2025-04-23@16:54:37 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«خواتین کو بااختیار»:
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے ٹیکنالوجی ایجوکیشن محض ہنر نہیں، ٹیکنالوجی ایجوکیشن روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ بنے گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دیہی خواتین کوآئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے، دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ سے فاصلوں کی رکاوٹیں ختم ہوں گی۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین گھر چھوڑے بغیر باعزت اور باوقار روزگار کما سکیں گی، پنجاب کی خاتون دیہات میں بیٹھ کر انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی، دیہات کی 27 ہزار خواتین پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بن سکیں گی۔ مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف...

پاکستان کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ، خواتین کے سفارتکاری، حکومت، کاروبار، اور دیگر شعبوں میں اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اسحاق ڈار کا عالمی یومِ نسواں پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، اور اس سلسلے میں تعلیم تک مساوی رسائی، معاشی مواقع میں اضافہ، اور ترقی پسند پالیسیوں پر عملدرآمد جاری ہے، ہم خواتین کے سفارتکاری، حکومت، کاروبار، اور دیگر شعبوں میں اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے ہماری قومی ترقی میں نمایاں تعاون کو تسلیم کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے بین الاقوامی یومِ نسواں 2025 پر اپنے پیغام میں کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق...

خواتین کا عالمی دن،کپیٹل ہسپتال میں سمپوزیم کا انعقاد،آگاہی واک،خواتین کو تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،ای ڈی ڈاکٹر نعیم تاج
خواتین کا عالمی دن،کپیٹل ہسپتال میں سمپوزیم کا انعقاد،آگاہی واک،خواتین کو تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کی ضرورت ہے،ای ڈی ڈاکٹر نعیم تاج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری محمد علی رندھاوا اور ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود کی ہدایات پر خواتین کا عالمی دن کیپیٹل ہسپتال میں بھرپور سرگرمی کے ساتھ منایا گیا اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر خواتین کیلئے سمپوزیم کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اس سال کے یوم خواتین کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی تھی۔مقررین نے اینڈومیٹرائیوسس کی تشخیص اور انتظام کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ کلیدی نوٹ سپیکر پروفیسر...
سٹی 42 : صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کا اہم کردارہے۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک، خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔ ہمارے معاشرے کی تعمیر...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے۔ کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک، پاکستانی خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال...
صدر مملکت اور وزیراعظم کا خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں، خواتین معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، قومی ترقی کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم، معاشی مواقع اور قائدانہ کرداردینا ہوگا،ہمیں ایک ہمہ جہت اور مساوات پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے، خواتین کے تحفظ، تعلیم اور معاشی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی ترقی پسند معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین نے تعلیم، صحت، کھیل اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں، جنہیں ہر سطح پر سراہا جانا چاہیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خواتین کے حقوق سے متعلق منفی رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا اور انہیں قومی دھارے میں شامل کیے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف نےخواتین کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا خواتین معاشرےکی معماراور ہمارے گھروں کاستون ہیں،خواتین ہمارےمستقبل استوارکرنےمیں اہم کرداراداکررہی ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نےاپنےبیان میں کہا ہماری زندگیوں میں خواتین کاانتہائی اہم کردارہے،کلاس رومز سےبورڈرومز،میدانوں سےفرنٹ لائنزتک قوم کامستقبل سنواررہی ہیں،آج کےدن کاتھیم خواتین کیلئے حقوق، مساوات،بااختیاربنانےکےعزم کااعادہ ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز انہوں مزید کہا مذہب اسلام خواتین کی عزت اورحقوق پربہت زوردیتاہے،پالیسی سطح پرمداخلت،اصلاحات سے خواتین کےحقوق آگےبڑھانےمیں پیشرفت کی،حکومت نےادارہ جاتی تعاون سےخواتین کےحقوق آگےبڑھانے میں پیشرفت کی،حقیقی صنفی مساوات کی طرف ہماراسفرابھی ختم نہیں ہوا۔ خواتین کوبااختیاربناناپاکستان کی خوشحالی اورترقی کیلئےناگزیرہے،انکی تعلیم،صحت،معاشی آزادی میں سرمایہ کاری آنےوالی نسلوں کی ترقی ہے۔ حکومت کا اہم...
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سائنس میں خواتین کو بااختیار بنانا قومی ترجیح ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سائنس میں خواتین کے کردار کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ جدید دنیا کی تشکیل میں خواتین کی نمایاں شرکت کا اعتراف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی تحقیق اور تکنیکی ترقی میں مرد اور خواتین کی مساوی شرکت ضروری ہے۔ جبکہ شعبہ سائنس و ٹیکنالوجی میں خواتین کی کم نمائندگی سے صنفی فرق پیدا ہوا۔ پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کے محققین میں خواتین کی تعداد 30 فیصد سے کم ہے۔ اور مستقبل کا انحصار جدت اور...
اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہےکہ عالمی سطح پر سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور ان کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین کی زیادہ نمائندگی کے لیے حکومت پاکستان نے اہم اقدامات کیے ہیں، اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ خواتین کو سائنسی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان اقدامات کے تحت خواتین کی قیادت میں اسٹارٹ اپس کو فروغ دیا جا رہا ہے، نئی مہارتیں فراہم کی جا رہی ہیں، اور تحقیقاتی فنڈنگ تک رسائی بڑھائی جا رہی ہے۔ شہباز شریف...

برٹش ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انڈونیشیا میں ٹریننگ، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین افسران نے قوم کا نام روشن کردیا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز...
خالد مقبول صدیقی(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم ورلڈ لیگ نے بہت اہم موضوع پر تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا، پاکستان میں کانفرنس کا انعقاد ہمارے لیے خوش آئند ہے۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے مواقع اور چیلنجز کے عنوان سے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں تعلیم کا سب سے اہم کردار ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیم کے باعث ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی کانفرنس کے اختتام پر ایک نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہے، پاکستان میں ہر لڑکی کیلئے معیاری تعلیم کی رسائی ممکن بنائیں گے۔
بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے سے انکی بھرپور صلاحیتیں سامنے آئینگی جس سے قوم کی ترقی میں مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے خواتین کو بااختیار بنانے کو ہندوستان کی ترقی کے لئے ایک اہم بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف خواتین کے حقوق کا احترام ہے بلکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے۔ڈاکٹر ایس جے شنکر نے حکومت کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کی معاشی، سماجی اور ذہنی حالت کو بہتر بنانے کے لئے کئی اسکیمیں شروع کی...