے یہ نیک کام سرانجام دینے کی کوشش ہو رہی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ آرمی ایکٹ کا دائرہ جتنا آپ وسیع کررہے ہیں اس میں تو کوئی بھی آ سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہررضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بنچ کاحصہ ہیں۔ موجودہ کیس میں کسی پر فوج کو کام سے روکنے پر اکسانے کاالزام ہے؟جسٹس جمال مندوخیل کا استفسار عدالت نے کہاکہ...