2025-04-23@17:32:08 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ»:
اسلام آباد: پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ پی ایف یو جے کی درخواست بھی پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کر دی گئی، سماعت کی آئندہ تاریخ مرکزی کیس کے ساتھ مقرر ہوگی۔ اس سے قبل پی ایف یو جے، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے سخت مؤقف سامنے آ گیا، انھوں نے کہا ہے کہ صوبے میں غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا۔ غیرقانونی مائننگ پر مشینری سرعام نیلام کریں گے۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے پی کا اپنا بنایا ہوا ایکٹ ہے، ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بنا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سندھ ، پنجاب یا بلوچستان جو کرتا ہے میں جوابدہ نہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں، کوئی ایک شق بتا دیں جس میں ہم نے وفاق کو اختیار دیا ہو؟ ایس آئی ایف سی کی تجویز...
علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا کے وزراعلی علی امین گنڈاپور نے صوبے کے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے بیانے کو اڑا دیا ہے۔ پیر کو ایکٹ پر ایک اہم بریفنگ کے دوران علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مائنزاینڈ منرل ایکٹ کے پی کا اپنا بنایا ہوا ایکٹ ہے، ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بنا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا بھی خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے مائنز اینڈ منرل...
سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پاس ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے شرکت کی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے بعد پی ٹی آئی پاکستان کی کوششیں چل رہی ہیں۔دوران گفتگو زرتاج گل نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروانےکےلیے حکومت کو خیبر پختونخوا کے عوام سے بات کرنا ہوگی۔
لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 14 اپریل 2025ء ) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ انہوں نے لوئر دیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مسئلہ فلسطین پر اپنا کردار ادا کرے، 20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ ہوگا۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ صوبائی اور وفاقی حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے بلیم گیم سے نکل کر پالیسی تشکیل دے۔ انھوں نے کہا کہ امن وامان کے لئے ہزار بار افغانستان...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 مسترد کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مجوزہ ’مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025‘ سے متعلق عوامی نیشنل پارٹی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے این پی کے صدر ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، اس بل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی بھرپور احتجاجی تحریک کا اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی اب صرف مائنز اینڈ منرلز ایکٹ تک محدود نہیں رہے گی، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 ہماری جدوجہد کو مزید تیز کرے گی، ہماری جدوجہد اٹھارہویں آئینی ترمیم...
خیبر پختونخوا حکومت نے اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے تنقید کے بعد خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز مجوزہ بل کی فوری منظوری مؤخر کرکے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور آج انہیں بریفنگ دی جائے گی۔ اسپیکر آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق آج اسمبلی جرگہ ہال میں حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 پر بریفنگ ہو گی۔ جس میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی، اراکین اسمبلی اور کابینہ ممبران شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ متعلقہ محکمے کے حکام دیں گے اور اراکین کی مجوزہ بل کے حوالے سے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ مجوزہ بل کو بغیر کسی ترمیم...
مشیر انسداد رشوت ستانی بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی نے اس حوالے سے اطلاعات سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آنے کے بعد محکموں میں ہونے والی بدعنوانی کے حوالے سے درجنوں کیسوں کی تحقیقات کی ہیں جس میں گندم، ادویات کی خریداری سمیت کئی کیس سامنے آئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کرپشن کی روک تھام کے لیے’’ اینٹی کرپشن فورس ایکٹ‘‘ کے نام سے نیا قانون تیار کرلیا جو کسی بھی وقت کابینہ سے منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، نئے قانون کے تحت وزیراعلیٰ سمیت وزراء بھی احتساب کی زد میں ہوں گے۔ مشیر انسداد رشوت ستانی بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی نے اس حوالے سے اطلاعات سیل میں پریس...
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کرپشن کی روک تھام کے لیے’’ اینٹی کرپشن فورس ایکٹ‘‘ کے نام سے نیا قانون تیار کرلیا جو کسی بھی وقت کابینہ سے منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، نئے قانون کے تحت وزیراعلی سمیت وزراء بھی احتساب کی زد میں ہوں گے۔ مشیر انسداد رشوت ستانی بریگیڈئیر (ر) مصدق عباسی نے اس حوالے سے اطلاعات سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے آنے کے بعد محکموں میں ہونے والی بدعنوانی کے حوالے سے درجنوں کیسوں کی تحقیقات کی ہیں جس میں گندم، ادویات کی خریداری سمیت کئی کیس سامنے آئے، حکومت نے دو سالوں سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات سرکاری ملازمین کے تبادلے کیے، 17 کروڑ روپے...
درخواست گوہر الرحمان ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کر دی گئی ہے، درخواست میں صوبائی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری لاء، سیکرٹری صوبائی اسمبلی اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نگراں حکومت کے دوران بھرتی افراد کو نکالنے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا ایمپلائز ایکٹ 2025ء کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پی پی پی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ نے ایکٹ کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست گوہر الرحمان ایڈووکیٹ کی توسط سے دائر کر دی گئی ہے، درخواست میں صوبائی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری لاء، سیکرٹری صوبائی اسمبلی اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق نگراں حکومت کے دوران مختلف سرکاری محکموں...